نتائج تلاش

  1. حسان خان

    مجاز لکھنوی کی وفات پر - جوش ملیح آبادی

    تم اب ہمارے درمیان نہیں رہے ہو مجاز! اور نہ جانے اس بستی کو تج کر کہاں چلے گئے ہو۔۔! اب تم کہیں نظر نہیں آؤ گے، کبھی تمہاری موہنی صورت دکھائی نہیں دے گی۔ تمہاری ناوقت موت ایک ایسا حادثہ ہے کہ اِسے عظیم ترین حادثہ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ اس لیے کہ یہ حادثہ عظیم ترین حوادث سے بھی کہیں زیادہ روح فرسا...
  2. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    Koʻngli tilagan murodigʻa yetsa kishi Yo borcha murodlarni tark etsa kishi Bu ikki muyassar oʻlmasa olamda Boshini olib bir sorigʻa ketsa kishi Zahiriddin Muhammad Bobur ترجمہ: یا تو انسان اپنی دل خواہ مراد تک رسائی حاصل کر لے، یا پھر انسان اپنی جملہ مرادوں کو ترک کر دے؛ اگر یہ دونوں کام...
  3. حسان خان

    وہ کیا ایک ہے ذاتِ پروردگار - کنہیا لال ہندیؔ لاہوری (حمد)

    وہ کیا ایک ہے ذاتِ پروردگار فقط بے شماری ہے جس کا شمار وہ کیا ایک خالق ہے نامِ خدا نہیں جس کا ثانی کوئی دوسرا وہ کیا ایک رازق ہے روزی رساں کہ ہے جس کا محتاج سارا جہاں وہ کیا ایک قادر ہے ربِ قدیر خبر گیرِ حالِ صغیر و کبیر وہ کیا ذات ہے حضرتِ پاک ذات کہ ہیں ذات سے جس کے ظاہر صفات بہر جا...
  4. حسان خان

    میر اب اپنے قدِ راست کو خم دیکھتے ہیں ہائے - میر تقی میر

    اب اپنے قدِ راست کو خم دیکھتے ہیں ہائے ہستی کے تئیں ہوتے عدم دیکھتے ہیں ہائے سنتے تھے کہ جاتی ہے ترے دیکھنے سے جاں اب جان چلی جاتی ہے ہم دیکھتے ہیں ہائے کیا روتے ہیں یارانِ گذشتہ کے لیے ہم جب راہ میں کچھ نقشِ قدم دیکھتے ہیں ہائے کچھ عشق کی آتش کی لپٹ پہنچی ہمیں زور سب تن بدن اپنے کو بھسم...
  5. حسان خان

    مینارِ پاکستان کی آپ بیتی (از ایم ابراہیم خان)

    "اہلِ وطن نے کبھی سوچا ہے کہ بانیانِ پاکستان کے ارادوں کی بلندی کیا تھی اور وہ کن پستیوں میں جا گرے ہیں؟" اچھی تحریر ہے۔شکریہ عاطف بھائی۔
  6. حسان خان

    ولی دکنی صنم میرا سخن سوں آشنا ہے - ولی دکنی

    صنم میرا سخن سوں آشنا ہے مجھے فکرِ سخن کرنا روا ہے چمن میں وصل کے ہر جلوۂ یار گلِ رنگیں بہارِ مدعا ہے نہ بخشے کیوں ترا خط زندگانی کہ موجِ چشمۂ آبِ بقا ہے تغافل نے ترے زخمی کیا مجھ تری یہ کم نگاہی نیمچا ہے نئیں واں آب غیر از آبِ خنجر شہادت گاہِ عاشق کربلا ہے غنیمت بوجھ ملنے کوں ولی کے...
  7. حسان خان

