نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تاسف معروف سوز خواں پروفیسر سبطِ جعفر زیدی صاحب فائرنگ سے جاں بحق

    معروف سوز خواں، مرثیہ خواں، شاعر، محقق اور لیاقت ڈگری کالج کے پرنسپل جناب پروفیسر سبطِ جعفر زیدی صاحب کو دہشت گردوں نے کچھ دیر قبل لیاقت آباد کے قریب جاں بحق کر دیا ہے۔مرحوم شیعہ حلقوں میں بطور سوز خواں اور شاعر بہت معروف تھے۔ Sindh Professors and Lecturers Association نے بطور احتجاج کل سندھ بھر...
  2. حسان خان

    رتن خاص دریائے لولاک کا - ملا غواصی (دکنی نعت)

    رتن خاص دریائے لولاک کا جھلک لامکاں نور افلاک کا رتن = موتی محمد نبی سید المرسلیں سدا روشن اُس تے ہے دنیا و دیں تے = سے عدم میں تے عالم کوں پروردگار اوسی کے کیا نور سوں آشکار رواج آفرینش کیا سو وہیچ چراغ اہلِ بینش کرا سو وہیچ وہیچ = وہی کرا = کا ازل محض اوس کا خزینا دِسے ابد عین اوس کا...
  3. حسان خان

    تاسف نامور پاکستانی ہوابازایم ایم عالم انتقال کرگئے۔

    ہمارے گھٹیا ذرائعِ ابلاغ جتنا وقت دیو آنند جیسے غیر ضروری لوگوں کی وفات پر صرف کرتے ہیں، کاش اُس کا عشرِ عشیر ہی ایم ایم عالم جیسے قہرمانانِ ملت کے لیے صرف کر دیتے۔
  4. حسان خان

    تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

    بسم اللہ جناب۔ :) اگر وہ ترک احباب کراچی میں موجود ہوں تو کیا ہی کہنے۔۔۔ :)
  5. حسان خان

    تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

    ارے نہیں، میری نظر میں اب تک کراچی میں کوئی ایسا ادارہ نہیں گزرا جو ترکی زبان سکھاتا ہو۔ یہ تو بس اپنا ذاتی شوق اور انٹرنیٹ کی مہربانی ہے جس نے ترکی میں کچھ پڑھنے سمجھنے کے قابل بنا دیا ہے۔ :) :)
  6. حسان خان

    تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

    جی بھائی انشاءاللہ ضرور۔۔ جدید ترکی تھوڑی بہت میں بھی جانتا ہوں، لیکن میری اولین دلچسپی عثمانی ترکی اور کلاسیکی آذربائجانی ترکی میں ہے۔ آپ سے ان زبانوں پر گفتگو کرنا میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہو گا۔ :) میرا تعلق کراچی سے ہے، یہیں اب تک زندگی بسر کی ہے۔ فی الحال جامعۂ کراچی سے کاروباری انتظام...
  7. حسان خان

    تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

    چونکہ ترکی زبان کا طالبِ علم اور عثمانی ترکی زبان کا شیدائی ہوں، اس لیے جمہوریۂ ترکی سے گہرا قلبی تعلق ہے۔ لیکن آپ کی طرح کبھی ترکی جانے کا شرف حاصل نہیں ہوا۔ :) :)
  8. حسان خان

    تیسرا ایک روزہ میچ: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (گلابی میچ)

    چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لیے گلابی کپڑے پہنے گئے ہیں۔
  9. حسان خان

    تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

    خوش آمدید جناب۔۔۔ :) :) آپ ترکی میں کتنے عرصے مقیم رہے ہیںِ؟
  10. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر کل جسے اہلِ نظر کہتے تھے ایرانِ صغیر (علامہ اقبال)
  11. حسان خان

    ولی دکنی مستی نے تجھ نین کی مجھے بے خبر کیا - ولی دکنی

    پانچویں شعر میں سرو اور بے خزاں کے بیچ اضافت آنی چاہیے یا نہیں؟
  12. حسان خان

    ولی دکنی مستی نے تجھ نین کی مجھے بے خبر کیا - ولی دکنی

    مستی نے تجھ نین کی مجھے بے خبر کیا دل کوں مرے بھواں نے تری جیوں بھنور کیا تیری نگہ کے تیر کی ہیبت کوں دل میں رکھ سورج نے تن اپس کا سراسر سپر کیا تجھ مہر کا ہوا ہے دل و جاں سوں مشتری جب سوں ترے جمال پہ مہ نے نظر کیا تب سوں ہوا ہے محملِ لیلیٰ کی شکل دل جب سوں ترے خیال نے دل میں گزر کیا...
  13. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    دیکھا ہے یک نگہ میں حقیقت کے ملک کوں جب بے خودی کی راہ میں دل نے سفر کیا (ولی دکنی)
  14. حسان خان

    انیس پڑا جو عکس تو ذرہ بھی آفتاب بنا - میر انیس (سلام)

    پڑا جو عکس تو ذرہ بھی آفتاب بنا خدا کے نور سے جسمِ ابوتراب بنا بِنائے روضۂ سرور جو کربلا میں ہوئی مَلَک پکارے کہ اب خلد کا جواب بنا جو آبرو کا ہے طالب تو کر عرق ریزی یہ کشمکش ہوئی تب پھول سے گلاب بنا مرے گناہوں کے دفتر کی ابتری کے لیے نئے سیاق سے بگڑا ہوا حساب بنا عمارتیں تو بنائیں خراب...
  15. حسان خان

    بہائیت اور قادیانیت میں مماثلت بشکریہ نقیب ختم نبوت

    نقیبِ ختمِ نبوت میں چھپنے والی مصر کے کسی المصریون اخبار کی رپورٹ کو آپ ثبوت کہتے ہیں؟ کیا اسی طرح کوئی بندہ اگر شیعہ مخالف اخبارات سے پاکستانی شیعہ مسلمانوں کے پانچویں ستون ہونے کی رپورٹ لائے گا تو کیا وہ 'ثبوت' مانا جائے گا؟ ہمارے رانا صاحب کا تعلق جماعتِ احمدیہ سے ہے، اور وہ پاکستان سے مکمل...
  16. حسان خان

    دوسرا ایک روزہ میچ::پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

    ارے لیکن وہ تو چوالیس اووروں قبل ہی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اُن کی اننگ میں اس سے کیا فرق پڑا؟
  17. حسان خان

    دوسرا ایک روزہ میچ::پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

    بارش کے ہونے سے پاکستانی ٹیم کا ہی نقصان ہوا ہے۔ اب اسے ہدف چھ اوور قبل پورا کرنا پڑے گا۔
  18. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    ہے نہ کچھ دشمن کا کھٹکا اور نہ کچھ رہزن کا خوف وجہِ راحت ہے مری بے ساز و سامانی مجھے (حکیم عبدالعلی خان عابد بریلوی)
Top