نتائج تلاش

  1. س

    تعارف صرف علی اوڈ بھائی

    علی ، خوش آمدید۔
  2. س

    رحمان بابا کے مزار پر بم دھماکہ

    مہوش سسٹر ، آپ سے درخواست ہے کہ اختلافی امور کو زیادہ زیرِ بحث مت لایا کریں۔ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا سوائے رنجش کے۔ یہاں رحمان بابا کے مزار کو تباہ کرنے کی کوشش کی مذمت کرنا مقصود تھا نہ کہ عقائد کو زیرِ بحث لانا۔ بہتر ہو گا کہ آپ رحمان بابا کی زندگی اور ان کے پیغام کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ یہ...
  3. س

    رحمان بابا کے مزار پر بم دھماکہ

    مسجدوں اور خانقاہوں پر حملے مکروہ کام ہے۔ اگر عورتوں کے آنے پر اعتراض تھا بھی تو مزار کو تباہ کرنے کا اس سے کیا تعلق؟؟؟ "خوئے بد را بہانہ بسیار"۔ کل کو تو طوافِ کعبہ پر بھی اعتراض اٹھا دیں گے یہ جاہل۔
  4. س

    تعارف میری تعاریف

    شمشاد بھائی ، آپ تو حد سے بھی پانچ ہزار فٹ اوپر گزر گئے۔:)
  5. س

    تعارف میری تعاریف

    دانیال ، اردو محفل پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ بندہ پرور ، آپ کسرِ نفسی سے کام نہ لیں۔ بحمدللہ آپ کی اردو کافی اچھی ہے۔ ہاں یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ اردو لکھنے میں آپ کو دشواری ہو رہی ہے۔ یہ تکنیکی مسئلہ نبیل صاحب بہت اچھے طریقے سے حل کرنے کے لئیے آپ کی مدد کو ہمہ وقت تیار بیٹھے ہیں اور اس...
  6. س

    اردو دان متوجہ ہوں

    علی ذاکر ، سوائے "افراسیاب" کے ان الفاظ سے میری شناسائی آپ کے مراسلے میں ہی ہوئی ہے اس لئیے اپنی کم علمی کا اقرار کرتا ہوں۔ لیکن وعدہ ہے کہ اپنے اساتذہ کرام سے دریافت کر کے مطلع کروں گا۔
  7. س

    صحیح لفظ کیا؟ تقویٰ یا تقوے؟

    چھوٹے بھائی ، کہاں مجھ جیسا کم علم اور کہاں ڈاکٹر جمیل جالبی اور پروفیسر سحر انصاری صاحب۔ بلا شبہ ان کا کہا مستندد ہے۔ لیکن یہاں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ "تقوا" بھی اردو زبان ہی کا ایک اور لفظ ہے جس کا ذکر میں اپنے مراسلے میں کر چکا ہوں اگر ہم تقویٰ کو تقوا لکھیں گے تو مذکورہ لفظ "تقوا" جس کے...
  8. س

    مبارکباد ایلِ ایمان کو عید میلاد النبی مبارک

    شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام۔ ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک۔
  9. س

    سوات میں شریعت مبارک

    فواد ، دہشت گردی کی کوئی ایک متفقہ تعریف ؟؟؟۔مطلب Definition
  10. س

    سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

    افففففففففف۔ دماغ چکرا گیا ہے۔ دھاگہ کس لئیے شروع کیا گیا تھا اور کس طرف چلا گیا۔:notlistening: دوستوں سے انتہائی معذرت کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ یہ دھاگہ اب بحث کی بجائے بک بک کا وسیلہ بن رہا ہے۔ شمشاد بھائی ، حرکت میں آئیے نہیں تو پانی پت کی چوتھی جنگ شروع ہونے والی ہے۔:sad2:
  11. س

    کرکٹ اور پاکستان

    بھیا جی ، خبر تو نہ ہی ہو تو اچھا ، اور اگر افواہ بھی ہو تو اللہ کرے خبر میں نہ ڈھلے۔ میں نے تو یہ افواہ / خبر ابھی تک نہیں سنی۔
  12. س

    صحیح لفظ کیا؟ تقویٰ یا تقوے؟

    میری ناقص معلومات کے مطابق اسے یائے معروف اور یائے مجہول دونوں کے ساتھ کھڑی زبر کے ساتھ لکھا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ قدیم اردو کی بہت سی کتابوں میں فارسی ترکیب کے ساتھ یہ یائے معروف "ے" کے ساتھ ہی لکھا گیا ہے اور جدید اردو میں اسے یائے مجہول "ی" کے ساتھ لکھنے کا رواج ہے۔ فیروز اللغات میں اسے یائے...
  13. س

    پرویز مشرف کے‌ بارے ایک سوال

    طالوت ، بہت خوب۔ وطنِ عزیز میں یہ وبا بہت عام ہے کہ سید بھلے کیسے ہی اعمال کا مرتکب کیوں نہ ہو اس پہ انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی۔ پیشگی معذ رت کہ اس پر مزید بحث شروع مت کیجئیے گا۔ میں نے ایک غلط معاشرتی روئیے کی نشان دہی کی ہے کسی پر ذاتی حملہ شمار نہ کیا جائے۔
  14. س

    سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

    پنجابیوں نے ملک توڑا ، سندھی غدار ٹھہرے ، بلوچ علیحدگی پسند اور پٹھان شدت پسند۔ فوج سب سے بڑا مسئلہ۔پنجابی بے وقوف ، سندھی غدار ، نہ جانے اور بھی کیا کیا شگوفے۔ تمام خواتین و حضرات کا بے حد شکریہ کہ ہم سب نے ایک دوسرے کی معلومات میں گراں قدر اضافہ کر دیا۔:) میرا خیال ہے کہ اب ہم اس مظلوم...
  15. س

    سری لنکا کے عوام کے ساتھ یکجہتی

    ساتھیو ، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہماری سرزمین پر جو افسوس ناک واقعہ پیش آیا اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ سری لنکا کا شمار پاکستان کے دوست ممالک میں ہوتا ہے۔ جب دنیا کے کسی ملک کی ٹیم پاکستان میں آنے کے لئیے تیار نہ تھی اس وقت اس ٹیم نے آ کر پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ لیکن...
  16. س

    سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

    زینب ، جوش میں ہوش کا دامن مت چھوڑو۔
  17. س

    سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

    آپ تو سلمان تاثیر سے بھی زیادہ پہنچے ہوئے معلوم ہوتے ۔
  18. س

    سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

    ہمت علی ، پی پی کے ساتھ آپ کی حمایت آپ کو مبارک ہو ۔ لیکن آپ اس کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے لئیے استعمال مت کیجئیے۔ سیاست دانوں کو جو دل میں آئے کہئیے لیکن آپ پاکستان میں صوبائی عصبیت بھڑ کانے میں ہمیشہ پیش پیش نطر آ رہے ہیں۔ آپ نے اپنے بالا مراسلے میں جو کچھ لکھا ہے اس کا کوئی ثبوت ہے آپ کے...
  19. س

    سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

    زینب ، پاکستان میں اب "گشتیوں" کا رواج سا ہی چل پڑا ہے۔ پہلے "گشتی پولیس" پھر "گشتی نادرا" کبھی "گشتی چیکنگ ٹیمیں" اور کبھی "گشتی عدالتیں"۔
Top