قضیہ یہ ہے کہ ہم مختلف اقسام کے انجانے وساوس اور خوف کا شکار ہیں۔ یہ خوف صرف مسلمانوں ہی کے درمیان نہیں بلکہ برصغیر میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان بھی اس کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔وساوس اور خوف کی بنیادی وجہ ہوتی ہے لا علمی یا جہالت۔ ستم ظریفی یہ کہ جو ہم تک علم کی روشنی پہنچانے پر...