نتائج تلاش

  1. الف عین

    (ایک زمین میں دو غزلیں) ---------- مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفا

    آپ کا ایک مسئلہ ابھی حل نہیں ہو سکا ہے، اس پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ جس غزل میں نسبتاً ایسی کم اغلاط ہوتی ہیں ان ہر تو میں فوراً مشورے دے دیتا ہوں لیکن جیسی یہ غزل ہے، اس کے دو تین اشعار دیکھتے ہی جب ہر شعر میں وہی غلطی دیکھتا ہوں تو طبیعت مکدر ہو جاتی ہے اور یہی کہتا ہوں کہ الفاظ کی ترتیب بدل...
  2. الف عین

    برائے اصلاح

    وہ مراد محبوب؟ یہ تو زبردستی ہے کہ محبوب کو مجبور کیا جائے کہ وہ آپ کے عشق میں شہید ہو جائے!
  3. الف عین

    غزل برائے اصلاح - زبیر صدیقی

    دئے والے شعر کی جو بھی صورت شاعر کو خود قبول ہو، اسے ہی رکھا جائے۔ اس قدر یا کوئی بھی لفظ یا ترکیب دو متصل اشعار میں نہ ہو تو بری نہیں لگتی۔ یہاں تو دوسرے اور ساتویں اشعار میں دہرایا جا رہا ہے! دیکھا یہ فائدہ ہوا نا فورم میں پوسٹ کرنے سے! احباب کو بتا دوں کہ عزیزی زبیر نے ذاتی مکالمے میں اس کی...
  4. الف عین

    مجھے تیری یا رب رضا کب ملے گی---برائے اصلاح

    مجھے تیری یا رب رضا کب ملے گی گدائی کی مجھ کو ادا کب ملے گی -----یا مجھے بخششوں کی نوا کب ملے گی ---------------- دوسرے متبادل کے ساتھ بہتر ہے ہمیشہ زباں پر رہے نام تیرا خدایا یہ مجھ کو عطا کب ملے گی ------------- 'خدایا یہ' میں بھی تنافر ہے، مجھے اے خدا، یہ عطا کب ملے گی بہتر ہو گا جو راضی...
  5. الف عین

    غزل بغرض اصلاح

    آخری شعر کا دوسرا مصرع اصل ہی خوبصورت تھا، منہ دکھانا اچھا محاورہ تھا بہ نسبت جھلک دکھانے کے، میرے خیال میں اسے قبول کر لیا جائے شتر گربہ کیا ہے، یہ میں بتا دوں۔ ردیف ہی 'آپ چلے' ہے اس لیے پوری غزل میں کہیں بھی تم یا تو سے تخاطب ہو تو عروضی سقم ہی نہیں، عام بول چال میں بھی اچھا نہیں
  6. الف عین

    برائے اصلاح و رہنمائی

    ایک ملک کے لئے گھرانہ کا استعمال کچھ درست نہیں لگتا۔ فسانے والے شعر کا پہلا مصرعہ تو درست ہو گیا لیکن دوسرے 'جس تیدے' کو حل نہیں کیا گیا
  7. الف عین

    برائے اصلاح

    مفہوم میری سمجھ میں تو نہیں آ سکا، محض 'جن' کو 'ان' سے بدلنے کے علاوہ تو کچھ تبدیلی نہیں ہے
  8. الف عین

    مجھے تیری یا رب رضا کب ملے گی---برائے اصلاح

    اس بار کچھ بہتر غزل ہوئی ہے مجھے تیری یا رب رضا کب ملے گی جو پوری ہو ایسی دعا کب ملے گی --------------- دعا بھی کیا خدا دیتا ہے؟ دعا کا ملنا بزرگوں سے منسوب ہو سکتا ہے، خدا تو دعاؤں کا مستجاب ہے! مطلع بدل دیں رہے نام تیرا ہی ہر دم زباں پر خدایا یہ مجھ کو عطا کب ملے گی ------------ ہی ہر میں...
  9. الف عین

    جوانی کی ایک غزل تقریبا 1993 کی

    مطلع میں ایطا ہو گیا ہے اسے بدل دیں میرے اشکوں نے دھو دیا مجھ کو اب مرے دل پہ کچھ غبار نہیں .. اچھا شعر ہے لیکن دونوں مصرعوں میں ربط پیدا کرنے کے لئے 'دھو دیا اس کو' بہتر رہے گا شاید۔ باقی درست ہی لگ رہی ہے غزل
  10. الف عین

    برائے اصلاح

    پرورش کا جو مول ہی پا لے اس کو رب شمار کیوں کرتے .. کیا کہنا چاہتے ہیں؟ سمجھ نہیں سکا 'مول' بمعنی قیمت؟ دوسرا مصرع بحر سے خارج ہے پھر اسے رب شمار کیوں کرتے ہو سکتا ہے، اس کا مطلب جو بھی ہو۔ جب ترے آنے کی امید نہ ہو ہم ترا انتظار کیوں کرتے .. درست البتہ جن کو میری خوشی گوارا نہیں وہ دل و جاں...
  11. الف عین

