نتائج تلاش

  1. حسان خان

    ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کردیا، اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

    جیسے الطاف میری نمائندگی نہیں کرتا، ویسے ہی ذوالفقار مرزا بھی تو سارے غیر مہاجروں کی نمائندگی نہیں کرتا۔ میں ایک شخص کے بیان کو نظر میں رکھتے ہوئے سارے غیر مہاجروں پر کیسے فتویٰ جاری کر سکتا ہوں؟
  2. حسان خان

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    اس کلام کی پنجابی تو بہت ہی مشکل لگی۔ :) میں 'یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا' کا پنجابی ترجمہ پڑھنا چاہوں گا۔ اب اگر ٹائپ کیجئے گا تو اس غزل کا ترجمہ ٹائپ کیجئے گا۔
  3. حسان خان

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    مہربانی کر کے کچھ غزلوں کا پنجابی ترجمہ اس پنجابی فورم پر پوسٹ کیجئے۔ :)
  4. حسان خان

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    یعنی ایہہ کی مذاق کیتا جے کا قریب قریب اردو میں مفہوم یوں ادا ہوگا: یہ ابھی ابھی کیا مذاق کیا ہے۔ ٹھیک کہہ رہا ہوں؟
  5. حسان خان

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    ارے واہ! یہ تو بہت دلچسپ بات بتائی ہے آپ نے۔ اس کا تو قطعاً علم نہیں تھا۔
  6. حسان خان

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    لیکن یہ جے اس طرح بھی استعمال ہوتا ہے: ایہہ کی مذاق کیتا جے۔ یہاں تو جے اردو کے 'ہے' کی طرح استعمال ہو رہا ہے۔ اس پر کچھ روشنی ڈالیے۔
  7. حسان خان

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    قادری بھائی، اس جے کا اردو متبادل کیا ہو گا؟ کہیں کہیں میں نے اسے اردو کے 'ہے' کی طرح بھی استعمال ہوتا دیکھا ہے۔
  8. حسان خان

    ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کردیا، اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

    غیر مہاجروں کو مخالف اکائی تصور کر کے یوں عمومی اور منفی حکم جاری کرنا مناسب نہیں ہے۔ نہ تو سارے غیر مہاجر مہاجروں سے نفرت کرتے ہیں اور نہ ہی سارے مہاجر کوئی اکائی ہیں۔ مثلاً میرے پچھلے علاقے محمود آباد میں شیعہ سنی فرقہ پرستی اور بریلوی دیوبندی مسجدوں پر قبضوں کے پھڈے مہاجروں کے درمیان ہی ہوتے...
  9. حسان خان

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    حضرت فرخ، میں پیر سید نصیر الدین نصیر صاحب کی ایک کتاب پڑھ رہا تھا، جس میں اُنہوں نے فرمایا تھا کہ بابا بلھے شاہ کے اس مذکورہ مصرعے کا جواب نہیں۔ کتاب میں بس یہی مصرع درج تھا۔ مجھے مطلب جاننے کا تجسس ہوا تو میں نے یہاں پوسٹ کر دیا۔ :)
  10. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    خواہرِ گرامی، فونٹ میں تبدیلی کر کے یہاں پشتو رسم الخط آسانی سے دکھایا جا سکتا ہے۔ :) بس آپ پشتو اقباس کو انتخاب کر کے اُس کا فونٹ times new roman کر دیجئے۔ مثلا: ژوندى ځان په ځمکه ښخ کړه لکه تخم که لويي غواړې د خاورو په مقام شه نہیں نہیں، بس ترجمہ رواں نثر میں ہو جس سے مفہوم واضح ہو جائے۔ میں...
  11. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    السلام علیکم میری آج کل پشتو کے گراں بہا کلاسیکی ادب میں دلچسپی جاگی ہوئی ہے، دراصل میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ فارسی کی روایات پشتو شاعری پر کس طرح اثر انداز ہوئی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے، اجداد کی زبان ہونے کے باوجود، میری پشتو سے ایک فیصد بھی واقفیت نہیں ہے۔ اگر کوئی نیک دل پشتون بھائی بابائے پشتو...
  12. حسان خان

    نئی فورم پر شامل اردو تراجم کے بارے میں آراء اور تجاویز اکٹھی کریں۔

    فورم کے کئی زمروں کے نام نستعلیق انگریزی میں ہے، جو اردو محفل پر بالکل نہیں جچتے۔ ان میں سے کچھ نام کو تو بآسانی اردو کے قالب میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس مسئلے پر تھوڑی توجہ دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ کچھ تجاویز یہ رہیں: لائبریری = کتب خانہ لائبریرین = منتظمِ کتب خانہ لنکس کارنر = گوشۂ روابط...
  13. حسان خان

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    اس مصرعے کا ترجمہ درکار ہے: دِن اگّے دھرو دوال نی، میرا پیا گھر آیا، لال نی
  14. حسان خان

    کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

    جس شخص کی ایسے گروہوں سے ہمدردی معلوم ہو، اُسے صوبے کا آئی جی بنانا تو مناسب بات نہیں ہے۔
  15. حسان خان

    ملیر کی گلیاں (از زینت حسام)

    حقیقی تو اب قصۂ پارینہ ہے، اِن کے مرکز لانڈھی میں بھی اب حقیقی کا کوئی نمایاں وجود باقی نہیں رہا ہے۔ پی پی پی کے غنڈے کراچی میں پیپلز امن کمیٹی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
  16. حسان خان

    ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

    بے شک! جس کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئی گھر نہیں، اُسے ہی اپنے گھر کی زیادہ فکر ہو گی۔ مہذب طرز کا حامل اچھا کالم ہے۔ :) شکریہ عاطف بھائی۔
  17. حسان خان

    اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر متحدہ کی دوڑ دھوپ شروع

    امت اخبار کی مخالفت کا مطلب متحدہ کی حمایت نہیں ہے۔ :)
  18. حسان خان

    اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر متحدہ کی دوڑ دھوپ شروع

    اُمّت اخبار کی صدائے حق کا تو ایک زمانہ معترف ہے۔ :D
  19. حسان خان

    ایک بلوچی کی ایک دہائی پر مبنی جدوہد کی روداد جو اس نے اپنے چچا کو ایجنسیوں سے چھڑوانے کے لئے کی!

    ذیشان بھائی، بلوچی زبان کا نام ہے جبکہ بلوچ نژادی گروہ کا نام ہے۔ ہمارے بلوچ برادران اس بات پر خفیف سی ناگواری ظاہر کرتے ہیں جب اُنہیں بلوچی پکارا جاتا ہے۔
Top