نتائج تلاش

  1. الف عین

    شکریہ تمہارا بھی اور فرقان کا بھی

    شکریہ تمہارا بھی اور فرقان کا بھی
  2. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    مہ خانہ بمعنی چاند کا گھر؟ شراب خانے کے معنی کے ہجے ہیں 'مے خانہ'
  3. الف عین

    ایک نظم بغرضِ اصلاح

    پابند نظم میں پہلا مصرع اور 'خوشیوں سے پیار' والا مصرع ہی مسئلہ کرتا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ علی احمد صاحب کا مشورہ قبول کر لیں تو یہ بند بھی مکمل ہو جائے گا ۔ اور پہلے مصرع کے بعد ایک سطر کی جگہ چھوڑ دیں۔ اسی طرح چار چار مصرعوں کے بند کے بعد بھی ایک سطر خالی چھوڑ دیں تحریر کرنے میں۔ اس تماشے میں...
  4. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    محبت اجاڑنا... مجھے عجیب فعل لگا، ہجرِ ہرجائی صوتی طور پر مزے کی ترکیب لگی، لیکن عجب ضرور ہے۔ البتہ دوسرے مصرعے کا 'الم' بے محل محسوس ہوا۔ فاعل 'ہم' ہی رکھنے میں کیا حرج ہے؟ اس سے پہلے مصرع کی فاعل کی عدم موجودگی کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے 'مہ خانہ'؟ یہاں مے خانہ کا محل ہے
  5. الف عین

    غزل برائے اصلاح : کیا ان آنکھوں میں خوابوں کی بھی جگہ نہ رہی

    مطلع پر راحل سے متفق ہوں پ تمہارے کوچے میں جانے سے پھر ہوا نہ رہی مسئلہ پیدا کر رہا ہے. شاید مراد یہ ہے کہ ہوا، ہوا نہ رہی، خوشبو میں تبدیل ہو کر! دونوں مصرعوں میں 'پھر' رپیٹ نہ کیا جائے تو بہتر ہے تری گلی سے جو نکلی، ہوا، ہوا نہ رہی شاید مفہوم زیادہ واضح کر سکے تصویر خفا والا شعر مجھے واضح ہی...
  6. الف عین

    غزل برائے اصلاح" ترکِ جفا کا اس نے ارادہ نہیں کیا

    بول چال میں وعدہ کو بھی 'وادا' ہی بولا جاتا ہے اس لیے قبول کیا میں نے۔ یوں دیکھو تو ظ، ذ، ض کی آوازیں بھی عربی میں مختلف ہیں لیکن عزیز اور غلیظ قوافی قبول کیے جاتے ہیں! حرف روی نکال کر با معنی حروف ہی باقی بچیں، یہ عروضی اصول میرے گلے سے نہیں اترتا!
  7. الف عین

    برائے اصلاح

    اب بہتر ہیں اشعار آپ کتنے ضروری.... بہتر ہے
  8. الف عین

    ملے کیسے سکونِ دل اگر رب کو بھلایا ہے--------برائے اصلاح

    آپ مجبور کرتے ہیں کہ میں اصلاح کروں ورنہ یہ غزل بھی آپ کے ہی غور کرنے کے قابل ہے! ملے کیسے سکونِ دل اگر رب کو بھلایا ہے جو ڈھارس دل کو دیتا ہے خدا کا ہی تو سایہ ہے -------------- فاعل؟ خدا کا سایہ کہنا شریعت میں جائز ہے؟ 'تو' بھرتی کا ہے، اگر سب درست بھی ہو تو 'خدا ہی کا وہ سایہ' کہنا بہتر ہو...
  9. الف عین

    شامیں اداس میری ، صبحیں ملال تیرا----برائے اصلاح

    تین تین متبادل آپ نے موزوں کر دیے، مگر ان میں سے کون سا آپ کو پسند ہے اور کون سا اغلاط سے عاری ہے؟ آپ نے نثر کر کے دیکھا ہے ان اشعار کو؟ کیا ہر شعر کی نثر بات مکمل کرتی محسوس ہوتی ہے؟ جیسی سیاہ راتیں ، دل میں وہی اندھیرا سُونا پڑا ہے ایسے تجھ بِن گھر یہ میرا ------ جیسی کے ساتھ وہی؟ ویسا ہی کا...
  10. الف عین

