نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تعارف السلام علیکم دوستوں

    خوش آمدید جعفری صاحب!
  2. حسان خان

    اردو محفل کا روسی ورژن

    نمحرلاسینا اور آپ ٹھہرے جون سینا کے بھائی۔ :)
  3. حسان خان

    اردو محفل کا روسی ورژن

    میرا 'روسی' نام کچھ اتنا زیادہ مشکل نہیں :)
  4. حسان خان

    مجاز کس سےمحبت ہے؟

    بتاؤں کیا تجھے اے ہم نشیں! کس سے محبت ہے میں جس دنیا میں رہتا ہوں، وہ اُس دنیا کی عورت ہے سراپا رنگ و بو ہے پیکرِ حسن و لطافت ہے بہشتِ گوش ہوتی ہیں گہر افشانیاں اس کی وہ میرے آسماں پر اخترِ صبحِ قیامت ہے ثریا بخت ہے، زہرہ جبیں ہے، ماہِ طلعت ہے مرا ایماں ہے، میری زندگی ہے، میری جنت ہے مری...
  5. حسان خان

    مجاز رات اور ریل

    پھر چلی ہے ریل اسٹیشن سے لہراتی ہوئی نیم شب کی خامشی میں زیرِ لب گاتی ہوئی ڈگمگاتی، جھومتی، سیٹی بجاتی، کھیلتی وادی و کہسار کی ٹھنڈی ہوا کھاتی ہوئی تیز جھونکوں میں وہ چھم چھم کا سرودِ دل نشیں آندھیوں میں مینہ برسنے کی صدا آتی ہوئی جیسے موجوں کا ترنم جیسے جل پریوں کے گیت ایک اک لے میں...
  6. حسان خان

    I am learning Urdu

    ضرور! میں اس سلسلے میں ایک نیا دھاگا شروع کرتا ہوں۔ :)
  7. حسان خان

    تاسف سکندر صنم کا انتقال ہو گیا

    اپنی پوری زندگی ہماری مسکراہٹوں کی نذر کرنے والے مایہ ناز مزاحیہ اداکار سکندر صنم کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے انتقال کی وجہ جگر کا سرطان بتائی گئی ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
  8. حسان خان

    جوش فتنۂ خانقاہ

    اک دن جو بہرِ فاتحہ اک بنتِ مہر و ماہ پہنچی نظر جھکائے ہوئے سوئے خانقاہ زُہاد نے اٹھائی جھجکتے ہوئے نگاہ ہونٹوں پہ دب کے ٹوٹ گئی ضرب لا اِلہ برپا ضمیرِ زہد میں کہرام ہو گیا ایماں، دلوں میں لرزہ بر اندام ہو گیا یوں آئی ہر نگاہ سے آوازِ الاماں جیسے کوئی پہاڑ پہ آندھی میں دے آذاں دھڑکے وہ دل کہ...
  9. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    عہدِ عثمانی کی ترکی نثر کی ایک مثال: ================== روانی پندرہویں صدی کا مشہور ترکی شاعر گزرا ہے۔ وہ اپنے دیوان کے دیباچے میں اللہ سے اپنے دیوان کے بارے میں دعا کرتے ہوئے لکھتا ہے: "الهی بو گلدستهٔ طراوت بخشای چمنِ محبت و بو نخلِ نظارت افزای گلشنِ حیرت محبوبلر بزمینڭ آرایشی و عاشقلر...
  10. حسان خان

    دانسوز - سردار اورتاچ (ترکی)

    دونوں ہی اپنی اپنی جگہ اچھے ہیں۔ لیکن ہاں، پس منظر موسیقی کے لحاظ سے ری میک زیادہ اچھا ہے۔ :)
  11. حسان خان

    دانسوز - سردار اورتاچ (ترکی)

    دانسوز - سردار اورتاچ (ترکی) http://turkishonline.ru/images/music/5.mp3 اسی گانے کا بلغاری زبان میں ری میک 'پیتم تے پوسلیدنو' یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بلغاری گلوکارہ ایمانوئیلا اور ترک گلوکار سردار اورتاچ کا ڈوئٹ ہے۔...
  12. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    آپ ایک گروہ کی عظیم اکثریت کو دہشت گرد اور ظالم ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اب آپ بتائیے آپ میں اور ان مذہبی انتہا پسندوں میں کیا فرق جن کی داستانوں میں غیر مسلم سارے ظالم ہوتے ہیں اور وہ خود ہمیشہ مظلوم؟ سپاہِ صحابہ والے سے پوچھیں تو وہ کہے گا شیعہ دہشت گرد ہیں اور ہمیشہ غیر شیعوں سے برا رویہ...
  13. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    18000 عالمی مسلمان دہشت گردوں کا تناسب بھی اگر ڈیڑھ ارب مسلمان آبادی سے نکالا جائے تو یہ صرف 0.0012 فیصد بنتا ہے جبکہ آپ کا دعوی ہے مسلمان ہمیشہ غیر مسلموں پر ظلم و زیادتی کرتے ہیں۔
  14. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    بھائی ویکی پیڈیا سے باہر بھی ایک دنیا ہے۔ :) ویسے سو فیصد اور نوے فیصد میں صرف انیس بیس کا فرق ہے۔ آپ کی ناانصافی ابھی بھی برقرار ہے۔ بالفرض مان بھی لیا جائے کہ مغرب کیا، دنیا میں ہونے والی مذہبی دہشت گردی میں نوے فیصد مسلمان ملوث ہیں تو آپ بتائیے وہ مسلمان دہشت گرد ڈیڑھ ارب مسلمان آبادی کا کتنا...
  15. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    میں ان سب باتوں سے بخوبی واقف ہوں۔ میری بات آپ سمجھے نہیں، اس کے بجائے جزئیات پر بحث کرنے لگے۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ مسلمان ایک اکائی (monolithic group) نہیں ہے، دنیا میں ہر قسم کے مسلمان پائے جاتے ہیں۔ اس لیے اس طرح کے گھسے پٹے جملے کہنا کہ مسلمان ہمیشہ غیر مسلموں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں، بالکل...
  16. حسان خان

    آج کا زبردست پاکستان

    گستاخی معاف۔ لیکن میرے نزدیک کسی مذہب کی پیشگوئیوں کی کوئی وقعت نہیں۔ اس لیے ان کے جھوٹے اور سچے ہونے کی نہ مجھے فکر ہے اور نہ ہی میں ان پر کوئی حکم لگانا ضروری سمجھتا ہوں۔ اور دوسروں کی بات تو نہیں کر سکتا، لیکن میں تو واقعی اسی لیے ایک مفتخر 'مسلمان' ہوں کہ میرے والدین، دادا، دادی اور اجداد...
  17. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    آپ بھی اپنی خود بیزاری کے ہاتھوں مجبور ہو کر انصاف کا دامن چھوڑ رہے ہیں حضور۔ اتنے سادہ طریقے سے ڈیڑھ عرب مسلمانوں کو ایک اکائی بنا کر کلیتی بات نہ کیجیے، ورنہ آپ میں اور مذہبی انتہا پسندوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ البانیہ کی مسلمان اکثریت نے کبھی عیسائی اقلیت کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی۔...
Top