نتائج تلاش

  1. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    آپ ایک مبینہ ہندو کے مزار کو اصحابِ رسول اور مصدقہ بزرگانِ دین کے مزارات سے ملا رہے ہیں، اور اس سے مزارات کے انہدام کا جواز پیش کر رہے ہیں۔ یاد رہے، سعودی حکام نے کسی ہندو کا مزار نہیں، حضرت عثمان غنی کا مزار ڈھایا تھا۔ کیا آپ دونوں کو ایک ہی سطح پر دیکھتے ہیں؟
  2. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    لیکن بنیادی ماخذ صرف سعودیوں کے پاس تو نہیں ہیں۔ کیا شیعہ اپنے بنیادی ماخذ، اور ان سے اخذ کی ہوئی تعلیمات کے مطابق ائمہ کے مقدس مزارات کی زیارت نہیں کرتے تھے؟ سعودیوں کے نزدیک یہ خرافات ہیں تو ہوتی رہیں۔ کیا فرق پڑتا ہے؟ اور میرے جیسے مسلمان کے لیے تو دینی ماخذ سے زیادہ اسلام کے تمدنی اور...
  3. حسان خان

    آج کا زبردست پاکستان

    میرے نزدیک دیگر مذہبی گروہوں کی طرح احمدیت بھی خرافات کا پلندہ ہے۔ مثلا آج کے دور میں کوئی کرشنا کا اوتار، مسیحِ موعود یا امام مہدی ہونے کا دعویٰ کرے گا تو اس کو سب سے پہلے پاگل خانے بھجوا دیا جائے گا۔میں نہ تو ان کے نبی کو مانتا ہوں، نہ ہی کبھی ایمان لانے کا کوئی ارادہ ہے۔ آپ بھی ان سے اسی طرح...
  4. حسان خان

    عید ملن کے بعد اب بقر عید ملن بھی

    فہیم بھائی ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ کسی بھی ریسٹورنٹ میں کچھ کھا پی لیں گے۔
  5. حسان خان

    عید ملن کے بعد اب بقر عید ملن بھی

    لازمی نہیں ہے کہ بار بی کیو پارٹی ہی رکھی جائے۔ ہم ایسے ہی کہیں بھی عید ملن کے نام پر مل سکتے ہیں۔
  6. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    اب پتا نہیں کتنا سچ ہے کتنا جھوٹ۔ پر اس آرٹیکل میں جیروم ٹیلر نے لکھا ہے کہ سعودی مہا پنڈتوں نے روضۂ رسول کو ڈھانے کی درخواست کی تھی۔
  7. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    ہاں یہ کڑوا سچ ہے۔ عربوں سے جنگ جیتنے کے بعد صیہونیوں نے قبلہ اول کو آگ لگا دی تھی۔ کیا کر لیا مسلمانوں نے؟ ابھی تک وہ صیہونیوں کے قبضے میں ہے۔
  8. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    بھائی روضۂ رسول کا معاملہ الگ ہے، یہ مسلمانوں کے لیے اتنا اعلی و ارفع ہے کہ سعودی روضۂ اطہر کو اپنی شریعت کا نشانہ بنانے کی ہمت نہیں کر سکتے۔ سنا ہے کہ اُس وقت بھی ایک ترک کمانڈر نے دھمکی دی تھی کہ اگر روضۂ رسول تک سعودیوں کے ہاتھ پہنچے تو ہم اپنی جنگِ آزادی میں لڑنے والی فوج کا رخ سعودیوں کی...
  9. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    عاطف بھائی، میں آپ سے صرف اس لیے کہہ رہا ہوں کہ تھوڑی دیر پہلے آپ ہی مقدس مقامات کے انہدام کا شرک، بدعت اور اجماع کے نام پر مذہبی جواز پیش کر رہے تھے۔
  10. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    چلیں اگر ائمہ اہل بیت کے مزارات سے قطع نظر بھی کریں تو سعودیوں نے کس بنیاد پر مکے میں موجود رسول اللہ کی زوجہ مبارکہ حضرت خدیجہ کا گھر ڈھایا؟ کوئی بھی مسلمان کم از کم اس پر راضی نہیں ہوتا کہ رسولِ خدا کی مبارک بیوی کا مبارک ترین گھر نابود کر دیا جائے اور اس کی جگہ پر عوامی استنجا خانے بنائے جائیں۔
  11. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    سو سے زیادہ فرقوں کے ہوتے ہوئے کس اجماعِ امت کی بات کرتے ہیں؟ ابھی تو نماز میں ہاتھ باندھنے اور کہاں باندھنے پر ہی اجماع نہیں ہوا۔ :p ائمۂ اہلِ بیت کے مزارات کی زیارت شیعہ مسلمانوں کے عقیدے کا حصہ ہے۔ بریلوی مسلمان بھی کم و بیش یہی عقیدہ رکھتے ہیں۔ لہذا سب کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔
  12. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    شاید اسی لیے میں ریاست اور مذہبی کٹر پنے کے بیچ تین طلاقوں کی بات کرتا ہوں۔ بھائی، مسالک کا اختلاف تو قیامت تک رہے گا۔ لیکن مسلک کا اختلاف ہونا بھی اس بات پر مجبور نہیں کرتا کہ ہم ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام نہ کریں۔ اور دوسری بات، ائمہ کے وہ مزارات شیعوں نے نہیں، بلکہ سنی خلفا نے بنوائے...
  13. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    نہیں سرکار۔ آپ بالکل ٹھیک سمجھے ہیں۔ مجھے فرائض، واجبات یا سنن کی کوئی فکر ہو کہ نہ ہو، لیکن میرے بزرگوں نے جو تمدنی اور مذہبی ورثہ زیارت گاہوں کی شکل میں چھوڑا تھا اس کی فکر ضرور ہے اور اُن کی سعودیوں کے ہاتھوں نابودی پر ضرور افسوس ہوتا ہے۔
  14. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    بھائی بہت سی چیزیں جو سعودیوں کے لیے توہم پرستی اور مشرکانہ ہو سکتی ہیں وہ کئی مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا حصہ ہیں۔ میں نے مثال عرض کی کہ ائمہ کے مزارات شیعوں کے لیے روضۂ اطہر کے بعد سب سے متبرک اور مقدس مقامات تھے۔ اُن کے مزارات کو سعودیوں نے اپنی شریعت کا نشانہ کیوں بنایا؟ مسلمانوں کے نزدیک...
  15. حسان خان

