نتائج تلاش

  1. حسان خان

    جون ایلیا زوالِ بغداد - جون ایلیا

    بھائی جان، میں یہ انشائیے کتاب سے براہِ راست ٹائپ کر رہا ہوں اور فی الحال کتاب برقی شکل میں کہیں موجود نہیں۔ :)
  2. حسان خان

    جون ایلیا زوالِ بغداد - جون ایلیا

    وہ سرزمین ہار گئی جس میں سب سے پہلی بار گیہوں بویا گیا تھا۔ وہ زمین ہار گئی جس میں پہیا ایجاد ہوا تھا۔ وہ زمین ہار گئی جس نے دنیا کو دانش سکھائی تھی اور پیغمبروں کو پرورش کیا تھا۔ وہ زمین ہار گئی جس نے انسانوں کو اپنی دانش پر فخر کرنا سکھایا تھا۔ وہ زمین ہار گئی جس نے دنیا کو پہلی بار قانون کے...
  3. حسان خان

    کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

    اُن کے کہنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہزارہ برادری اپنے جدا منگول نما نقوش کی بنا پر پہچان لی جاتی ہے جس کی وجہ سے اُن کو نشانہ بنانا دوسرے علاقے کے شیعوں کی نسبت آسان ہے۔ کراچی میں شیعہ اور سنی ایک ہی زبان بولتے ہیں اور ایک ہی طرح نظر آتے ہیں، اس لیے یہاں صرف دیکھ کر نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ رہی...
  4. حسان خان

    کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

    اگر اسبابِ جرم سے کسی کی مراد شیعہ برادری کے عقائد ہیں تو اس ضمن میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ موجودہ زمانے میں آزادیِ وجدان کے تحت شیعوں کو بھی اپنے عقائد پر آزادانہ عمل پیرا ہونے کا پورا حق ہے۔ ہاں ایسے مذموم عوامی افعال جن سے کسی کے بھی مذہبی جذبات برانگیختہ ہوتے ہوں اُن سے کنارہ کش ہونا ہر ذی...
  5. حسان خان

    کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

    ہاں، بحیثیت قوم یہ بھی ہمارے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
  6. حسان خان

    کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

    ٹھیک ہے بھائی، شیعوں کو آپ ایک دفعہ نہیں دس دفعہ غیر مسلم سمجھیے۔ نیز یہ بھی آپ کے بقول مان لیا کہ شیعوں اور سنیوں کے بیچ میں ایسی وسیع دیوار موجود ہے جسے غیر سیکولر طبع حضرات کے لیے نادیدہ چھوڑنا ناممکن ہے۔ لیکن کم سے کم شیعوں کو برابر کے شہری حقوق رکھنے والے پاکستانی تو سمجھیے جنہیں اپنے عقائد...
  7. حسان خان

    کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

    ارے حضرت جھوٹ اور سچ کی بحث کو چھوڑیے، اس پہلو سے دیکھئے کہ آج اگر کسی گرجے پر مذہبی جنونی حملہ کر کے بے گناہ عیسائی پاکستانیوں کو تہہِ تیغ کر دیں تو کیا ہم اُن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کے بجائے اُن کے ہم مذہب قدماء کے افعال گنوائیں گے؟ کہ بھئی تمہارے ہم مذہبوں نے صلیبی جنگوں میں فلاں فلاں کیا...
  8. حسان خان

    کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

    اس مضمون میں بس شیعوں کے 'کرتوت' گنوا کر اُن کے خلاف ہونے والی حالیہ جارحیت کو لاشعوری طور پر جواز دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس مضمون میں اور کچھ نہیں۔
  9. حسان خان

    جون ایلیا نظر آنا - جون ایلیا

    اس دور کا سب سے نمایاں رجحان یہ ہے کہ جو تم ہو وہ نظر نہ آؤ۔ یہ معاشرے کا دباؤ ہے جو ہمیں اس بے معنی اداکاری پر مجبور کرتا ہے۔ ہم باہر سے بہت ثابت و سالم اور ہشاش بشاش نظر آتے ہیں لیکن اندر سے ریزہ ریزہ اور اذیت زدہ ہوتے ہیں۔ معلوم نہیں کہ ہم نے معاشرے کے اس ظالمانہ دباؤ کو کیوں قبول کر رکھا ہے۔...
  10. حسان خان

