سری لنکا کے عوام کے ساتھ یکجہتی

ساجد

محفلین
ساتھیو ، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہماری سرزمین پر جو افسوس ناک واقعہ پیش آیا اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ سری لنکا کا شمار پاکستان کے دوست ممالک میں ہوتا ہے۔ جب دنیا کے کسی ملک کی ٹیم پاکستان میں آنے کے لئیے تیار نہ تھی اس وقت اس ٹیم نے آ کر پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ لیکن افسوس کہ ہم ان کے اعتماد پر پورے نہ اتر سکے۔
اس افسوس ناک واقعہ پر سری لنکا کے عوام بھی بہت زیادہ دل گرفتہ ہیں اور پاکستان کا وقار جس پستی میں جا گرا ہے وہ الگ۔
جو دوست انٹر نیٹ پر کافی وقت گزارتے ہیں وہ یقینا سری لنکا کی ایسی کچھ ویب سائٹس یا نیٹ گروپس کے بارے میں معلو مات رکھتے ہوں گے کہ جہاں ہم پاکستانی سری لنکن عوام کے ساتھ ان کے دکھ میں شریک ہو سکیں اور ان کا اعتماد حاصل کر سکیں۔
میرے خیال سے یہ ایک قومی خدمت بھی ہے ۔
سو اگر آپ لوگ میری تجویز سے متفق ہیں تو اس کام کا آغاز کیجئیے اور اسی دھاگے پر کچھ سائٹس کا لنک فراہم کر دیجئیے کہ جہاں ہم سری لنکن عوام کا دکھ بانٹ سکیں۔
 
Top