    مسلم دنیا اور فلم بینی

    پچھلے سال ایک ایرانی فلم 'جدائیِ نادر از شیرین' کو آسکر ایوارڈ بھی ملا ہے۔ موقع ملے تو انگریزی سب ٹائٹلوں کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کر کے ضرور دیکھیے گا۔ بہت اچھی فلم ہے۔
  16. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    پتا نہیں یہ آپ نے کیسے سمجھ لیا۔ میں تو یہ عرض کر رہا ہوں کہ بجائے اس کے کہ وہ اڈے ختم کیے جائیں، اگر وہ مزار ہی مسمار کر دیے جائیں تو نری بے وقوفی ہو گی۔ اور دوسری بات، سعودیوں کے پیشِ نظر کوئی فحاشی یا منشیات کے اڈے نہیں تھے، بلکہ ان کی اپنی شریعت تھی جس کا نشانہ انہوں نے اسلامی مقدس مقامات کو...
  17. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    پورے مزارات اور قبروں کے نشانات ڈھا دیے جائیں اور پھر بھی آپ کہیں کہ کچھ نہیں مٹا ہے۔ بہت خوب! پہلے پاکستان میں موجود سعودی وکلاء سے تو نپٹ لیں۔ :cool:
  18. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    پاکستانی حکومت میں ہزاروں عیب ہوں، لیکن اس سے آلِ سعود کے مذہبی کٹر پنے کی پردہ پوشی نہیں ہو سکتی۔ بھائی آپ بڑی خطرناک بات کر رہے ہیں، اس کا منظی نتیجہ یہ ہو گا کہ پاکستان میں جتنے بھی بزرگانِ دین کے مزارات ہیں سب کو مسمار کر دیا جائے کیونکہ وہاں اڈوں کا ہونا مسمار کیے جانے سے بڑا جرم ہے۔
  19. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    چلیں مذہبی نقظہ نظر سے اخروی کامیابی کی بات بھی کرتے چلیں۔ دنیا کے سترہ فیصد شیعہ مسلمانوں کے لیے مدینے میں ائمۂ اہلبیت کے مزارات روضۂ اطہر کے بعد سب سے مقدس مقامات تھے۔ سعودیوں کو کیا حق تھا کہ اُن کے مقدس مقامات کو یوں صفحۂ ہستی سے مٹا دیں؟
Top