نتائج تلاش

  1. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    کمالِ بے ہنری بھی ہنر سے کم تو نہیں مرا شمار کہیں ہو مجھے یہ غم تو نہیں (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  2. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    ہم نے چاہا تھا کہ دنیا سے کنارہ کر لیں ہم نے دیکھا تو ہمیں رونقِ دُنیا نکلے (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  3. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    ہزار بار خود اپنے مکاں پہ دستک دی اس احتمال میں جیسے کہ میں ہی اندر تھا (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  4. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    اسی لیئے نہ کیا تلخیء جہاں کا گلہ ترا خیال پسِ پردہ مُسکراتا تھا (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  5. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    گزرتے وقت کی ہر چاپ سے میں ڈرتا ہوں نہ جانے کون سا لمحہ اُداس کر جائے (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  6. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    ساتھ کچھ دور چلا دولت دنیا کی طرح پھر مجھے چھوڑ گیا نقشِ کفا پا کی طرح (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  7. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    ہم وہ برباد حقائق ہیں کہ جینے کے لیئے خواب کو خواب کی تعبیر سمجھ لیتے ہیں (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  8. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    تم سے نہیں ہے کوئی شکایت، مگر یہ بات تم نے بڑھا دیئے ہیں خیالوں کے سلسلے (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  9. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    وہ کون تھا جو گیا ہے اداس کرکے مجھے وہ کون ہے جو مجھ میں اداس رہتا ہے (مشفق خواجہ - عبدالحئی)
  10. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    مت سہل ہمیں جانو، پھرتا ہے فلک برسوں تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (شاعر: مجھے معلوم نہیں)
  11. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    کیا میر تجھ کو نامہ سیاہی کی فکر ہے ختمِ رُسُل سا شخص ہے، ضامن نجات کا (میر تقی میر)
  12. کاشفی

    نیٹو کا پاکستانی علاقے پر حملہ

    محترم، سب سے پہلے تو یہ بتادوں کہ میں نے اپنے پاکستانیوں پر لعنت نہیں بھیجی ہے۔۔۔ بے غیرت کہنا اگر آپ کو بُرا محسوس ہوا یا کسی اور پاکستانی کو بھی بُرا محسوس ہوا ہو تو ، معذرت خواہ ہوں۔۔۔ محفل کے دیگر معزز اہلِ علم لوگوں نے بھی کچھ کہا تھا۔۔ لیکن ان کا اقتباس لینا شایدمعزز لوگوں کے لیئے...
  13. کاشفی

    جوش ذاکر سے خطاب - جوش ملیح آبادی

    اَے حُسین علیہ السلام ! اب تک گُل افشاں ہے تری ہمّت کا باغ آندھیوں سے لڑ رہا ہے آج بھی تیرا چراغ تُونے دھو ڈالے جبینِ ملّتِ بیضا کے ڈاغ تیرے دل کے سامنے لرزاں ہے باطل کا دماغ فخر کا دل میں دریچہ باز کرنا چاہیئے جس کا تُو آقا ہو، اُس کو ناز کرنا چاہیئے کھول آنکھیں اے اسیرِکاکلِ زشت ونِکو آہ...
  14. کاشفی

    جوش ذاکر سے خطاب - جوش ملیح آبادی

    کربلا! تو آج بھی قائم ہے اپنی بات پر مہر اب بھی سجدہ کرتا ہے ترے ذرّات ہر اے چراغِ دُو دمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب گاہ تیرے خاروخَس پہ ہے تابندہ خونِ بے گناہ تیری جانب اُٹھ رہی ہے اب بھی یزداں کی نگاہ آرہی ہے ذرّے ذرّے سے صدائے لاالٰہ اے زمیں! خوش ہو کہ تیری زیب وزینت ہے...
  15. کاشفی

    جوش ذاکر سے خطاب - جوش ملیح آبادی

    غم کے سِکّے، بہرزَر تا کے بٹھائے جائیں گے؟ کب تک آخر ہم پئے عشرت رُلائے جائیں گے؟ دام پر تاچندیوں دانے گرائے جائیں گے؟ آنسوؤں سے تاکجا "موتی" بنائے جائیں گے؟ بہرِ لقمہ تابہ کے منبر پہ منہ کھولے گا تُو؟ تاکجا پانی کے کانٹے پر لہو تولے گا تُو؟ کربلا میں اور تجھ میں اتنا بُعد المشرقین اُس طرف...
  16. کاشفی

    جوش ذاکر سے خطاب - جوش ملیح آبادی

    حِرص نے تجھ کو سکھایا ہے دنائت کا سبق کربلا کے ذکر میں لیتا نہیں کیوں نامِ حق چشمہء دولت ہے تیرا سیلِ اشکِ بے قلق خون کی چادر سے سونے کے بناتا ہے ورق خانہء برباد ہے دولت سرا تیرے لئے اک دفینہ ہے زمینِ کربلا تیرے لئے کیا بتاؤں ، کیا تصّور تونے پیدا کر دیا غیرتِ حق کو بھلا کر، حق کو رسوا کر...
  17. کاشفی

    جوش ذاکر سے خطاب - جوش ملیح آبادی

    مانعِ شیون نہیں میرا پیامِ مستقل گریہ فطری شے ہے، دشمن پر بھی آتا ہے دل دل نہیں پتھر ہے، مولیٰ پر نہ ہو جو مضمحل گریہء مومن سے ہے، تزئینِ بزمِ آب و گل کون کہتا ہے کہ دل کے حق میں غم اچھا نہیں پھر بھی شغلِ گریہ نصب العین بن سکتا نہیں ہاں میں واقف ہوں کہ آنسو ہے وہ تیغِ آبدار سنگ و آہن میں...
  18. کاشفی

    جوش ذاکر سے خطاب - جوش ملیح آبادی

    ذاکر(1) سے خطاب (جوش ملیح آبادی) ہوشیار اے ذاکر افسردہ فطرت! ہوشیار مردِ حق اندیشہ، اور باطل سے ہو زار و نزار ضعف کا احساس، اور مومن کو، یہ کیا خلفشار لافتیٰ اِلاَّ علی علیہ السلام، لاسیف اِلاّ ذوالفقار جو حُسینی ہے، کسی قوت سے ڈر سکتا نہیں موت سے ٹکرا کے بھی ساونت مرسکتا نہیں تو نہیں...
  19. کاشفی

    رضا نعت: زمانہ تاریک ہورہا ہے کہ مہر کب سے نقاب میں ہے۔۔۔ ۔۔مولانا احمد رضا خان بریلوی

    بہت ہی خوب انتخاب ہے۔۔ سبحان اللہ جزاک اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
  20. کاشفی

    رضا سرتا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول ، اعلی حضرت احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہہ

    سبحان اللہ ۔ بہت ہی خوب جزاک اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Top