نتائج تلاش

  1. الف عین

    کچھ تکلف اے دل بیتاب ہونے چاہئیں

    ماشاء اللہ اچھی غزل ہے 'سمت' کے لیے رکھ لیتا ہوں لیکن تمہارا پورا قلمی نام لکھو جو دیا جا سکے
  2. الف عین

    اساتذہ کرام اور احباب سے اصلاح کی درخواست ہے(شکیل احمد خان)

    دل ہے متاعِ عیب خریدار ہی نہیں ہے مصر اپنی جا پہ وہ بازار ہی نہیں .. دوسرا مصرع روانی چاہتا ہے، جو 'اپنی جا پہ' کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے ہے مصر تو ضرور، وہ بازار ہی نہیں بہتر ہو گا یہ آنکھ عین آنکھ تھی پر اب ہے چشمِ تر کچھ تو ہی جان اور اِسے آزار ہی نہیں ... عین بطور محاورہ یہاں درست...
  3. الف عین

    مجھے بات دل میں چھپانی نہ آئی --برائے اصلاح

    مجھے بات دل میں چھپانی نہ آئی سلیقے سے لیکن بتانی نہ آئی ------------- درست غموں کی کہانی جو لکھنے کو بیٹھا (غموں کی کہانی میں لکھنے جو بیٹھا ) تو لفظوں میں میرے روانی نہ آئی ----------- خلیل الرحمٰن بھائی کا مصرعہ بہتر ہے کبھی بھول پائی نہ پہلی محبّت مگر وہ بھی ہم کو نبھانی نہ آئی ----------...
  4. الف عین

    برائے اصلاح

    آ تے آ تے ٹل گیا جو بڑا عذاب تھا ... درست چہرہ کیسے دیکھتا منہ پر نقاب تھا ... دوسرا مصرع بحر سے خارج ہو گیا ہے رخ پہ اک نقاب تھا یا رخ پہ جو.... سے درست ہو سکتا ہے
  5. الف عین

    غزل---دل ہےتو دھر مرے کلام پہ کان

    یہاں بھی قدر کے معنی عزت و تکریم کے ہیں جو درست ہے، لیکن کس قدر، جس قدر وغیرہ میں مقدار کے معنی میں ہے، جو مفتوح دال کے ساتھ ہوتا ہے۔ غالب شرحِ اسبابِ گرفتاریِ خاطر مت پوچھ اس قدر تنگ ہوا دل کہ میں زنداں سمجھا اور قدر بمعنی تکریم، غالب : دلِ حسرت زدہ تھا مائدۂ لذتِ درد کام یاروں کا بہ قدرِ لب و...
  6. الف عین

    غزل برائے اصلاح - قدم

    اب بھی کہ اور نہ دو حرفی رہ گئے ہیں یا نئی غلطی ہو گئی ہے بس یہی کوشِش رہے اب نہ رہے غافل قدم قبل کہ ثابت قدم.... اس کے علاوہ اس میں کاف کے تواتر کی وجہ سے تنافر در آیا ہے دیکھنا ہے اب کہ کب اُٹھتا ہے یہ مشکل قدم بیدل قدم کی بجائے دوسرا شعر شامل کر دیا گیا ہے لیکن وہ بھی بہت مبہم ہے۔
  7. الف عین

    غزل: اب جو ممکن ہی نہیں وصل کا امکاں جاناں

    میں کون ہوتا ہوں اجازت دینے والا؟ زبردستی استعمال کرنے کی آزادی کے لیے میر کا سا مقام ہونا چاہیے جو پکار کر کہے کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا!
  8. الف عین

    غزل: اب جو ممکن ہی نہیں وصل کا امکاں جاناں

    سنگھار کا تلفظ میرے خیال میں غلط باندھا گیا ہے لیکن قدر کا تلفظ درست ہے۔ دال ساکن والا قدر تکریم کے معنوں میں ہو گا۔ نگراں کا درست تلفظ میں گاف مفتوح ہے۔ اور ہاں، پہچان ہندی لفظ ہے، پہچاں نہیں بنایا جا سکتا
  9. الف عین

    غزل: اب جو ممکن ہی نہیں وصل کا امکاں جاناں

    سنگھار کا تلفظ میرے خیال میں غلط باندھا گیا ہے لیکن قدر کا تلفظ درست ہے۔ دال ساکن والا قدر تکریم کے معنوں میں ہو گا۔ نگراں کا درست تلفظ میں گاف مفتوح ہے۔ اور ہاں، پہچان ہندی لفظ ہے، پہچاں نہیں بنایا جا سکتا
  10. الف عین

