نتائج تلاش

  1. الف عین

    مکمل قرآن سمجھ کر پڑھنا سیکھیے ۔۔۔ اعجاز عبید

    ضمیریں صیغہ غائب ہ اس ایک مرد کا، (کِتَابُہ۔ اس (مرد) کی کتاب) ہمَا ان دو مردوں/عورتوں کا (کتابُہمَا، ان دو عورتوں کی کتاب) ہم ان سب مردوں کا (کتابُہم۔ ان (سب مردوں) کی کتاب) ہا اس ایک عورت کا (کتابَہا، اس (عورت) کی کتاب) ہنَّ ان سب عورتوں کا (کتابُہن ۔ ان (سب عورتوں) کی کتاب) کَ...
  2. الف عین

    مکمل قرآن سمجھ کر پڑھنا سیکھیے ۔۔۔ اعجاز عبید

    اللہ کے صفاتی نام روایات میں اللہ تعالیٰ کے ۹۹ صفاتی ناموں کا ذکر ہے، لیکن یہ سارے نام قرآن میں مذکور نہیں ہیں۔ جو مذکور پہیں، ان کی قرآن میں موجود تعداد بھی دی گئی ہے۔ یہاں تعداد صرف ان الفاظ کی دی گئی ہے جہاں قرآن میں اللہ کی صفت کے لیے استعمال ہوئے ہیں، دوسرے معنوں میں انہیں الفاظ کی گنتی...
  3. الف عین

    مکمل قرآن سمجھ کر پڑھنا سیکھیے ۔۔۔ اعجاز عبید

    عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیر ہر شے پر قدرت رکھتا ہے 35 بار تقسیم: إِنَّ ٱللَّہ عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیرٌ 8 بار أَنَّ ٱللَّہ عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیرٌ 3 بار وَ ٱللَّہ عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیرٌ 9 بار إِنَّک عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیرٌ 2 بار وَ ہوَ عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیرٌ 7 بار أَنَّہ...
  4. الف عین

    مکمل قرآن سمجھ کر پڑھنا سیکھیے ۔۔۔ اعجاز عبید

    ابھی میں نے بیٹھے بیٹھے قرآن کریم کھولا اور یہ دس آیات سامنے آئیں: کَیْفَ وَ إِن یَظْہرُوا عَلَیْکُمْ لَا یَرْقُبُوا فِیکُمْ إِلًّا وَ لَا ذِمَّۃ یُرْضُونَکُم بِأَفْوَاہہمْ وَ تَأْبَى قُلُوبُہمْ وَ أَکْثَرُہمْ فَاسِقُونَ اشْتَرَوْا بِآیَاتِ اللَّہ ثَمَنًا قَلِیلًا فَصَدُّوا عَن سَبِیلِہ...
  5. الف عین

    مکمل قرآن سمجھ کر پڑھنا سیکھیے ۔۔۔ اعجاز عبید

    قرآن سمجھ کر پڑھنا سیکھیے اعجاز عبید نوٹ کافی عرصے سے اس کتاب کی تخلیق و تحقیق میں لگا ہوا تھا، اب مکمل ہو گئی ہے۔ تو یہاں ہی اس کا متن پوسٹ کر رہا ہوں۔ یہ میرے حساب سے تو مکمل ہو گئی ہے۔ لیکن یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ احباب اس کا جائزہ لیں اور کہیں کوئی تحقیقی غلطی ہو گئی ہو تو آگاہ...
  6. الف عین

    نظم برائے اصلاح

    اچھی رواں نظم ہے تجھی کو ہے زیبا بڑائی خدایا بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا اگر چاند شب کو چمکتا بنایا تو خورشید دن کو دہکتا بنایا سجاوٹ ستاروں سے کی آسماں کی گلستاں زمیں کو مہکتا بنایا درخشندہ تیری خدائی خدایا بڑی خوب ہر شے بنائی خدایا .... ٹیپ کا مصرع ہی درست نہیں لگ رہا ہے، درخشندہ خدائی؟ یہ سب...
  7. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    باقی تو سب درست ہے تم مرے ساتھ چل نہیں سکتے یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں تم سے بہتر ہوں۔ میری رفتار اتنی تیز ہے کہ تم اس رفتار سے نہیں چل سکتے۔ مجھے تو یہ مضمون غلط ہی لگ رہا ہے کہ میں تھوڑی ہی دیر چلتا ہوں اور تھک کے بیٹھ جاتا ہوں۔ تم میرے ساتھ منزل تک نہیں پہنچ سکتے کہیں تو یہ مفہوم درست ہوتا ہے
  8. الف عین

    کرنا معاف میرے سارے گناہ یا رب---برائے اصلاح

    اگرچہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن یہ غزل بیانیہ کے اعتبار سے اچھی ہے بلکہ شاید سب سے اچھی ثابت ہو، مبارک کرنا معاف میرے سارے گناہ یا رب میں مانگتا ہوں تجھ سے تیری پناہ یا رب ----------- خوب آئے نظر نہ مجھ کو کچھ روشنی کہیں پر ہے زندگی یہ میری اتنی سیاہ یا رب ------------پہلے مصرع میں 'کہیں بھی'...
  9. الف عین