    غزل برائے اصلاح" ترکِ جفا کا اس نے ارادہ نہیں کیا

    وعدہ اور ارادہ صوتی قوافی قبول کیے جا سکتے ہیں یہ تین اشعار واعظ کی بات مان لی سو آج بزم میں جو اہتمامِ ساغر و بادہ نہیں کیا .. کچھ اہتمام........ بہتر نہیں لگتا؟ ہم دفعتاً ہی عشق کی راہوں میں آ گئے ہم نے کھبی بھی ایسا ارادہ نہیں کیا .... عزیزی راحل نے دوسرے مصرعے کو بحر سے خارج کر دیا...
  11. الف عین

    غزل برائے اصلاح" ترکِ جفا کا اس نے ارادہ نہیں کیا

    میرا نام نیلے رنگ میں لکھنے سے ٹیگ نہیں ہو جاتا! مجھے اس کی کوئی اطلاع نہیں ملی
  12. الف عین

    کیسے سکوں ملے گا رب کو ہے جب بھلایا---برائے اصلاح

    اس کا ثبوت کہ آپ خود غزل کے ساتھ وقت گزارنے کی سوچتے ہی نہیں! آن لائن ہی اپنی تبدیلیاں کرتے ہیں! سارے اشعار مجھے اشعار نہیں، ہر شعر تین یا چار فقرے لگ رہے ہیں!
  13. الف عین

    غزل برائے اصلاح : کبھی نظریں ملاتا ہے کبھی نظریں چراتا ہے

    جب قوافی ہی غلط ہوں تو میں اشعار کو اصلاح کی نظر سے دیکھتا ہی نہیں کہ الفاظ بدل کر بہت ممکن ہے کہ موجودہ اغلاط نہ رہیں اور کچھ نئی اغلاط در آئیں!
  14. الف عین

    برائے اصلاح : محفل میں تیری دیکھا کوئی آنکھ نم نہیں ہے

    مطلع میں تضاد تو مجھے محسوس نہیں ہوا، ہاں کوئی کو محض فع تقطیع کرنا درست نہیں مستی بھری زبان پر اعتراض سے متفق ہوں
  15. الف عین

    تازہ کاوش

    میں لکھ تو چکا ہوں کہ صفحہ لفظ بہتر ہے، ہندی کا پنا بمعنی ورق اچھا نہیں یہاں
  16. الف عین

    برائے اصلاح

    حال دل کا جو ہے سو وہ ہے کیا کریں؟ محاورہ 'جو ہے سو ہے' ہوتا ہے، یہی کر دیں تو کیا حرج ہے؟ 'ہم کیا کریں'، یا 'پھر کیا کرین'( تنافر کی وجہ سے 'ہم' مناسب نہیں اگر جملے کی بے ساختگی 'ہم' سے بہتر ہوتی ہے) غم گساری پہ ہے کون قادر یہاں؟ کس لیے غم گساروں سے الجھا کریں؟ .. واضح نہیں ہوا کہ ہم الجھا کریں...
  17. الف عین

    برائے اصلاح

    واقعی مجھ سے غلطی ہو گئی اور کسی ماہر فن نے اس پر قدغن نہیں کی!! مجھے خیال ہوا کہ مذکورہ مصرع فعلاتن فعلاتن فعلن ہو گیا ہے۔ شعر درست ہی ہے یہ بھی
  18. الف عین

    برائے اصلاح

    ایک صورت یہ ہو سکتی ہے یہ کس نے ڈال کر طوقِ غلامی اپنی گردن میں بنا کر اپنے گلشن میں ہی فریادی رکھا شاید زباں بندی بھی جاری( /زباں بھی بند کر دی)، فکر پر پابندیاں بھی ہیں اسی کا نام آقاؤں نے آزادی رکھا شاید
  19. الف عین

    شامیں اداس میری ، صبحیں ملال تیرا----برائے اصلاح

    مطلع کے چاروں ٹکڑوں میں باہم ربط نہیں دوسرے شعر میں شتر گربہ ہے تیسرے شعر میں 'کبھی بھی' مجھے پسند نہیں آتا، دوسرا مصرع غلط مقام پر ٹوٹ رہا ہے
Top