    ولی دکنی ترا لب دیکھ حیواں یاد آوے - ولی دکنی

    ترا لب دیکھ حیواں یاد آوے ترا مکھ دیکھ کنعاں یاد آوے ترے دو نین جب دیکھوں نظر بھر مجھے تب نرگسستاں یاد آوے تری زلفاں کی طولانی کوں دیکھے مجھے لیلِ زمستاں یاد آوے ترے خط کا زمرد رنگ دیکھے بہارِ سنبلستاں یاد آوے ترے مکھ کے چمن کے دیکھنے سوں مجھے فردوسِ رضواں یاد آوے تری زلفاں میں یو مکھ...
  8. حسان خان

    یومِ پاکستان - رحمٰن کیانی

    یومِ پاکستان ۲۳ مارچ ۱۹۴۰ء ربِ کعبہ کی قسم، روحِ محمد کی قسم دوستو! یاد دلا دوں، یہ وہی دن ہے کہ ہم برِّ کوچک کے ہر اک شہر سے ابنائے حرم توڑ کر نسل کے بت اور زبانوں کے صنم نعرہ زن جانبِ لاہور چلے آئے تھے زینتِ دوش نہیں ہاتھ پہ سپر لائے تھے شہرِ لاہور میں ہم مسجدِ شاہی کے قریں وہ جو اک باغ ہے...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بشکند دستے کہ خم در گردنِ یارے نشد کور بہ چشمے کہ لذت گیرِ دیدارے نشد (زیب النساء بیگم) وہ ہاتھ ٹوٹ جائے جو کسی یار کی گردن پر خم نہ ہوا ہو؛ وہ آنکھ اندھی ہو جائے جو کسی کے دیدار سے لذت یاب نہ ہوئی ہو۔
  10. حسان خان

    کراچی ،224 ٹارگٹ کلرز گرفتار، 81 کا تعلق ایم کیوایم سے ہے:‌ پولیس

    تحریکِ انصاف میں پیشہ ور قاتل کب سے شامل ہو گئے؟ :eek:
  11. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    یا رب! چمنِ نظم کو گلزارِ ارم کر اے ابرِ کرم! خشک زراعت پہ کرم کر تو فیض کا مبدا ہے، توجہ کوئی دم کر گم نام کو اعجاز بیانوں میں رقم کر جب تک یہ چمک مہر کے پرتو سے نہ جائے اقلیمِ سخن میرے قلمرو سے نہ جائے (میر انیس) یا رب عروسِ فکر کو حُسن و جمال دے ملکِ سخنوری کو دُرِ بے مثال دے رنگینیِ کلام...
  12. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    انیس یوں ہوا حالِ جوانی و پیری بڑھے تھے نخل کی صورت، گرے ثمر کی طرح (میر انیس)
  13. حسان خان

    شیعہ سنی رواداری کا گہوارہ

    پنجاب کے وسط میں آباد ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو لہراتے کھیتوں کے بیچ مختلف فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کا گہوارہ ہے۔ اگرچہ پنجاب میں کئی گاؤں ملیں گے جن میں اسی طرح کے کھیت اور اسی طرح کے نشیب و فراز موجود ہوں گے مگر شاید اس طرح کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ایک قصۂ پارینہ بن چکی ہے۔ اس گاؤں میں مختلف بات...
  14. حسان خان

    انیس جب حرم مقتلِ سرور سے وطن میں آئے - میر انیس (مرثیہ)

    جب حرم مقتلِ سرور سے وطن میں آئے اشکِ خوں روتے ہوئے رنج و محن میں آئے سب سیہ پوش غمِ شاہِ زمن میں آئے خاک اڑانے کو خزاں دیدہ چمن میں آئے بال تھے چہروں پہ سنبل سے پریشاں سب کے مثلِ گل چاک تھے ماتم میں گریباں سب کے گرد تھا ناقوں کے ساداتِ مدینہ کا ہجوم رو کے چلاتے تھے سب 'ہائے امامِ مظلوم'...
  15. حسان خان

    پاکستان میں سنی شیعہ ہم آہنگی کا ایک جزیرہ (بی بی سی اردو)

