نتائج تلاش

  1. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    پڑھیے دردد حُسنِ صبیح و ملیح پر جلوہ ہر ایک پر ہے محمد کے نور کا (سودا)
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چه گویم ای که می‌پرسی ز حال روزگار من که ماضی رفت و حال این است و مستقبل نمی‌دانم (سلمان ساوجی) اے کہ جو مجھ سے میرا حالِ روزگار پوچھ رہے ہو، میں جواب میں کیا کہوں؛ کیونکہ ماضی تو گیا، حال یہ ہے اور مستقبل کے بارے میں مَیں کچھ نہیں جانتا۔ مرا گویند عاقل گرد و ترک عشق کن سلمان من آن کس را که...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری درفگند از گفتہ رب جليل از پروین اعتصامی

    شہزاد صاحب، یہ پروین اعتصامی کی نظم ہے۔ پوری مثنوی یہاں سے پڑھیے: http://ganjoor.net/parvin/divanp/mtm/sh139/
  4. حسان خان

    نہ ساکت، نہ ناطق، انا الحق، انا الحق! - فقیر ہدایت علی نجفی 'تارک'

    نہ ساکت، نہ ناطق، انا الحق، انا الحق! نہ مالک، نہ واثق، انا الحق، انا الحق! نہ عابد، نہ زاہد، نہ مومن، نہ مسلم نہ فاجر، نہ فاسق، انا الحق، انا الحق! نہ شامل، نہ شاغل، نہ واصل، نہ فاصل نہ معشوق و عاشق، انا الحق، انا الحق! نہ کیش و نہ ملت، نہ مذہب، نہ مشرب نہ کاذب، نہ صادق، انا الحق، انا...
  5. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    عشق کی بھی منزلت کچھ کم خدائی سے نہیں ایک سا احوال یاں بھی ہے گدا و شاہ کا (سودا) ترکی کے شاعر محمد فضولی نے یہی مضمون یوں باندھا ہے: وادیِ وحدت حقیقت‌دہ مقامِ عشق‌دِر کیم مشخص اولمز اول وادی‌دہ سلطان‌دن گدا یعنی عشق کی جگہ ہی درحقیقت وادیِ وحدت ہے، کیونکہ اّس وادی میں سلطان و گدا کی تشخیص...
  6. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    ہر سنگ میں شرار ہے تیرے ظہور کا موسیٰ نہیں کہ سیر کروں کوہِ طور کا (مرزا رفیع سودا)
  7. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    یہ دونوں تو میری پسندیدہ ترین اصنافِ سخن ہیں۔ :)
  8. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    ایک یہ کتاب ڈاؤنلوڈ کی تھی۔ اس میں خوشحال خان خٹک کا منتخب کلام انگریزی ترجمے کے ساتھ ہے۔ Afghan poetry of the seventeenth century
  9. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    یہاں کچھ ایسا تاثر ہے کہ جیسے پشتو میں صرف رزمیہ ادب یا علاقائی پیار محبت کے قصے ہی موجود ہیں۔ میرا بھی کچھ ایسا ہی خیال تھا۔ چند روز قبل اس ویب سائٹ پر خوشحال خان خٹک کا دیوان دیکھا تو پتا چلا کہ پشتو میں بھی دیگر بڑی مشرقی اسلامی زبانوں کی طرح دیوان کی روایت اور غزلیات، رباعیات، قصائد جیسی...
  10. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    یوٹیوب کی سرکاری بندش یہاں پر بھی آڑے آ گئی۔ :)
  11. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    شیخ سعدی رح گلستان میں فرماتے ہیں: خرِ عیسیٰ گرش بہ مکہ برند چوں بیاید ہنوز خر باشد ترجمہ: اگر حضرت عیسیٰ کے گدھے کو بھی مکے لے جائیں تو وہ واپسی پر گدھے کا گدھا ہی رہے گا۔
  12. حسان خان

    جون ایلیا نظر آنا - جون ایلیا

    دیر آید درست آید :)
  13. حسان خان

    جون ایلیا نظر آنا - جون ایلیا

    میں نے سوچا آپ خود ہی عنوان پڑھ کے چلے آئیں گے۔ ٹھیک ہی سوچا تھا۔ :)
  14. حسان خان

    جون ایلیا تعبیر کی تلاش - جون ایلیا

    خوشی کے ترانے گائے جائیں، شادیانے بجائے جائیں کہ ہمیں غلامی سے رستگاری پائے ہوئے اب چوالیس برس پورے ہو رہے ہیں۔ کیوں، کیا ہمیں آزادی کے چوالیس برس گزرنے پر شادیانے نہیں بجانے چاہییں، خوشی کے ترانے نہیں گانے چاہییں؟ آزادی، افراد اور اقوام کی زندگی کی آبرومندی، روحوں کی خرسندی، بستیوں کی آئینہ...
  15. حسان خان

    جون ایلیا سلامتی - جون ایلیا

    یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اب ہمارا ایک دوسرے کے دکھ سے کوئی واسطہ نہیں ہے، ہاں، اور کیا ہوا ہے۔ یہی تو ہوا ہے کہ جو ہمارا دکھ ہے، اب وہ تمہارا دکھ نہیں ہے اور جو تمہارا دکھ ہے، اب وہ ہمارا دکھ نہیں ہے۔ سارے رشتے ٹوٹ گئے ہیں۔ بے حسی اور بے رحمی کے ساتھ توڑ دیے گئے ہیں۔ ہمیں بانٹ دیا گیا ہے اور بری...
  16. حسان خان

    استاد کاشف عمران کامل (ویلڈنگ، ترکھانی، ماسٹری اور اب شاعری)

    فارسی میں آپ حضرات نے کیا خوب اردو کا تڑکا لگایا ہے۔ قسم سے جی بحال ہو گیا۔ اسی اسلوب میں دو چار غزلیں اور ہو جائیں استاد کاشف صاحب۔
  17. حسان خان

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    اُن کا کہنا یہ ہے کہ جہاں پیچھے والے حرف پر زیر کی حرکت ہو گی وہاں یے کے ساتھ لکھا جائے گا، اور جہاں پیچھے والے حرف پر زبر کی حرکت ہو گی وہاں ہمزہ آئے گا۔
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نواب مصطفیٰ خان شیفتہ 'حسرتی' کے فارسی دیوان کا سب سے پہلا شعر: لَعَمری یا نسیم الصبح زُر سلمی و قبّلہا کہ غیر از شوقِ دیدارش ہوائے نیست در دلہا (حسرتی) تجھے میری عمر کی قسم اے بادِ صبح ۔۔ سلمیٰ (یعنی معشوق) کی زیارت کو جا اور اس کا بوسہ لے؛کہ اُس کے دیدار کے شوق کے سوا دلوں میں کوئی خواہش...
  19. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    اہلِ زمانہ دیکھتے ہیں عیب ہی کو بس کیا فائدہ جو شیفتہ عرضِ ہنر کریں (شیفتہ)
  20. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    اے تابِ برق تھوڑی سی تکلیف اور بھی کچھ رہ گئے ہیں خار و خسِ آشیاں ہنوز (شیفتہ)
Top