تقریباً ہر مشہور شاعر کے ساتھ یہی ہوا ہے اور میر بھی کم مشہور نہیں سو اس کے نام سے بھی ڈھیروں ڈھیر اشعار منسوب کیے گئے اور یہ غلطی عوام کالانعام نے ہی نہیں کی بلکہ معروف اساتذہ و علما بھی (یقیناً غلطی سے) ایسا کرتے رہے مثلاً میر کے نام سے ایک مشہور زمانہ غزل منسوب ہے جو چند سال قبل تک نصابی کتب...