    پنجاب میں ایک چھوٹا سا گاؤں ایسا بھی ہے جہاں صدیوں سے شیعہ اور سنی باہم شیر و شکر ہیں، اُس گاؤں میں شیعوں اور سنیوں کے باہم ازدواجی رشتے بھی قائم ہیں، اور گاؤں کے تمام شیعہ اور سنی ایک ہی مسجد میں خدا کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ ایک گھرانا تو ایسا بھی ہے جہاں بھائی اور باپ شیعہ اور بہن اور ماں...
  16. حسان خان

    جوش اے شیخِ شہر! - جوش ملیح آبادی

    اے شیخِ شہر، خرقۂ سالوس اتار دے دل کو بھی مثلِ کاکلِ شب گوں سنوار دے رہتا ہے اوجِ نطق پہ جس ماہ وش کا نام اُس ماہ وش کو خلوتِ دل میں بھی بار دے ہر دل پہ کَندہ کرتا ہے جو نقشِ دل نشیں خود اپنی لوحِ جاں پہ بھی وہ نقش ابھار دے جس درسِ خاص کی ہیں مریدوں پہ بارشیں اپنے کو بھی وہ درسِ ملائک شکار...
  17. حسان خان

    شیعہ ووٹ نتائج پر اثرانداز ہو سکتا ہے؟ (بی بی سی اردو)

    بات تو آپ کی بالکل درست ہے کہ یہ نہایت تشویش کن امر ہے۔ لیکن اس خطرناک رجحان کی روک تھام کیسے کی جا سکتی ہے؟ دین و سیاست الگ بھی ہو جائیں تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ مسئلہ اس سے کہیں پیچیدہ ہے۔ کیونکہ جہاں تک اقلیتوں کی بات ہیں، اگر اُن کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا تو وہ اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے...
  18. حسان خان

    شیعہ ووٹ نتائج پر اثرانداز ہو سکتا ہے؟ (بی بی سی اردو)

    یہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے بنا ملک ساری اقلیتوں کے لیے ہی جہنم بن چکا ہے میرے بھائی۔ احمدی، عیسائی، ہندو، شیعہ وغیرہ ساری اقلیتی برادریاں ہی مذہبی انتہا پسندی کا ہدف بنتی آ رہی ہیں، بس چونکہ شیعہ تمام اقلیتوں میں عددی لحاظ سے زیادہ ہیں اور تکفیری جماعتوں کا اصل محور بھی شیعہ برادری ہے، اسی لیے...
  19. حسان خان

    شیعہ ووٹ نتائج پر اثرانداز ہو سکتا ہے؟ (بی بی سی اردو)

    ایک تکفیری دہشت گرد ٹولے کی نہتی آبادی پر مسلسل حملے کی یک طرفہ کاروائی کو دو طرفہ قرار دے کر شیعوں پر جارحیت سے آنکھیں چرانے یا اس کی شدت کو کم کرنے کی ہماری کوششیں نئی نہیں ہیں۔ ہمارے اسی عمومی رویے کو کارٹون ساز صابر نذر (سنی المذہب) کچھ مہینوں قبل یوں دکھا چکے ہیں۔ باقی مجھے اپنی خام...
  20. حسان خان

    شیعہ ووٹ نتائج پر اثرانداز ہو سکتا ہے؟ (بی بی سی اردو)

    تکفیری اُس گروہ کو کہتے ہیں جو دوسروں پر کفر کے فتوے صادر کرتا رہتا ہے۔ اگر یہ دو جماعتیں بھی دوسرے مسلمانوں پر کفر کے فتوے برساتی ہیں یا کافر کافر فلاں کافر کے نعرے لگاتی اور ان 'کافروں' کو واجب القتل گردانتی ہیں تو بے شک و شبہ یہ بھی تکفیری جماعتیں ہیں، ورنہ یہ دہشت گرد تو ہو سکتی ہیں، آپ کو...
Top