نتائج تلاش

  1. الف عین

    غزل بغرضِ اصلاح/ رند بے آبرو ہوجائیں گے میخانے میں

    متفق راحل سے۔ مطلع میں جو سکوں ملتا ہے.... بہتر رواں مصرع تھا۔ نہ جانے کیوں سکوں کو پہلے کایا گیا؟ قافیے کی مجبوری کے باعث سنبھل جانے میں قبول کیا جا سکتا ہے
  2. الف عین

    مرے دل کی راحت ہے نامِ مدینہ----برائے اصلاح

    مرے دل کی راحت ہے نامِ مدینہ خدایا میسّر ہو شامِ مدینہ ------------ درست جہاں جا کے پائی تھی تسکین دل نے نہیں بھولتا وہ قیامِ مدینہ ----------- درست دلوں کے لئے ہے یہ راحت کا باعث اگر دل میں ہے احترامِ مدینہ ----------- درست مدینے سے دوری مجھے کھا رہی ہے کیا میں نے اب ہے مرامِ مدینہ...
  3. الف عین

    مرے دل کی راحت ہے نامِ مدینہ----برائے اصلاح

    پہلی بات تو یہ کہوں کہ ارشد بھائی اصل مراسلے میں ترمیم نہ کیا کریں، اب میں در و بام والا مصرع ڈھونڈتا ہی رہ گیا! دوسرے، میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ خود تنقید و اصلاح کریں اپنی۔ اس کی طعی ضرورت نہیں کہ دوسرے نشاندہی کریں یہ فلاں شعر نکال دو، تب ہی نکالا جائے ۔ ایسی نظر پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسے...
  4. الف عین

    براے اصلاح

    دو لخت اب بھی لگ رہا ہے اگرچہ تکنیکی سقم سے پاک ہو گیا ہے
  5. الف عین

    براے اصلاح

    تیری گال پر غور نہیں کیا تھا، گال اور غازہ دونوں مذکر ہیں، تیرے گال کا... ہونا چاہیے۔ اسی طرح گریہ بھی مذکر ہے، گریہ سے میرے... ہونا تھا۔ پڑنا زیادہ تر پیلا کے ساتھ آتا ہے، چہرہ پیلا پڑ گیا، سرخ نہیں پڑتا پہلا مصرع درست تو ہو گیا لیکن آسماں کا آخری الف کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا۔ گریہ سے میرے سرخ...
  6. الف عین

    غزل برائے اصلاح: ابھی ہیں راہِ طلب میں تیری ۔۔۔

    مقطع میں تو مشکل نہیں ہونی چاہیے یہ بلبل و گل کے قصے راحل، کہاں تلک لوگ سن سکیں گے یا یہ بلبل و گل کے لوگ قصے کہاں تلک سن سکیں گے راحل کیا جا سکتا ہے، دوسرے متبادل میں قصے کی ے بھی مکمل تقطیع ہو جاتی ہے دبے سے لفظوں.. بھی قبول کیا جا سکتا ہے اگر دبے دبے باندھا نہ جا سکے تو۔
  7. الف عین

    غزل برائے اصلاح : ہم نے دھڑکن سے جو کچھ سنا کہہ دیا

    کچھ بہتری تو ضرور محسوس ہوتی ہے لیکن پھر بھی مزید وضاحت کی جائے تو اچھا ہے
  8. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    'نے کے بعد' کو فعولن کس طرح بنایا جا سکتا ہے؟ 'ن کے بع' تو مکن ہے، لیکن آنے کی ے کو گرایا نہیں جا سکتا
  9. الف عین

    براے اصلاح

    مطلع کا دوسرا مصرع بحر سے خارج ہے، 'تو پھر' صرف تُپِ تقطیع ہوتا ہے مفہوم واضح نہیں ہو رہا ورنہ کچھ متبادل مشورہ دے سکتا تھا اسی طرح گریہ سے میری آسماں ہوا جو لال لال میں ہوا' تشدید کے ساتھ ہی وزن میں آتا ہے' ہوا جو لال لال' کو' ہوتا ہے لال لال ' یا 'جو سرخ ہو گیا' یا اس قسم کے فقرے سے بدل دیں...
  10. الف عین

    برائے اصلاح

    نگاہوں کا یہ تصادم اک اتفاق سہی یا نگاہوں کا یہ تصادم ہے اتفاق ابھی دونوں مصرعوں میں نگاہوں کی 'ون' کا اسقاط اچھا نہیں ۔ یعنی محض 'نگاہُ' تقطیع ہو رہا ہے۔ الفاظ بدل کر کوشش کریں نئے اشعار دوسرے نئے تھریڈ میں پوسٹ کیے جائیں تو بہتر ہے۔ بہر حال ان اشعار میں دوسرا درست ہے، پہلے مین 'پر' بمعنی لیکن...
  11. الف عین

    (ایک زمین میں دو غزلیں) ---------- مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفا

