نتائج تلاش

  1. حسان خان

    یا علیِ مرتضیٰ اے رازدانِ مصطفیٰ - چودھری دِلّو رام کوثری

    یا علیِ مرتضیٰ اے رازدانِ مصطفیٰ مصطفیٰ کے بعد تیرا ہے مکانِ مصطفیٰ جس کا مولیٰ مصطفیٰ ہے اُس کا مولیٰ تو بھی ہے دوست رکھتے ہیں تجھے سب دوستانِ مصطفیٰ شوہرِ زہرا ہے تو، صلیِ علیٰ صلِ علیٰ تجھ سے قائم ہے جہاں میں خاندانِ مصطفیٰ ہے حسن خورشید تیرا، ہے قمر تیرا حسین یہ ہے روحِ مصطفیٰ اور وہ...
  2. حسان خان

    یا عمر فاروقِ اعظم اے امیرِ با کرم - چودھری دِلّو رام کوثری

    یا عمر فاروقِ اعظم اے امیرِ با کرم تیری ہیبت سے کیا سر سرکشوں نے ڈر کے خم دشمنانِ دینِ سرمد تجھ سے عاجز آ گئے شرک کی ہستی کو تو نے کر دیا بالکل عدم مفتخر تجھ سے رہا تختِ خلافت دہر میں تو نے ہر اک ملک میں گاڑا شریعت کا علم وادیِ بیت المقدس ہے تری تفریح گاہ یاد کرتا ہے تری رفتار کو یوروشلم...
  3. حسان خان

    خونیں کھیل کب ختم ہوگا؟

    کاش ہمارے دردمند اور ذی حس مردانِ اسلام و حامیانِ پاکستان کو غریبوں کی یومیہ آمدنی، شاہراہِ عام کی بندش، ہسپتالوں میں پھنسے مریضوں، ملک کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال، دوسروں پر منفی تاثر اور بیرونی سازشوں کا خیال اُس وقت بھی آیا ہوتا جب ہمارے پُرامن اور میٹھے میٹھے اسلامی بھائی برما کے مظلوم مومن...
  4. حسان خان

    نئی نعت لکھوں نیا سال ہے - چودھری دِلّو رام کوثری

    نئی نعت لکھوں نیا سال ہے کہ نوروز سے جی بھی خوشحال ہے خدا ہے محمد ہے اور آل ہے سوا اِن کے جو کچھ ہے جنجال ہے سمندِ قلم کی دمِ وصفِ شاہ نئی ہے روش اور نئی چال ہے ہے نعتِ نبی ذکرِ پروردگار کہ یہ تو عمل حُسنِ اعمال ہے نمازوں میں شہ کا تصور رہے کہ یہ حال ہے اور وہ قال ہے رسائی ہے جس کی...
  5. حسان خان

    جون ایلیا بار بار - جون ایلیا

    میں امریکا میں ہوں اور عجائب کی اس سرزمین کے شہروں میں گھومتے گھومتے تھک گیا ہوں۔ یہاں کی آسماں بوس عمارتوں کو دیکھتے دیکھتے میری گردن دُکھنے لگی ہی۔ ان عمارتوں کو دیکھنے کا آرام دہ طریقہ یہ ہے کہ آدمی سڑک کے کنارے کسی عمارت کے سائے میں لیٹ جائے اور ان عمارتوں کی آسماں بوسی کا نظارہ کرتا رہے۔...
  6. حسان خان

    جون ایلیا اعتماد - جون ایلیا

    میں کوئی اور رائے رکھتا ہوں اور تم کوئی اور رائے رکھتے ہو۔ میں کسی اور جماعت کے ساتھ ہوں اور تم کسی اور جماعت کے ساتھ ہو۔ یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے جسے کبھی برا سمجھا گیا ہو یا برا سمجھا جانا چاہیے، یہ تو سچ کو تلاش کرنے کا ایک طور ہے، میں سچ کود ائیں طرف تلاش کرتا ہوں اور تم سچ کو بائیں طرف تلاش...
  7. حسان خان

    خونیں کھیل کب ختم ہوگا؟

    آمین، ثم آمین۔ خدا میرے ملک کو ابد تک سلامت رکھے۔ لیکن ذرا اس پہلو سے بھی مسئلے کو دیکھیے گا۔ :)
  8. حسان خان

    خونیں کھیل کب ختم ہوگا؟

    بی بی سی کے نامہ نگار محمد حنیف نے بالکل درست کہا تھا کہ ہماری قومی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ اقلیتوں پر حملے کا غم صرف اقلیتوں کو ہوتا ہے، جبکہ دوسرے صرف اسی فکر میں رہتے ہیں کہ کب یہ احتجاج وغیرہ ختم کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو نہلا دھلا کر اسکول بھیج سکیں۔
  9. حسان خان

    لشکرِ جھنگوی کے ملک اسحاق نے گرفتاری دیدی

    نون لیگ کی مشکل - منصور آفاق امریکی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینٹر رابرٹ مینی ڈیز نے نواز شریف سے ملاقات کرلی اور اس کے بعد نون لیگ کے ترجمان پرویز رشید نے میڈیا پر آکر یہ بیان بھی دے دیا کہ نون لیگ انتہا پسندانہ گروپوں اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی اور اسی سے بات جوڑتے...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری وردِ من است نامِ تو یا مرتضیٰ علی - محمد فضولی بغدادی (مع ترجمہ)

