نتائج تلاش

  1. حسان خان

    اداکارہ میرا کا لاہور سےعمران خان کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ

    کیا آپ واقعی ایسا سمجھتے ہیں؟؟؟؟؟ :p:p
  2. حسان خان

    امریکہ دی پاکستانی زنانياں دی آمدنڑ دے موقعے ودھانڑ لئی مدد

    میرے عزیز بھائی، اردو محفل کا دامن اتنا تنگ نہیں ہے۔ یہاں اگر پنجابی کے ذیلی فورم میں لوگ پنجابی کا استعمال کرتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے کیونکہ اس سے میرے جیسے پنجابی سے تقریباً نابلد لوگوں کو پنجابی سے مزید واقفیت حاصل کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔
  3. حسان خان

    اداکارہ میرا کا لاہور سےعمران خان کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ

    عمران خان نے اداکارہ میرا کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے لاہور: عمران خان نے این اے 126 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، اداکارہ میرا بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 126 سے کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے این...
  4. حسان خان

    امریکہ دی پاکستانی زنانياں دی آمدنڑ دے موقعے ودھانڑ لئی مدد

    تو ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم میرے دادا نے گرایا تھا؟
  5. حسان خان

    رئیس امروہوی اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

    عمر بھائی، آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ میری خالہ میری گلی میں ہی رہتی ہیں اور اُن کا تین سالہ بیٹا ہے جو دن کا اکثر حصہ ہمارے گھر میں ہی گذارتا ہے۔ میرا عام مشاہدہ ہے کہ اُس سے بات کرتے وقت میری والدہ اور میری خالہ انگریزی کا تڑکا لگائے بنا کوئی جملہ نہیں کہتیں۔ اچھے بھلے اردو میں اعداد اور رنگوں...
  6. حسان خان

    جمہوریت

    بات تو ٹھیک ہے کہ جمہوریت کے بنا بھی اکثر ملک قائم ہیں، لیکن اس حقیقت کو بھی دیکھنا چاہیے کہ جن ممالک میں جمہوری نظام اور جمہوری ادارے مضبوط ہیں وہ کس بلندی پر کھڑے ہیں، اور جہاں جمہوریت کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا وہ کس معاشی و سماجی بدحالی کا شکار ہیں۔
  7. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    وعلیکم السلام جنابِ گرامی، آپ نے ایک اچھی تجویز پیش کی ہے۔ ان شاء اللہ کوشش کروں گا کہ آئندہ کوئی شعر پیش کرتے وقت آپ کی تجویز پر عمل پیرا ہوں۔ فی الحال ایک غزل کا مطلع مع تحلیل آپ کی خدمت میں پیش ہے: منی جاندن اوصاندردی جفادن یار اوصانمز می فلکلر یاندی آهمدن مرادم شمعی یانمز می (فضولی) Məni...
  8. حسان خان

    حضرت علی مرتضیٰ کے کلماتِ قصار (عثمانی ترکی + اردو ترجمہ)

    الله هر کسڭ رزقنه متکفلدر. اللہ ہر کسی کے رزق کا ضامن ہے۔ اللهه اعتماد ایدنڭ وقتی خوش گچر. اللہ پر اعتماد کرنے والے کا وقت اچھا گزرتا ہے۔ عاقل چوجق جاهل اختیاردن خیرلیدر. عاقل بچہ جاہل بوڑھے سے بہتر ہے۔ گوڭلڭڭ سومدیگی آدمله مصاحبتدن شدتِ موت اهوندر. جس شخص کو تمہارا دل پسند نہ کرتا...
  9. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    جلوہ نہیں ہے نظم میں حسنِ قبول کا دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسول کا (میر تقی میر)
  10. حسان خان

    کچھ سوالات

    معلومات فراہم کرنے کے لیے شکریہ جناب فاتح بھائی۔ :)
  11. حسان خان

    کچھ سوالات

    رباعی
  12. حسان خان

    انیس مخمس بر سلامِ مرزا فصیح - میر انیس

    غل ہے جہاں میں مری تقریر کا نظم میں ہر مصرعہ ہے تاثیر کا ہے یہ سبب عزت و توقیر کا ہوں میں سلامی شہِ دلگیر کا مومنو مداح ہوں شبیر کا بھولتی اک دم نہیں ہے یادِ شام وردِ زباں ہے شہِ والا کا نام نالہ و اندوہ سے ہے دل کو کام روتا ہوں جب کرتا ہوں موزوں کلام ہے یہ سبب نظم کی تاثیر کا سینے میں جو...
  13. حسان خان

    تعارف ناچیز مشاہد رضوی

    خوش آمدید :)
  14. حسان خان

    دنیا بھر میں عید الفصح (ایسٹر)

    روم میں ایک نن عبادت گزاری کرتے ہوئے روم، اطالیہ بوئینوس آئرس، ارجنٹینا احمد آباد، بھارت مالٹا کروشیا میں عبادت گزاری کے بعد انڈے توڑنے کے مقابلے کی روایت ہے برازیل میڈرڈ ماسکو کے کیتھولک اسلام آباد بلنسیہ، ہسپانیہ بیلاروس نئی دہلی، بھارت
  15. حسان خان

    دنیا بھر میں عید الفصح (ایسٹر)

    اتوار کے روز مغربی عیسائی دنیا یعنی کیتھولک اور پروٹسٹنٹ دنیا میں عیدالفصح اپنے روایتی اہتمام کے ساتھ منائی گئی۔ یہ عید مسیح کے وفات کے تین دن بعد جی اٹھنے اور صعود کی یاد میں منائی جاتی ہے، اسی باعث اس دن کو یوم القیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے۔ عیسائیوں کے لیے یہ دن مرکزی اہمیت کا حامل ہے،...
  16. حسان خان

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 30 رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    جب وہ عرصے سے کھیلے گا نہیں تو گیند بازی تو بیٹھے گی۔ اس نے سیاست کی وجہ سے گھریلو ٹی 20 سیریز بھی کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس میں کھیلتا تو حالیہ فارم کا کچھ اندازہ ہو جاتا۔
  17. حسان خان

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 30 رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    عبدالرزاق بیچارہ کئی دوسرے سابق کھلاڑیوں کی طرح اندرونی سیاست کا شکار ہو چکا ہے۔
  18. حسان خان

    سوریه جہاد النکاح عروج پر!

    وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، گھوم پھر کر بات وہیں شیعہ سنی مذہبی اختلاف پر آ گئی، اور تکفیری فتوے بازی بھی شروع ہو گئی۔ :)
  19. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    گرچه رقیبِ مدعی هر دم خوارجلِق قیلور همراه و همدم همتِ آلِ عبا بولسون سڭا (عطائی) ترجمہ: اگرچہ رقیبِ مدعی ہمیشہ خارجی پنا (یعنی خارجیوں والی حرکت؛ بغاوت) کرتا رہتا ہے لیکن میری دعا ہے کہ (اُس خارجی رقیب کے بالمقابل) تمہارے ہمراہ و ہمدم ہمیشہ آلِ عبا (پنجتن پاک) کی ہمت و استقامت رہے۔ اس شعر میں...
  20. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    وعلیکم السلام۔ جناب تاحال میری نظر میں اردو میں لکھی کوئی ایسی کتاب یا ویب سائٹ نہیں گذری جو ترکی زبان سکھاتی ہو، البتہ نیٹ پر انگریزی میں ترکی زبان سے متعلق کافی مواد موجود ہے۔ اگر آپ کو درکار ہو تو مجھے ذاتی پیغام بھیجیے، میں آپ کو کچھ روابط دے دوں گا جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
Top