نتائج تلاش

  1. الف عین

    چاہتوں کے بعد بھی وہ بن گئے ہیں اجنبی---برائے اصلاح

    مطلع کے ثانی مصرع پر پہلے غور نہیں کیا تھا۔ رواں نہیں ہے یہ۔ دل لگی جیسے الفاظ کے ساتھ فارسی الفت کی جگہ ہندی چاہت بہتر ہو گا مجھ سے اب تک ان کی چاہت... بہتر ہو گا تمہارے استاد محترم کا یہ تو حال ہے کہ قران اور حدیث میں کنفیوز ہو جاتے ہیں! زیادہ مطالعے کا یہ نقصان ہے شاید! بہر حال آگے چلنے کے...
  2. الف عین

    کسی گہرے نشے سے زندگانی لُوٹ جاتی ہیں: غزل برائے اصلاح

    مطلع تو اب بھی میری ناقص عقل میں نہیں آ سکا ترے گھر کا کبھی رستہ بدل دیتا ہوں بھولے سے کبھی تجھ تک پہچنے کی امیدیں چھوٹ جاتی ہیں ... کبھی یہ اور کبھی وہ جیسے بیانیہ میں دونوں باتیں متضاد یا کم از کم مختلف ہونی چاہیے ۔ رستہ بھول جانا اور منزل تک نہ پہنچنا تقریباً ایک ہی بات ہے رستہ بدل دینا یا...
  3. الف عین

    اصلاح کیجئے

    اک نقش منتشر ہوں میں گرفاب وقت میں اور کہسار کے دامن میں ہوں سر سبز سی وادی یہ دونوں مصرعے درست بحر میں آ جائیں گے
  4. الف عین

    برائے اصلاح

    اوزان اور بیانیہ بالکل درست ہے، بس قوافی درست نہیں۔ قوافی پر کئی بار بحث ہو چکی ہے۔ اصلاح کے خواہشمند اراکین کو چاہیے کہ دوسروں کو دیے ہوئے مشورے بھی دیکھتے رہیں تا کہ اصلاح کرنے والوں کو ایک ہی بات بار بار دہرانی نہ پڑے
  5. الف عین

    برائے اصلاح: تِرے ہر حکم کی تعمیل کے بعد

    پہلا اور چوتھا مصرع الگ الگ بحر میں ہیں، دوسرا تیسرا بحر سے خارج ہیں۔ تعمیل اور تکمیل درست قوافی نہیں یہ بھی لکھ دیا کریں کہ اس کو آپ کیا کہنا چاہتے ہیں، قطعہ یا غزل کے دو اشعار؟
  6. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    یہ اشعار درست ہیں بناوٹ قافیہ غلط ہے، ت اور ٹ صوتی طور پر بھی الگ الگ حروف ہیں
  7. الف عین

    زندگی تو در حقیقت بندگی کا نام ہے---برائے اصلاح

    زندگی تو در حقیقت بندگی کا نام ہے اپنے رب کو یاد رکھنا ہی ہمارا کام ہے -------------- ٹھیک جو بھی ہوتا ہے جہاں میں خود ہی کرتا ہے خدا اس کی مرضی مان لینے میں بُرا آرام ہے ------------- بُرا یا بڑا؟ کہنا کیا چاہتے ہیں؟ جو بھی کرتا ہے جہاں میں کام اچھے آدمی اس جہاں میں دیکھ لو تم اس کا باقی نام...
  8. الف عین

    چاہتوں کے بعد بھی وہ بن گئے ہیں اجنبی---برائے اصلاح

    مُدّتوں کے بعد بھی وہ بن گئے ہیں اجنبی ان کی الفت مجھ سے اب تک جیسے تھی اک دل لگی ------------- بھی' کو چھوڑ کر پہلے مصرع کا یہ مطلب نکلتا ہے کہ پہلے بہت دوستی اور چاہت کا مظاہرہ کرتے تھے مگر اب اجنبی لگنے لگے ہیں۔ اگر یہی مفہوم ہے تو بھی کی بجائے' اب' استعمال کریں۔' بھی' سے یوں لگتا ہے کہ لمبے...
  9. الف عین