    جون ایلیا نفرت - جون ایلیا

    آپ کی خواہش پر میں یہ انشائیہ بھی ٹائپ کرنے لگا ہوں۔ :)
  11. حسان خان

    جون ایلیا نفرت - جون ایلیا

    میں نے کل وارث بھائی کو تجویز دی تھی کہ اس نثری زمرے میں جون ایلیا کا بھی ایک سابقہ بنا دیا جائے، تاکہ بعد میں جون ایلیا کے سارے انشائیے ایک ساتھ تلاش کرنے میں آسانی ہو۔ :)
  12. حسان خان

    جون ایلیا نفرت - جون ایلیا

    شام ہے اور دل بہت بے آرام ہے۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے جذبات کے بارے میں گفتگو ہو رہی تھی۔ نفرت اس گفتگو کا خصوصی موضوع تھی۔ میں نے اس گفتگو سے بہت استفادہ کیا۔ انسان فطرت کی لاکھوں برس کی ریاضت کا حاصل ہے۔ فطرت انسان کی صورت گری کی منصوبہ بندی میں لاکھوں برس تک رد و بدل کرتی رہی ہے اور تب یہ راست...
  13. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    واہ واہ! بہت خوب۔ مزہ آ گیا۔ آپ کی اس زحمت کے لیے بہت شکریہ۔ خدا سلامت رکھے۔ :)
  14. حسان خان

    کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

    شدت پسندی پر کسی ایک خطے، علاقے یا کسی ایک زبان بولنے والی کی اجارہ داری نہیں ہے کہ صرف مقامی افراد کو امام مقرر کرنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مقامی افراد بھی زہر پھیلانے میں کسی سے کم نہیں ہوتے۔ نیز یہ بات مبالغے پر مبنی ہے کہ کراچی کے ۹۹ فیصد عبادتی مراکز کی انتظامیہ باہر سے درآمدہ ہے۔ اس کے...
  15. حسان خان

    کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

    کافر کون؟ (محمد حنیف) وسطی پنجاب میں ایک تھا شہر، شہر میں ایک تھا ڈاکٹر، ڈاکٹروں کی تھی ایک تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن۔ یہ تنظیم اچھے برے وقتوں میں الیکشن ضرور کرواتی ہے۔ انتخاب ہوئے اور ہمارا ڈاکٹر صدر منتخب ہوا اور صدر بنے کے چند دن بعد ہی اسے گولی مار دی گئی کسی کو یہ خیال نہ آیا کہ...
  16. حسان خان

    واللہ اعلم :)

    واللہ اعلم :)
  17. حسان خان

    اس بارے میں مجھے کچھ علم نہیں بھائی جان۔ :)

    اس بارے میں مجھے کچھ علم نہیں بھائی جان۔ :)
  18. حسان خان

    کوئٹہ ۔کیرانی روڈپر ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ 50 افراد جان بحق اور 180سے زائد زخمی

    برادرانِ کرام، ایسے قومی مسئلے کے دھاگے پر جس کی مذمت میں ہم سب بطور پاکستانی اور مسلمان متفق ہیں، وہاں متحدہ اور نواز کی سیاسی محاذ آرائی غیر ضروری اور غیر مناسب ہے۔ متحدہ اور نواز اپنے اپنے لوگوں کی نمائندہ جماعت تو بھلے ہوں گی، لیکن یہ دونوں جماعتیں شیعہ ہزارہ برادری کی نمائندہ جماعتیں نہیں ہیں۔
  19. حسان خان

    تیسرا ٹیسٹ میچ:پاکستان بمقابلہ افریقہ

    آج اجمل بابا کا جادو نہیں چل پایا۔
Top