نتائج تلاش

  1. الف عین

    گناہوں پر ندامت ہے مگر رغبت نہیں جاتی----برائے اصلاح

    راحل کے مجوزہ مصرعے درست بحر میں تھے، یہ غلط فہمی کیونکر ہوئی
  2. الف عین

    انڈیا کا دورہ نیوزیلینڈ

    آخری میچ کا مین آف دا میچ جسپریت بمرا رہے اور پوری سیریز کا بہترین پلیز روہت شرما
  3. الف عین

    نظم پیار : برائے اصلاح

    درست ہے نظم، پودے زیادہ تر پھول دینے والے پودوں کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لئے باغ کا مشورہ اچھا دیا ہے راحل میاں نے
  4. الف عین

    غزل برائے اصلاح : لڑ لڑ کے خود کو یوں چکنا چور کر دیا

    معمور پر میں نے بھی غور نہیں کیا تھا، شکریہ راحل اس طرف توجہ کرنے کا۔ باقی اشعار تو درست ہو گئے، مطلع ہی اب بھی پسند نہیں آیا بلکہ واضح بھی نہیں ہوا۔ زخم ملیں گے تو زخموں سے ہی چور ہوں گے، دو بار زخم درست نہیں لگتا اتنے لگائے زخم، بدن چور کر دیا یا اس قسم کا کوئی مصرع بہتر ہو گا دوسرے مصرعے...
  5. الف عین

    اصلاح کی درخواست ہے

    بیوفائی کو وفا بلکہ ادا مانیں گے ہم بیچارے اِسے دستورِ وفا مانیں گے ... عجز بیان ہے۔ وفا لفظ دونوں مصرعوں میں لانا اچھا نہیں۔ بے چارے، 'بچارے' باندھا گیا ہے کچھ اس قسم کا کر دو تو بہتر ہے بے وفائی کو ہم ان کی اک ادا مانیں گے گویا........ دستور وفا.... آج کے زندہ حوالے، یعنی نابینا...
  6. الف عین

    اصلاح کی درخواست ہے

    اجازت کی کیا ضرورت ہے؟ پوسٹ کر دیا کرو۔ میرے علاوہ بھی دوسرے احباب کو استحقاق حاصل ہے کہ وہ بھی مشورہ دے سکتے ہیں۔ میں بھی حتی الامکان کوشش کروں گا
  7. الف عین

    مجھے لوگ جتنے بھی لگتے تھے پیارے---برائے اصلاح

    اب درست ہے، کیونکہ پوری غزل مسلسل نہیں، اس لئے شروع میں قطعے کا 'ق' لکھ دو۔ اور 'گھر میں ہمارے' کے بعد ایک لکیر کھینچ کر قطعے کی حدود مقرر کر دو۔ آخری تین اشعار مسلسل نہیں ہیں نا!
  8. الف عین

    غزل برائے اصلاح : لڑ لڑ کے خود کو یوں چکنا چور کر دیا

    بھئی میں اتنا عروضی نہیں ہوں کہ تسکین اوسط کو سمجھ سکوں ۔ میں تو بس اتنا جانتا ہوں کہ تمہاری غزل کی صورت میں اس کا استعمال کرنے سے روانی نہیں رہتی۔ لڑ لڑ کے خود کو یوں چکنا چور کر دیا اک جان سے نہ مارا ، معذور کر دیا ... چکناچور تو کوئی Brittle چیز ہی ہوتی ہے، انسانی جسم نہیں۔ تم تو مجھے اکیلا...
  9. الف عین

    مجھے لوگ جتنے بھی لگتے تھے پیارے---برائے اصلاح

    اغلاط درست کی گئیں، ایسا لگتا تو نہیں، کیا یوں ہوا کہ کسی غلطی کو دور کرنے میں نئی غلطی پیدا ہو گئی؟ جس پر پوسٹ کرتے وقت بھی دھیان نہیں دیا گیا؟
  10. الف عین

    برائے اصلاح

    اس کا ٹیگ مجھے نہیں ملا! اچھی غزل ہے، بس گلستاں میں پھرتے تھے بیزار ہم پھرتے کی ے کا اسقاط اچھا نہیں پھر رہے تھے باغ میں.... کیا جا سکتا ہے
  11. الف عین

