نتائج تلاش

  1. حسان خان

    کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

    ’یہ وہ پاکستان نہیں‘ علامہ اقبال کے بیٹے جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری شدت پسندی ان لوگوں کے اسلام کی تعبیر ہے جو اس کے مخالف رہے ہیں۔ بی بی سی اردو کے پروگرام سیر بین میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس راستے سے ہٹ گئے ہیں جو قائد اعظم نے ہمیں دکھایا تھا۔ اُن کی ٹیلی فونی...
  2. حسان خان

    کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

    ’ایک ہزار سے زائد شیعہ ہزارہ ہلاک، دو لاکھ نقل مکانی پر مجبور‘ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رہائش پذیر ہزارہ برادری اپنے عقیدے اور نسل دونوں کی بنیاد پر نشانہ بنائی جا رہی ہے اور اب تک جہاں ایک ہزار سے زائد شیعہ ہزارہ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں وہیں ہزارہ تنظیموں کے مطابق...
  3. حسان خان

    شاید منتظمین نے اُسے حذف کر دیا ہے۔

    شاید منتظمین نے اُسے حذف کر دیا ہے۔
  4. حسان خان

    جون ایلیا گرد - جون ایلیا (انشائیہ)

    میں مزارِ قائدِ اعظم سے گزتا ہوا شاہراہِ قائدِ اعظم کی طرف مڑتا ہوں۔ کچھ دور جا کر دائیں طرف ایک دیوار پر مجھے ایک نعرہ لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ میں اسے پڑھتا ہوں، دوبارہ پڑھتا ہوں اور چلتے چلتے رک جاتا ہوں۔ مجھے ایک عجیب روحانی فرحت محسوس ہوتی ہے اور میں اطمینان کا گہرا سانس لیتا ہوں۔ یہ نعرہ شہر...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شبِ ہجراں خیالت شمعِ محنت خانۂ من شد دلم را صد چراغ از پرتوِ آں شمع روشن شد ہجر کی رات تیری یاد میرے آفت خانے کی شمع بن گئی جس کے پرتو سے میرے دل میں سینکڑوں چراغ روشن ہو گئے۔ نقاب افکندہ از رخ، آمد آں گل جانبِ گلشن بہارِ طلعتِ او آفتِ گل ہائے گلشن شد وہ پھول اپنا نقاب اٹھا کر گلشن کی جانب آیا...
  6. حسان خان

    تحریک انصاف کی تعلیمی پالیسی!

    شکریہ، اب آب کی بات واضح ہو گئی۔ :) لیکن میں سمجھتا ہوں کہ معتدل مذہبی سیاسی جماعتوں کو بھی آئین کے تحت رہتے ہوئے سرگرمی کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ لوگ اگر اُن سے اختلافِ رائے رکھتے ہوں گے تو وہ انتخابات میں انہیں رائے نہ دے کر مسترد کر دیں گے۔ فرنگستان کے بیشتر ممالک میں بھی عیسائی سیاسی جماعتیں...
  7. حسان خان

    تحریک انصاف کی تعلیمی پالیسی!

    تبلیغی جماعت کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ خالصتاً مذہبی جماعت ہے، جس کی تشکیل کی ملکی آئین اور بین الاقوامی قانون مکمل اجازت دیتا ہے۔ ایسے میں آپ کا اس جماعت پر پابندی کا مطالبہ مناسب نہیں، مغربی جمہوریت کے بلند بانگ دعووں کے ساتھ تو بالکل بھی نہیں۔ (میری کسی بھی قسم کی وابستگی تبلیغی جماعت کےساتھ...
  8. حسان خان

    نئی فورم پر شامل اردو تراجم کے بارے میں آراء اور تجاویز اکٹھی کریں۔

    ہاں نبیل بھائی، محفل کا اردو مدیرِ متن (text editor) اردو میں اعداد کیوں نہیں لکھتا؟ مجھے اردو میں اعداد لکھنے کے لیے فارسی کلیدی تختہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔
  9. حسان خان

    نئی فورم پر شامل اردو تراجم کے بارے میں آراء اور تجاویز اکٹھی کریں۔

    میری ایک تجویز یہ ہے کہ اس فورم پر غیر ضروری انگریزی الفاظ و عبارات استعمال کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے، کیونکہ اسی انگریزی ملی بدصورت اردو سے بچنے کے لیے تو ہم نے اردو محفل کا رخ کیا ہے۔ :p:p:p (بے محل تبصرے کے لیے معذرت)
  10. حسان خان

