نتائج تلاش

  1. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    کسی کی خاطر نازک کا آگیا ہے خیال دعائیں مانگ رہا ہوں دعا قبول نہ ہو (جگر مراد آبادی)
  2. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    بہت خجل ہے ترے درد سے دعا میری یہ خوف ہے کہ نہ سن لے کہیں خدا میری (حسرت)
  3. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    نہ مانگ زاہد ناداں، ذرا سمجھ تو سہی شکایتیں ہیں یہ کس کی دعا کے پردے میں (مائل دہلوی)
  4. کاشفی

    فانی شوق سے ناکامی کی بدولت کوچہء دل ہی چھوٹ گیا - فانی بدایونی

    غزل (فانی بدایونی) شوق سے ناکامی کی بدولت کوچہء دل ہی چھوٹ گیا ساری اُمیدیں ٹوٹ گئیں، دل بیٹھ گیا، جی چھوٹ گیا فصلِ گل آئی یا اجل آئی، کیوں در زنداں کھلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آپہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا کیجئے کیا دامن کی خبر اور دستِ جنوں کو کیا کہیئے اپنے ہی ہاتھ سے دل کا دامن مدت گذری...
  5. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    جذبہء شوق کدھر کو لئے جاتا ہے مجھے پردہء راز سے کیا تم نے پکارا ہے مجھے؟ (حسرت موہانی)
  6. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    مرے سوال کے معنی وہ مجھ سے کہہ دیتے مگر سوال کا میرے کوئی جواب نہ تھا نگاہ شوق پہ الزام بے قراری کا تمہارے برقِ تجلی کو اضطراب نہ تھا وہ جب چلے تو قیامت بپا تھی چاروں طرف ٹھہر گئے تو زمانے کو انقلاب نہ تھا (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
  7. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    حیا نے روک لیا، جذبِ دل نے کھینچ لیا چلے وہ تیر کی صورت کھِنچے کماں کی طرح جھکی ہی جاتی ہے کچھ خودبخود حیا سے وہ آنکھ گری ہی جاتی ہے بیمار ناتواں کی طرح ادائے مطلب دل ہم سے سیکھ جائے کوئی انہیں سنا ہی دیا حال داستاں کی طرح (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
  8. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    دل میں سما گئی ہیں قیامت کی شوخیاں دوچار دن رہا تھا کسی کی نگاہ میں (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
  9. کاشفی

    اصل مجرم وینا ملک یا رحمن ملک ؟

    اچھی بات ہے نہیں آیا۔۔:)
  10. کاشفی

    اصل مجرم وینا ملک یا رحمن ملک ؟

    شمشاد بھائی اس بات کو دل ہی دل میں سمجھ جائیں۔۔ میں نے پورا ایس ایم ایس نہیں لکھا ہے۔۔ اچھی بات نہیں۔
  11. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    یہی نہیں کہ وہ بے تاب و بے قرار گیا مری رگوں میں بھی اک زہر سا اُتار گیا بجھے ہوئے درو دیوار دیکھنے والو اسے بھی دیکھو جو اک عمر یاں گزار گیا (شاعر: مجھے معلوم نہیں)
  12. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    یہی تعبیر ہے خواب ِدلِ سودائی کی زندگی رات ہے اور رات بھی تنہائی کی (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  13. کاشفی

    اصل مجرم وینا ملک یا رحمن ملک ؟

    غیر مُلکی میڈیا کے سامنے مکمل اثاثے ظاہر کرنے کے بعد اُمید ہے کہ تحریکِ انصاف میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگی۔۔۔اس طرح کے ایس ایم ایس آج کل نون لیگ والے کافی سرکولیٹ کر رہے ہیں۔۔۔
  14. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    یہ کوئی دل تو نہیں ہے کہ ٹھہر جائے گا وقت اک خواب رواں ہے سو گزر جائے گا (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  15. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    قدم اُٹھے تو عجب دل گداز منظر تھا میں آپ اپنے لیئے راستے کا پتھر تھا (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  16. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    غم ہی لے دے کے مری دولتِ بیدار نہیں یہ خوشی بھی ہے میسر، کوئی غم خوار نہیں (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  17. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    گزر رہی ہے، غنیمت ہے زندگی، مانا مگر یہ ایک ہی انداز میں گزرنا کیا (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  18. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    مری نظر میں گئے موسموں کے رنگ بھی ہیں جو آنے والے ہیں ان موسموں سے ڈرنا کیا (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  19. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    گزر گئے ہیں جو دن ان کو یاد کرنا کیا یہ زندگی کے لیئے روز روز مرنا کیا (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  20. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    جو پاسکا نہ تجھے میں تو کھو دیا خود کو یہ میرا عجز ہنر بھی مرا کمال بھی ہے (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
Top