    برائے اصلاح منظوم ترجمہ

    بہت خوب ترجمہ ہے، لیکن 'اے میرے الٰہ !' کچھ عجیب لگتا ہے۔ الٰہی، خدایا، یا 'اے خدا' ہی بہتر ہو شاید۔ نہ کم ہو نہ اوجھل ہو پھرلمحہ بھر کو بھی جلوہ تمہارا .. جب نظم یا حمد میں 'تو' سے خطاب ہے تو یہاں شتر گربہ ہے 'تیرا ہی جلوہ'. کیا جا سکتا ہے یہی کیفیت پھر رہے تا ابد یونہی قائم و دائم کیفیت کے...
  12. الف عین

    مجھے لوگ جتنے بھی لگتے تھے پیارے---برائے اصلاح

    مجھے لوگ جتنے بھی لگتے تھے پیارے ہوئے دور مجھ سے وہ کیوں آج سارے ------ مطلع روائز نہیں ہوا؟ وہی مسئلہ ہے جو کہا تھا ( یہ بعد میں لکھ رہا ہوں کہ اگر مسلسل غزل ہے تو مطلع کا اس روداد سے تعلق نہیں) ستایا زمانے نے مجھ کو تھا ایسے نظر آ رہے تھے مجھے دن میں تارے ------------ یہ ماضی کی ہی بات کیوں؟...
  13. الف عین

    برائے اصلاح

    درست ہے نطم سوائے آخری بند کے 'اسلاف ہمارے کی' یہ دیش تو ہم سب کے پرکھوں کی نشانی ہے' کیا جا سکتا ہے ۔ اس طرح اسلاف جیسے فارسی لفظ سے بچا بھی جا سکتا ہے ویسے کشمیر کو' دیش' کہا جا سکتا ہے؟ ، سوال تو یہ بھی اٹھ سکتا ہے کہ کون سا کشمیر، ہمارے قبضے والا یا پاکستان کے قبضے والا، یا دونوں کو ملا کر...
  14. الف عین

    برائے اصلاح

    میرا مطلب یہ تھا کہ خانہ بدوشی کا راست مطلب محض شہر شہر بھٹکنے کا ہوتا ہے، زمین یا مکان کا مالک ہونے سے کوئی راست تعلق نہیں۔ اس لیے شعر میں ربط کی کمی ہے۔ بے زمینی کی بات ہوتی تو ضرور مانا جا سکتا تھا
  15. الف عین

    مجھے لوگ جتنے بھی لگتے تھے پیارے---برائے اصلاح

    مجھے لوگ جتنے بھی لگتے تھے پیارے ہوئے دور مجھ سے وہ سارے کے سارے ------------ ٹھیک ہے مگر وجہ تو بتائیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ نہ کوئی ملا مجھ سے جو پیار کرتا دکھائے زمانے نے دن میں بھی تارے ----------- دو لخت لگتا ہے کرے کون عسرت زدہ سے محبّت نہیں پیٹ بھرتا محبّت سے پیارے -------------- درست...
  16. الف عین

    برائے اصلاح

    درست ہے
  17. الف عین

    غزل برائے اصلاح : خوابوں کا وہ اک کانچ نگر جوڑ رہا تھا

    مطلع اصل والا ہی نہیں بہتر ہے۔ گھر جوڑنا پر میں نے قدغن نہیں کی تھی، یہاں دکن میں بھی محاورہ 'گھر باندھنا' بولا جاتا ہے
  18. الف عین

    برائے اصلاح

    وہ تو مان لیا مگر سوال زمین کے بنجر ہونے سے تعلق کا تھا!
  19. الف عین

    کیا اردو کھچڑی زبان ہے؟ از ظفر سید

    امیتابھ بچن ہندی پروگراموں میں ادبی ہندی بولتے ہیں، جس طرح ہم آپ بھی کانفرنسوں، مشاعروں میں جو تکلف والی زبان بولتے ہیں وہ کیا بے تکلفی میں بھی بولتے ہیں؟ بول چال کی زبان قطعی وہ نہیں ہوتی جو محفلوں میں بولی جاتی ہے
Top