    وردِ من است نامِ تو یا مرتضیٰ علی من کیستم، غلامِ تو یا مرتضیٰ علی (اے علی! آپ کا مبارک نام میرا وردِ زباں ہے؛ میں کون ہوں؟ فقط آپ کا غلام ہوں اے علی۔) شکرِ خدا کہ سایہ فکندست بر سرم اقبالِ مستدامِ تو یا مرتضیٰ علی (اے علی! خدا کا شکر ہے کہ آپ کے لطفِ مدام نے میرے سر پر خوش بختی کا سایہ کیا...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری غیر از درت پناہ نداریم یا نبی - محمد فضولی بغدادی (مع ترجمہ)

    غیر از درت پناہ نداریم یا نبی جز تو امید گاہ نداریم یا نبی (اے نبی! ہمارے پاس آپ کے در کے علاوہ کوئی پناہ نہیں ہے۔ اے نبی! ہمارے پاس آپ کے علاوہ کوئی امید گاہ نہیں ہے۔) تا بُردہ ایم سوئے تو رہ، جز طریقِ تو روئے بہ ہیچ راہ نداریم، یا نبی (اے نبی! جب سے ہم آپ کی طرف لے جانے والی راہ پر چلنا شروع...
  12. حسان خان

    جگر خاص اِک شان ہے یہ آپ کے دیوانوں کی ۔ جگر مراد آبادی

    ابتدا عشق کی ہے فطرتِ انساں کی نمود انتہا عشق کی تکمیل ہے انسانوں کی بہت خوب! :)
  13. حسان خان

    جون ایلیا درمیاں - جون ایلیا

    بہت شکریہ برادرِ محترم۔ ہمیشہ خوش رہیے۔ :)
  14. حسان خان

    جون ایلیا درمیاں - جون ایلیا

    اس زمانے میں جہاں اور بہت سے بھونڈے اور بے ہودہ تعصبات نے فروغ پایا ہے، وہاں سنی اور شیعہ تعصب کو بھی روز افزوں ترقی نصیب ہوئی ہے۔ یہ وہ تعصب ہے جس نے مسلمان معاشرے کو شدید ترین نقصانات پہنچائے ہیں۔ ہمیں سیاسی اور مصلحت پسندانہ اندازِ بیاں سے پرہیز کرتے ہوئے پوری تاریخی حقیقت پسندی کے ساتھ یہ...
  15. حسان خان

    جنت البقیع - چودھری دلّو رام کوثری

    کیا جنت البقیع کی شانِ رفیع ہے برجِ فلک ہر ایک مزارِ بقیع ہے چھپ جائے عرش جس میں وہ دامن وسیع ہے بارہ مہینے سیرِ بہارِ ربیع ہے خلدِ نہم جہاں میں یہی ارضِ پاک ہے کحل البصر یہیں کی زمانے میں خاک ہے مدفون جو یہاں ہے وہ غم سے ہے رستگار دوزخ کا کچھ عذاب نہ مرقد کا ہے فشار برزخ کا ہے زمانہ یہاں...
  16. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    یہ مہر و ماہ و کواکب کی بزمِ لامحدود صلائے دعوتِ پرواز ہے بشر کے لیے (حبیب احمد صدیقی)
  17. حسان خان

    کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

    قیصرانی بھائی، شدت پسندی تو ایک رویے کا نام ہے جو غیر مذہبی افراد میں بھی تیزی سے سرایت کر جاتا ہے۔ اس میں کسی ایک مسلک کی قید کیسی؟ :) باقی ذیشان بھائی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، عام طور پر دوسرے مذاہب و مسالک کے بارے میں ہماری معلومات کے منابع ہی ایسے غیر علمی ہوتے ہیں کہ جن میں صرف 'غیروں'...
  18. حسان خان

    میں مسلمان، باقی سب کافر

    فرقوں کے خاتمے کی نیت قابلِ ستائش ہے، اور اُن لوگوں کو بھی میں تحسین کی نگاہوں سے دیکھتا ہوں جو ملک میں پھیلے فرقہ پرستی کے ناسور کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ لیکن یہاں چند باتیں عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں، فرقہ پرستی کی لعنت کا حل ایسی باتوں سے ممکن نہیں، نہ ہی خدا یا قرآن کی کسی رسی کو پکڑنے سے...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری اے کہ حسنینِ تو شمعِ دودمانِ مصطفیٰ - محمد عبدالرزاق بیکس جبل پوری

    حضرت علی المرتضیٰ کی مدح میں کہے گئے ہفت بند سے ایک بند اقتباس کے طور پر پیش کر رہا ہوں۔ اے کہ حسنینِ تو شمعِ دودمانِ مصطفیٰ وے کہ ریحانینِ تو تسکینِ جانِ مصطفیٰ (اے کہ آپ کے حسنین مصطفیٰ کے خاندان کی شمع ہیں اور اے کہ آپ کے دو ریحان مصطفیٰ کی جان کے لیے تسکین کا باعث ہیں۔) زینتِ محرابِ دیں،...
Top