    برائے اصلاح

    شروع میں تو میں یہی سمجھا تھا کہ شاید عزیزی اشفاق پٹھان واقع ہوئے ہیں جو مذکر کی صورت میں بھی 'سا' کی جگی 'سی' استعمال کر گئے ہیں ۔ معلوم یہ ہوا کہ غیر پنجابی ہونے کی وجہ سے میرے فرشتوں کو بھی یہ خیال نہیں آیا کہ یہ پنجابی کا لفظ ہو سکتا ہے حالانکہ میں جانتا تھا کہ سی پنجابی میں تھا، تھی کے لیے...
  11. الف عین

    غزل---دل ہےتو دھر مرے کلام پہ کان

    اچھی غزل ہے پسند آئی۔ لیکن منذر اس قدر بیدلی ! توبہ! رازِ رنج و محن نہ سمجھا جائے! یہاں قدر کا تلفظ غلط قدر کا لگ گیا ہے
  12. الف عین

    غزل برائے اصلاح - قدم

    مبارک ہو آپریشن کی کامیابی، اللہ سے دعا ہے کہ جلد از جلد محض قدم اٹھانے کے ہی نہیں، اسے مکمل استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں۔ آمین غزل میں کئی جگہ کہ اور نہ کو دو حرفی فع باندھا گیا ہے جو پسندیدہ نہیں۔ کوشش کریں کہ ان کو یک حرفی ہی باندھا جائے یا لفظ بدل دیں۔ جیسے 'یا کہ' کی جگہ 'یا پھر' استعمال...
  13. الف عین

    ایسا لگتا ہے کہ انجامِ سفر ہے ہی نہیں

    مجھے تو صرف مطلع کے دوسرے مصرعے میں ایسا محسوس ہوا کہ 'ملیں' محض مِ لِ تقطیع ہو رہا ہے باقی اشعار تو بہت خوب ہیں
  14. الف عین

    آئی سی سی وومین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020

    نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو دس وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ ان ورلڈ چیمپئن شپ کے ٹیبل کی تازہ صورتحال کیا ہے؟ اوہو، یہ دھاگا ٹی 20 کا تھا، ٹیسٹ میچ کی بات کرنا غلط ہے
  15. الف عین

    محفل پر پانچ سال

    مبارک ہو عرفان یہ پنج سالہ سنگ میل، چھ ہزار مراسلوں کو سنگ میل نہیں مانتا ، پانچ ہزار کا ایک َنگ میل پر مبارکباد دی جا چکی شاید۔
  16. الف عین

    آیا ہوں تیرے در پر ، بن کر گدا میں تیرا--- برائے اصلاح

    بھائی ارشد کیا کسی ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ ہفتے میں تین چار غزلیں ضرور 'بنائی' جائیں! یہ غزل بھی اسی زمرے میں آتی ہے جسے زبردستی بنایا گیا ہے۔ یعنی محض قافیہ اور بحر و اوزان کی پابندی۔ میرے ساتھ تو یہ ہوتا ہے کہ چار پانچ سال کبھی کبھی سوکھے گزر جاتے ہیں اور پھر ایک شعر کی اچانک آمد ہو جاتی ہے،...
  17. الف عین

    نظم برائے اصلاح و راہنمائی

    نثری نظم کو اصلاح کی ضرورت ہی نہیں ہوتی میرے خیال میں!
  18. الف عین

    خوبصورت غزل

    منتظمین تو اسے درست نہیں کر سکتے تھے کہ ظفر نے اسے اپنی نظم بنا کر پیش کیا تھا، جب کہ یہ مشہور فلمی گیت ہے۔ اور اس نشاندہی کے بعد طفر احمد کو اپنی غلطی قبول کر لینی چاہیے تھی لیکن وہ تو اس چودہ سال کے عرصے میں خود یہاں آئے نہیں! ویسے غلطی صرف نبھاہ کی ہے بجائے نباہ کے، نہ اور نا کے فرق پر تو...
  19. الف عین

    نئی غزل

    میرے خیال میں تو کوئی حرج نہیں
  20. الف عین

    ہوتا جو میرے بس میں ، تجھ کو میں بھول جاتا ----برائے اصلاح

    میں سوچ رہا تھا کہ اس عرصے میں خلیل بھائی دیکھ لیں تو میرا کام کم ہو جائے! ہوتا جو میرے بس میں ، تجھ کو میں بھول جاتا تیرے لئے میں خود کو ، مجنوں نہ یوں بناتا -------- ٹھیک لیکن یہ دل ہی اپنا ، میرے نہیں ہے بس میں تیرے سوا کسی کو ، کیسے میں دل میں لاتا ---------- پہلے مصرع میں 'بس میں نہیں ہے...
Top