    کسی گہرے نشے سے زندگانی لُوٹ جاتی ہیں: غزل برائے اصلاح

    مطلع تو میری سمجھ سے بھی باہر ہے، نہ جانے کیوں اسے فائنل سمجھ کر مراسلے کا عنوان بنا دیا گیا۔ حیاتی کے بے معنی لفظ کی جگہ زندگانی کرنے پر بھی سمجھ نہیں سکا۔ محض دوست میں س کو تقطیع میں شامل نہیں کیا جاتا، لیکن دوستی میں نہیں۔ اصول یہ ہے کہ آخر کے دو متسل ساکن حروف میں ایک ہی گنا جاتا ہے، دوستی...
  10. الف عین

    جنگل لور

    یہ کتاب پوسٹ ہو گئی ہے بزم اردو میں بھی منصور سے اجازت کے مفروضے کے ساتھ اس کا اردو نام "نگل کتھا"کر دیا گیا ہے
  11. الف عین

    مکمل کلیاتِ غالب

    میں بھی کچھ نہیں بولنا چاہتا بیٹا
  12. الف عین

    نعتیہ دعا یا دعائیہ نعت

    یوں بھی ٹھیک ہے
  13. الف عین

    چاہتوں کے بعد بھی وہ بن گئے ہیں اجنبی---برائے اصلاح

    ------- چاہتوں کے بعد بھی وہ بن گئے ہیں اجنبی وہ محبّت ان کی شائد مجھ سے تھی ہی دل لگی --------------- دو لخت ہے، پہلے مصرع میں بھی اور دوسرے میں ہی کی معنویت نہیں سمجھ سکا ان کو دولت چاہئے تھی پاس میرے جو نہیں بن گئے ہیں اجنبی اب کہاں ہے دوستی ---------------یا بن گئے ہیں غیر جیسے اب کہاں ہے...
  14. الف عین

    اصلاح فرمائیں

    ماشاء اللہ بھائی خلیل وزن میں لے آئے ہیں، اب ان دونوں صورتوں میں فرق محسوس کیجیے کہ کون سا واقعی بہتر لگتا ہے
  15. الف عین

    نظم برائے اصلاح

    انڈیا اردو میں یوں بھی عجیب لگتا ہے اور اس کا بھی ایک آدھ حرف گرایا جائے تو قابل قبول نہیں لگتا۔ بھارت تیرے.... میں بھی ت کی تکرار سے تنافر کی صورت پیدا ہو جاتی ہے تیرے ٹکڑے.... بھارت بہتر ہو گا
  16. الف عین

    نعتیہ دعا یا دعائیہ نعت

    دونوں بھائیوں خلیل اور ارشد کی صلاحوں کو قبول کر لیں، اور کوئی خامی تو نظر نہیں آ رہی ہے سوائے بخش دینے کی اک.... کی جگہ میری بخشش کی بس ندا دے دے یا اس قسم کا کوئی مصرع بہتر ہو گا
  17. الف عین

    مکمل کلیاتِ غالب

    زبردست! جوجو کا ایک اور کارنامہ، مجھے بہت خوشی ہے کہ محض ٹائپنگ کے پروجیکٹ میں میں نے جو اپنی حیثیت کے مطابق تحقیق کا تھوڑا سا عنصر شامل کیا تھا، اس نے ایک اہم پروجیکٹ کی صورت اختیار کر لی ہے، پیاری جوجو بٹیا وہ بار گراں تنہا اٹھا لائی جس نے مجھ پر گرانی کی تھی۔ الحمد للہ اب اسے بزم اردو میں...
  18. الف عین

    یوم محشر

    میاں احسن بیگ کچھ عروض کی بنیادی معلومات حاصل کر لیں تو بہتر ہے ورنہ یوں خلیل بھائی یا کوئی اور بحر و قوافی درست کر کے دے بھی دے گا تو سیکھنے کا عمل تو رہ ہی جائے گا! فی الحال جن مصرعوں میں ترمیم کی گئی ہے ان پر غور کریں کہ غیر اصلاح شدہ میں کیا کمی کا خامی تھی جسے دور کر دیا گیا ہے
  19. الف عین

    ایطا کا عیب ۔۔۔ کیا میں درست سوچ رہا ہوں؟

    پہلے اپنی ایک غلطی مان لوں اسمان اور کماں کے سلسلے میں غلطی سے م پر زبر لکھ گیا، لکھنا تھا س پر زبر
  20. الف عین

    تاسف معروف شاعر اعجاز رحمانی انتقال فرما گئے

    انا للہ وانا الیہ راجعون ادب دوست اور حسیب احمد حسیب سے درخواست ہے کہ کچھ مواد جمع کر دیں کہ سمت کے اگلے شمارے میں ان کی یادیں خاطر خواہ طور پر شامل کی جا سکیں
Top