    برائے اصلاح و رہنمائی

    منصوبہ نہیں ان کا تاریکی مٹانے کا بس ایک بہانہ ہے گھر میرا جلانے کا ... تاریکی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا، کچھ الفاظ بدل دو۔ ظلمت وغیرہ بھی لایا جا سکتا ہے کتنے بے گناہوں کا اس میں ہے لہو شامل عنوان محبت ہے جس تیرے فسانے کا .. بے گناہ کی ے کا اسقاط درست نہیں ۔ بلکہ بے گناہ مکمل تو اس بحر میں...
  12. الف عین

    برائے اصلاح

    بول کر جانا عوامی گفتگو سہی، لیکن سہل ممتنع کی غزل میں یقیناً گوارا ہو گا پہلا مصرع اصل ہی بہتر تھا۔ میں کسے ڈھونڈھتا رہا اس میں کیا بتاوں مجھے پتہ ہی نہیں واضح نہیں ہوا، 'اس' سے مراد محبوب ہی ہے، اس کی وضاحت ہو جائے تو بہتر ہے باقی راحل سے متفق ہوں۔ یاد کا دونوں مصرعوں میں دہرایا جانا اچھا لگتا...
  13. الف عین

    برائے اصلاح

    یہ درست تقطیع کی غزل ہے ماشاء اللہ، البتہ یہ احساس ہوا کہ اگر ردیف 'کیا کرتے' کر دی جائے تو بہتر تاثر دیتی یے۔ تجھ پہ ہم اعتبار کیوں کرتے اپنے دل کو فگار کیوں کرتے ... درست جن کو میری خوشی گوارا نہیں پھر دل و جاں نثار کیوں کرتے ... 'کرتے' فعل سے اگر فاعل 'ہم' فرض کیا جائے تو پہلے مصرع میں...
  14. الف عین

    دیر و حرم کی داستاں، سنایئں ہم

    زمرہ غلط ہے، اگر یہ آپ کی شاعری زمرہ درست ہو( یعنی راج گیانی ثقیل ساقی ہی ہوں) تب بھی 'پابند بحورشاعری' نہیں ہے
  15. الف عین

    مرے دل میں حسینوں نے یہ کیا اودھم مچایا ہے---برائے اصلاح

    پہلا شعر... بسانا غیر کو اس میں بڑا بحران لایا ہے بہتر ہو گا دوسرا شعر نکال ہی دو، سر بچانے کے لیے نہ جھکایا جاتا ہے نہ اٹھایا، ہاں بہ رغبت کٹوانے کے لیے جھکایا جاتا ہے
  16. الف عین

    مبارکباد محمد عدنان نقیبی بھائی کو 18000 مراسلے مبارک ہوں

    میں تو بیس ہزار کا منتظر ہوں، تب با قاعدہ مبارکباد دوں گا
  17. الف عین

    نعیم صدیقی نعت: زوال یافتہ ہیں ہم بہت گناہی ہیں ٭ نعیم صدیقیؒ

    خوبصورت کلام، نعیم صدیقی صاحب کا کچھ تعارف؟ کیا عزیزی تابش سے کچھ تعلق ہے؟ ان کا بھی ایک لاحقہ بنایا جائے تو بہتر ہے۔ اور کلام کی ای بک کے لئے بھی محمد تابش صدیقی سے کہنا پڑے گا؟
  18. الف عین

    پیامِ الفت جو دے رہی ہیں جھکی حیا سے تری نگاہیں---------برائے اصلاح

    میرے خیال میں طویل بحروں کو نبھانا آپ کے لئے بہت مشکل ہے، اس میں بھرتی کے الفاظ ہی نہیں، بھرتی کے خیالات تک گھسانے پڑتے ہیں۔ جب شعر میں ایک بات ہو رہی ہو تو اس وجہ سے دوسری بات بھی کرنی پڑتی ہے اور شعر دو لخت ہو جاتا ہے۔ مقطع ہی لیجیے، دونوں مصرعوں میں دو الگ الگ باتیں کہی گئی ہیں یا نہیں؟ پھر...
  19. الف عین

    غزل برائے اصلاح: ابھی ہیں راہِ طلب میں تیری ۔۔۔

    ابھی دو باتوں کی طرف مزید دھیان گیا ہے دبے سے لفظوں؟ محاورہ دبے دبے سے لفظوں ہوتا ہے اور سنیں گے راحل... داحل سنیں گے، یا اے راحل، لوگ سنیں گے؟ دوسرے مصرعے میں تو سے خطاب ہے، اس لیے واضح کیا جائے اسے
Top