    اچھی غزل ہے، بس بحر میں نہیں ہے! عروض کی بنیادی معلومات حاصل کر لیں

    اچھی غزل ہے، بس بحر میں نہیں ہے! عروض کی بنیادی معلومات حاصل کر لیں
  10. الف عین

    ہمارے شہر میں عمران چھڑ گئی ہے جنگ : غزل برائے اصلاح

    مقطع تو درست ہو گیا مطلع... میان میں تلوار رہتی ہے، خنجر نہیں، اس کے علاوہ جنگ شہروں میں بھی نہیں ہوتی، یوں کہو تو! مرے نواح میں جو آج چھڑ گئی ہے یہ جنگ مگر میان میں تلوار میری کھا چکی زنگ
  11. الف عین

    محشر کو بھول بیٹھے دنیا میں دل لگا کر---برائے اصلاح

    یہ جان ہے امانت مالک خدا ہے اس کا جتنا بھی ہو سکے اس کا ہی حق ادا کر ------------- دوسرے مصرعے میں شاید 'تُو' چھوٹ گیا ہے ٹائپ ہونے سے تب بھی 'ہی' کا جواز نہیں بنتا پہلا مصرعہ بھی 'جاں بھی نہیں ہے اپنی..... بہتر ہو گا کوئی ملا نہ ایسا میرا جو غم بٹاتا دیکھا بہت ہے میں نے لوگوں کے کام آ کر...
  12. الف عین

    1992 کی ایک غزل

    امید ہے کہ ظہیراحمدظہیر کے جواب سے مطمئن ہو گئے ہوں گے۔ والد محترم اسے بڑا عیب مانتے تھے اور میں بھی ان کے نقش قدم پر چلتا ہوں
  13. الف عین

    1992 کی ایک غزل

    یوں تو نشہ پلا کے گرانا..... مشہور شعر ہے لیکن میری اصلاح کا منبع در اصل صرف میرے والد مرحوم رہے ہیں اور وہ کبھی بغیر شد کے قبول نہیں کرتے تھے!
  14. الف عین

    ہمارے شہر میں عمران چھڑ گئی ہے جنگ : غزل برائے اصلاح

    مَ نِ درست تو ہے لیکن روانی میں بالکل پسند نہیں
  15. الف عین

    محشر کو بھول بیٹھے دنیا میں دل لگا کر---برائے اصلاح

    محشر بھلا دیا ہے دنیا میں دل لگا کر پھر کیا جواب دیں گے ہم رب کے پاس جا کر ---------- محشر بھلا دیا؟ بے معنی ہے، محشر کو بھلا دیا ہے ہونا چاہیے تھا بلکہ بہتر ٹکڑا یہ ہوگا ' محشر کو بھول بیٹھے'، باقی درست ہے یہ جان ہے امانت اتنا خیال رکھنا جتنا بھی ہو سکے تُو مالک کا حق ادا کر ------------- دو...
  16. الف عین

    1992 کی ایک غزل

    ردیف جو ایک بار مطلع میں متعین کر دی گئی ہو، اسی پر قائم رہنا چاہیے۔ جب آپ کا ہے ردیف طے ہو گئی۔ تو وہی رہنا چاہیے۔ 'کا ہے' ہو تو پوری غزل میں وہی، اور وہی تقطیع بھی رہنا چاہیے۔ ' کا ہے' دو طرح تقطیع ہو سکتا ہے بطور فعلن، مکمل اور 'کَہے' بطور فعو، دونوں کو خلط ملط کرنا غلط ہے نشہ کا درست تلفظ...
  17. الف عین

    محشر کو بھول بیٹھے دنیا میں دل لگا کر---برائے اصلاح

    ابھی تو اٹھ رہا ہوں، بعد میں دیکھتا ہوں اسے
  18. الف عین

    برائے اصلاح

    پہلے چاروں اشعار میں ردیف کھینچ درست استعمال ہوئی نہیں لگ رہی ۔ یہی بات مقطع میں بھی ہے، درمیانی اشعار میں استعمال درست ہے
  19. الف عین

    ہمارے شہر میں عمران چھڑ گئی ہے جنگ : غزل برائے اصلاح

    " ہمارے شہر میں عمران چھڑ گئی ہے جنگ " "تو کیا کروں مری تلوار کو لگا ہے زنگ " ... آخری فعلن/فعلان کے طور پر 'ہے جنگ' اور 'ہے زنگ' میں 'ہے' کا مکمل تقطیع ہونا روانی کو مخدوش کرتا ہے، کم از کم دوسرے مصرعے میں بدل دینا چاہیے. 'ہے لگ چکا زنگ' مثال کے لیے سیہ سفید سمجھنے کے ہو گیا قابل مگر نہ دیکھ...
  20. الف عین

    تو سوچتا ہے : غزل برائے اصلاح

    مجھے بھی اعتراض صرف اسی وقت ہوتا ہے جب پورے شعر بلکہ پوری غزل میں فارسی عربی کے الفاظ کے ساتھ دو ایک لفظ ہندی کے آ جائیں تو بالکل مس فٹ لگتے ہیں
Top