    تو اصلاح کے لئے وقت لگایا ہی جائے! کچھ بہتری ہے تو کچھ بدتری بھی! ا یہ کتنی بات پیاری سی بزرگوں نے ہے فرمائی سکھی رہنا جو چاہو تم کبھی جھیلو نہ تنہائی ------------ میں نے لکھا تھا: یہاں آپ نے اچھی کو پیاری سے بدلا ہے لیکن ترتیب ویسی ہی مجہول ہے! مفہوم کے لحاظ سے بھی ایسے بزرگوں کو احمق ہی...
  12. الف عین

    غزل برائے اصلاح : بنے جس کے ہم وہ ہمارا بنے

    بنائے نہ مسکین چہرہ کوئی جو چاہت رکھے وہ بچارہ بنے .. بچارہ غزل کا لفظ نہیں، بول چال میں اچھا لگتا ہے، لیکن شعر میں مجھے پسند نہیں ۔ یہ میری ذاتی رائے ہے، اور کوئی غلطی نہیں ۔ احباب کی کیا رائے ہے؟ سید عاطف علی ہے یہ آرزو ، جو کبھی تھا مرا وہ دلبر مرا پھر دبارہ بنے .. مرا بمعنی dead بھی تو کوئی...
  13. الف عین

    برائے اصلاح

    باقی اشعار تو اصلاح کے ضمن میں جو مشورے دیے تھے، وہ تم قبول کر چکے، اس لیے درست ہی ہیں۔ بعد میں دو اشعار مزید پوسٹ کیے تھے، ان میں بھی ایک درست قرار دیا تھا۔ شمار اور نثار قوافی والے شعر درست نہیں ہوئے ہیں، باقی درست ہیں
  14. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    یہ کسی مستعمل بحر میں نہیں
  15. الف عین

    کتابوں کا اتوار بازار

    اور کلکتہ میں کالج سٹریٹ کے اتوار بازار کو تو بھول ہی گیا۔ میرے خیال میں اب بھی لگتا ہو گا جب کہ میں کلکتہ کو 1979 میں ہی چھوڑ دیا تھا
  16. الف عین

    کتابوں کا اتوار بازار

    یہاں حیدرآباد میں تو اتوار کو عابد روڈ پر لگتا ہی ہے، میں پہلے بہت جایا کرتا تھا، دس بارہ سال سے کچھ دوکانیں کم ہونی شروع ہو گئیں، اب دس سال سے رٹائر منٹ کے بعد تو شاید ایک آدھ بار ہی گیا ہوں، لیکن اتوار کو ادھر سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے کہ اب کپڑوں کی دوکانیں کتابوں کی دوکانوں سے زیادہ ہو گئی...
  17. الف عین

    دیوانے کی آواز

    مسلمانوں میں یہ رسم شاذ ہو تو ہو، عام تو کبھی نہیں رہی۔ نام تو اردو فارسی عربی میں ہی ہیں جو نام مسلمان ہی رکھتے ہیں بر صغیر میں۔ ہاں کرداروں کے نام ایسے ہوں جن سے مذہبی شناخت نہ ہوتی ہو تو چل سکتے ہیں۔ کرن، مہک، مسکان جیسے نام پاکستانی مسلمانوں میں عام ہونے لگے ہیں آج کل!
  18. الف عین

    غزل برائے اصلاح : ہم نے دھڑکن سے جو کچھ سنا کہہ دیا

    بھائی محمد خلیل الرحمٰن محض بٹن دبا دیتے ہیں پسندیدگی کا ( یا 'زبردستی' کا) کچھ مزید نہیں کہتے! بلکہ بہتر ہو کہ مجھ سے پہلے ہی آ کر کچھ اغلاط کی نشاندہی کر دیا کریں ( اور میں متفق کا بٹن دبا دیا کروں مزید کچھ کہنا نہ ہو تو)
  19. الف عین

    برائے اصلاح

    اس کی بھی بحر درست نہیں۔ پہلے مصرع میں 'اک' کا اضافہ کرنے سے فعولن فعولن فعولن فعولن وزن میں آ جاتا ہے ہر اک سو ہے تو اور تنہا ہے تو باقی بھی اسی وزن میں کہنے کی کوشش کریں
  20. الف عین

    غزل برائے اصلاح : ہم نے دھڑکن سے جو کچھ سنا کہہ دیا

    اس ستم گر کو جانِ وفا کہہ دیا ہم نے دھڑکن سے جو کچھ سنا کہہ دیا ------------- درست، لیکن واضح نہیں آنسؤں کی جھڑی ہجر کی رات کو ان کی یادوں کا اک سلسلہ کہہ دیا ------------- یہ بھی واضح نہیں۔ کیا دونوں کو سلسلہ کہا گیا، آنسوؤں اور ہجر کی رات کو؟ یا ہجر کی رات میں محض آنسوؤں کی جھڑی کو؟ ہجر...
Top