نتائج تلاش

  1. حسان خان

    سوریه جہاد النکاح عروج پر!

    پاکستانیوں کی اولین ترجیح پاکستان سازی اور قوم سازی ہونی چاہیے۔ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میری نظر میں بھی برا ہے، لیکن وہ بالآخر اُن کا داخلی معاملہ ہے، اس پر اتنا خون گرم کرنے کی ضرورت نہیں۔
  2. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    عقل سل د مصلحت بندونه جوړ کا چې د عشق سیلاب پرې راشي واړه نوړ کا (خوشحال خان خټک) ترجمہ: عقل مصلحت کے سینکڑوں بند باندھ دیتی ہے مگر جب عشق کا سیلاب امڈ آتا ہے تو سارے بند توڑ دیتا ہے۔ (بحوالۂ پشتو اور اردو کی کلاسیکی غزل کا تقابلی جائزہ)
  3. حسان خان

    ارے آپ ہم دونوں کو بیک وقت کیوں 'مایوس' نہیں کر دیتے؟ :)

    ارے آپ ہم دونوں کو بیک وقت کیوں 'مایوس' نہیں کر دیتے؟ :)
  4. حسان خان

    مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

    کیا ان گذشتہ پانچ سالوں میں اور نوے کی دہائی میں دو بار ن لیگ کی باری نہیں رہی؟ :)
  5. حسان خان

    مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

    مقبولیت کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ میری نظر میں اہم ترین وجہ یہ ہے کہ معروف حزبوں میں یہ واحد حزب ہے جو ابھی تک بر سرِ اقتدار نہیں آئی ہے اور اب تک کافی چیزوں میں غیر روایتی رویہ اپناتی آئی ہے۔ اس لیے اکثر حامیوں کی نظر میں عمران خان بروں میں بہتر کا مصداق بن چکا ہے۔ پھر لوگ تبدیلی کے بھی...
  6. حسان خان

    مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

    ممی ڈیڈی بچوں کے علاوہ کافی سارے عام لوگ بھی اب اس حزب (پارٹی) کی حمایت کر رہے ہیں۔ مقبولیت کی بنا کچھ بھی رہی ہو، تحریکِ انصاف ایک عوامی اور مقبول حزب ضرور ہے۔
  7. حسان خان

    مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

    بنیاد کچھ بھی ہو، عوامی مقبولیت کو جھٹلانا مشکل ہے۔
  8. حسان خان

    مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

    ان دونوں کی نشستیں تو مجھے پکی لگتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی پیر صاحب بھی ہیں، گھوٹکی میں (جو کہ اُن کے مریدوں کا شہر ہے) اُن کی ایک نشست تو پکی ہے۔ باقی ہاشمی بھی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، مجھے حیرت ہو گی اگر وہ نشست حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
  9. حسان خان

    مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

    خیبر پختونخواہ میں کافی نشستیں جیتنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہو سکتا ہے لاہور میں بھی کوئی نشست جیت جائے۔
  10. حسان خان

    زمرہ جات کو "ٹیب وار" کرنا

    تجویز تو اچھی ہے۔ :)
  11. حسان خان

    دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر

    شکریہ بھائی جان۔ آپ کی عزت میرے دل میں مزید بڑھ گئی ہے۔ سلامت رہیے۔
  12. حسان خان

    دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر

    ارے میں نے خواہ مخواہ اوپر آپ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔ آپ کو ساجد بھائی دو تین روز قبل بھی سمجھا چکے ہیں کہ آپ اپنی مذہب بیزاری کا مکمل حق رکھتے ہیں، لیکن یوں اس طرح کے نازیبا پیرائے میں کسی مذہبی عقیدے یا مذہبی رسومات کی تضحیک کا آپ کو اخلاقی حق نہیں ہے۔
  13. حسان خان

    درد ارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکے - میر درد

    میں نے ایک جگہ آٹھویں شعر کا مصرعِ اول یوں پڑھا ہے: اخفائے نارِ عشق نہ ہو آبِ اشک سے
  14. حسان خان

    درد ارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکے - میر درد

    ارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکے میرا ہی دل ہے وہ کہ جہاں تو سما سکے وحدت میں تیری حرف دوئی کا نہ آ سکے آئینہ کیا مجال تجھے منہ دکھا سکے میں وہ فتادہ ہوں کہ بغیر از فنا مجھے نقشِ قدم کی طرح نہ کوئی اٹھا سکے قاصد نہیں یہ کام ترا اپنی راہ لے اس کا پیام دل کے سوا کون لا سکے غافل خدا کی...
  15. حسان خان

    دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر

    نہ لکھنے کے لیے شکریہ :) :)
  16. حسان خان

    دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر

    اپنی اپنی سوچ کی بات ہے۔ مجھے تو ان میں کوئی بری چیز نظر نہیں آ رہی، بلکہ اس کے برعکس میری نظر میں یہ کافی خوبصورت اور جاندار رسومات ہیں جن کی قدردانی کے لیے انسان کا مسیحی ہونا یا کسی قسم کے اعتقادات کا معتقد ہونا ضروری نہیں۔ کہتے ہیں حُسن دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتا ہے۔ :p:p
  17. حسان خان

    مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

    میں اپنا اولین ووٹ عمران خان کو دوں گا۔ :p بروں میں بہتر کے اصول کو بھی اگر مانا جائے گا، تو میری نظر میں تمام بروں میں عمران سے بہتر فی الحال کوئی نہیں ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ میں جس شہر میں رہتا ہوں وہاں عمران کو کوئی نشست ملنا عملاً ناممکن ہے۔
  18. حسان خان

    دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر

    یہ ایام اُن کے لیے بھی مقدس ہیں، بس وہ انہیں سادگی سے اور رسومات سے اجتناب کر کے مناتے ہیں۔ :)
  19. حسان خان

    دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر

    مجھے یہ تصاویر دیکھ کر اپنا پسندیدہ ترین مذہبی تہوار عاشورہ اور اس سے منسلک رسومات و روایات یاد آ رہی ہیں۔
  20. حسان خان

    دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر

    سری لنکا نیپلز، اطالیہ انڈونیشیا یروشلم، مقبوضہ فلسطین اطالیہ یروشلم (عیسائیوں کے مطابق مسیح کو اس مقام پر مصلوب کیا گیا تھا، لہذا یہ اُن کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔) لاہور لندن ہسپانیہ اشبیلیہ، ہسپانیہ (کبھی یہاں مسلمان عرب حکمران تھے) منبع
Top