    پنجابی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    کیا پنجابی کے کسی شاعر نے فارسی طرز کی پیروی کرتے ہوئے فارسی اوزان میں شاعری کی ہے؟ جیسے ہمیں سندھی ادب میں ایسے قصائد، مراثی اور غزلیات کی مثالیں ملتی ہیں جن میں سندھی اور فارسی ملی شستہ زبان استعمال کی گئی ہے، کیا پنجابی ادب میں بھی ایسے نمونے موجود ہیں؟
  11. حسان خان

    انیس سنبلِ تر ہے پریشاں زلفِ اکبر دیکھ کر - میر انیس (سلام)

    سنبلِ تر ہے پریشاں زلفِ اکبر دیکھ کر کٹ گیا ہے ماہِ تاباں روئے انور دیکھ کر آب ہو جائے گا حُسنِ روئے اکبر دیکھ کر سامنے آئینہ لانا، اے سکندر دیکھ کر جب چلی اعدا پہ تیغِ شہ، پکارے جبرئیل یا حُسین ابنِ علی! خادم کے شہپر دیکھ کر حشر تھا اہلِ حرم میں وقتِ قتلِ شاہِ دیں روتے تھے دشمن بھی شہ کو...
  12. حسان خان

    جون ایلیا حتمی - جون ایلیا

    ہم دیکھ رہے ہیں کہ انسانوں نے انسانیت کی طرف سے کس طرح آنکھیں پھیر لی ہیں، محبت ہماری بستیوں میں مفقود ہو گئی ہے، ہر طرف نفرت کا دور دورہ ہے، نفرت کے جو منظر ہم نے اپنے دور میں دیکھے ہیں انہوں نے انسانیت کی نگاہیں نیچی کر دی ہیں۔ ہمیں اپنی بستیوں کی پیش گاہوں پر بدی، بد اندیشی، اور بد کوشی کی...
  13. حسان خان

    تحریک انصاف کی تعلیمی پالیسی!

    سوچ رہا ہوں عمران خان کو ہی ان انتخابات میں ووٹ ڈال آؤں۔ (البتہ میرے حلقے سے عمران خان کے جیتنے کے مواقع صفر ہیں۔)
  14. حسان خان

    فارسی شاعری یا رب بہ حقِ سید کونینِ مصطفیٰ - خواجہ معین الدین چشتی اجمیری (مع ترجمہ)

    یا رب بہ حقِ سید کونینِ مصطفیٰ آں شافعِ معاصی و آں منبعِ عطا یا رب بہ حقِ شاہِ نجف آں کہ آمدہ در شانِ او تبارک و یٰسین و ہل اتیٰ یا رب بہ سوزِ سینہ و افغانِ فاطمہ یا رب بہ آہ و نالۂ آں سرور النساء یا رب بہ حرمتِ دل صد پارۂ حسن آں بادشاہِ جملۂ آفاق مجتبیٰ یا رب بہ حرمتِ جگرِ تشنۂ حسین یا...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قصہ کوتاہ کہ در مذہبِ ما اے صوفی غیرِ مے ہر چہ بُوَد جملہ حرام است اینجا (خوشحال خان خٹک) اے صوفی! قصہ مختصر کہ ہمارے مذہب میں مے کے علاوہ جو کچھ بھی ہے وہ یہاں حرام ہے۔ :) :)
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نوبهار و می و معشوقه و جام است اینجا زهد و پرهیز و ورع را چه مقام است اینجا (خوشحال خان خٹک) بہار کا موسم، شراب، معشوقہ اور جام سب یہاں مہیا ہیں، (اب بتاؤ) کہ اِس جگہ پر زہد، پرہیز اور تقویٰ کا کیا کام ہے؟
  17. حسان خان

    کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

    سانحۂ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج (تصاویر) ہزارہ برادری سوگ میں (تصاویر)
  18. حسان خان

    مبارکباد زین کو مبارک ہو

    مبارک ہو زین بھائی۔ :)
  19. حسان خان

    تاسف نوزائیدہ پری واپس چلی گئی

    انا للہ و انا الیہ راجعون!
  20. حسان خان

    کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

    "لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ کو فوجی کاروائی کر کے نابود کرنا ہو گا، جب ہی ہم ملک سے فرقہ واریت کا جڑ سے خاتمہ کر سکتے ہیں۔" (ڈاکٹر عبدالقدیر خان) ربط "نواز لیگ پنجاب میں فرقہ پرست دہشت گردوں کی پشت پناہی اور اُن کے ساتھ اتحاد قائم کرتی آئی ہے، اسے اس حرکت سے باز آ جانا چاہیے نہیں تو اُسے بھی...
Top