نتائج تلاش

  1. الف عین

    غزل برائے اصلاح : غموں کا یہ بار لاد کر زندگی کی گاڑی کو کھینچ لوں گا

    اب درست ہے، میں نے بار کو ہار پڑھ لیا، یہ انڈرائڈ میں نسخ کا متن!
  2. الف عین

    پیامِ الفت جو دے رہی ہیں جھکی حیا سے تری نگاہیں---------برائے اصلاح

    پیامِ الفت جو دے رہی ہیں جھکی حیا سے تری نگاہیں انہیں بھلا دوں بھلا میں کیسے نکل رہیں ہیں جو دل سے آہیں ------------- کسے بھلا دوں؟ آہوں کو یا نگاہوں کو؟ سرور دل کو جو آ گیا ہے اسے چھپانا بہت ہے مشکل یہ دل گلی میں ہے کھینچ لایا میں دیکھتا ہوں تری ہی راہیں ----------------- چاروں فقروں میں آپسی...
  3. الف عین

    مرے دل میں حسینوں نے یہ کیا اودھم مچایا ہے---برائے اصلاح

    دلاسا بھی نہیں دیتے مرے جذبات کیوں مجھ کو مرے اپنے ہی جذبوں نے مجھے ہر دم رلایا ہے ---------------یا بڑے کمزور ہیں جذبے دلاسا بھی نہیں دیتے مرے اپنے خیالوں نے مجھے ہر دم رلایا ہے -------------- دوسرا متبادل بہتر ہے، کیوں؟ کیونکہ جذبہ دہرایا نہیں جا رہا یہ مسجد کی طرح پہلے مرا دل پاک ہوتا تھا...
  4. الف عین

    برائے اصلاح و رہنمائی

    تیری دید کا.. محاورہ ہوتا ہے، رید تری کا نہیں۔ اس کے علاوہ دھن مونث ہے، جو 'سمائی' ہونا چاہیے
  5. الف عین

    غزل برائے اصلاح : غموں کا یہ بار لاد کر زندگی کی گاڑی کو کھینچ لوں گا

    کھینچ کا درست تلفظ ے کے ساتھ کھینچ ہے، جب کہ بھینچ اور سینچ میں چھوٹی ی ہے۔ ویسے چل بھی سکتا ہے لیکن محض تین قوافی پر مبنی مکمل غزل؟ اب جب کہ ہی ڈالی ہے تو اصلاح کرنی ہے۔ غموں کا یہ بار لاد کر زندگی کی گاڑی کو کھینچ لوں گا کبھی جو رونا بھی آ گیا تو میں اپنے ہونٹوں کو بھینچ لوں گا ... غموں کا...
  6. الف عین

    برائے اصلاح

    محض تین چار مصرعے ہی درست تقطیع ہوتے ہیں اس بحر میں ۔ شاید تقطیع سیکھنے کی ضرورت ہے
  7. الف عین

    برائے اصلاح

    ہاں، یہ اب درست نئے دھاگے میں ہے، لیکن اس پر رائے دی جا چکی ہے دوسرے دھاگے میں
  8. الف عین

    برائے اصلاح

    یہ 'غزل' کسی بحر میں نہیں لگتی۔ کچھ مصرعے فعولن چار بار میں تقطیع ہوتے ہیں، سارے مصرع ایک نئے دھاگے میں پوسٹ کریں طریقہ یہ بہتر ہے کہ ایک دھاگا ایک ہی تخلیق کے لیے مخصوص رکھا جائے پہلی غزل میں عزیزی راحل نے مکمل مصرع خود کہہ کر غزل مکمل کر دی، ورنہ یہ بہتر تھا کہ اغلاط کی نشاندہی کی جائے اور...
  9. الف عین

    برائے اصلاح

    اک جگہ دل نہیں لگاتے ہیں ہم مسافر ہیں لوٹ جاتے ہیں ... دو لخت جس قدر درد دل میں بڑھتا ہے اتنی ہم خامشی بڑھاتے ہیں آپ جو ہیں دکھائی بھی دیں وہ ہم تو جو ہیں نظر بھی آتے ہیں آگ ہم نے لگائی کیوں گھر کو ؟ اور اب کیوں نہیں بجھاتے ہیں؟ پوچھیے مت سبب اداسی کا ہم کسی کو نہیں بتاتے ہیں .... اوپر کے درست...
  10. الف عین

    تہذیبِ نو سے چھن گیا کردار ہے انسان کا----برائے اصلاح

    مراسلہ #2 دیکھیں، میں نے صرف مثال کے لئے مطلع میں الفاظ کی بندش کی اغلاط بیان کی تھیں۔ باقی اشعار تو آپ نے بغیر کسی تبدیلی کے پوسٹ کر دیے ہیں! شاید ہر شعر میں روانی متاثر ہے، تنافر، جملے کی غلط بنت، یا بھرتی کے الفاظ کی موجودگی کے باعث۔ میری پھر یہی خواہش ہے کہ آپ خود ہی انہیں پہچان کے دور...
  11. الف عین

    مرے دل میں حسینوں نے یہ کیا اودھم مچایا ہے---برائے اصلاح

    مرے دل میں حسینوں نے یہ کیا اودھم مچایا ہے اسے ان نازنینوں نے کھلونا سا بنایا ہے ----------- ٹھیک دلاسا بھی نہیں دیتے مرے جذبات کیوں مجھ کو مرے اپنے ہی ساروں نے مجھے مل کر ستایا ہے --------------- کن ساروں کا ذکر ہے؟ یہاں تو صرف جذبات کا بیان ہے روانی کی کمی ہے مرا دل پاک ہوتا تھا یہ مسجد کی...
  12. الف عین

    برائے اصلاح و تنقید (غزل 65)

    یہ بہتر ہے
  13. الف عین

    غزل برائے اصلاح: ابھی ہیں راہِ طلب میں تیری ۔۔۔

    پہلا مصرع یہ بہتر ہے اور 'اس کی' بہ نسبت 'تیری' قابل ترجیح جھیلوں کے بارے میں بھائی سید عاطف علی سے متفق ہوں ہیں ہم' میں بھی کچھ تنافر کی کیفیت ہے،' ہم ہیں' کر دیں، معطر کی جگہ شگفتہ کلی بہتر ہو گا متبادل مصرع بہتر ہے کہ فاعل واضح ہو جاتا ہے
  14. الف عین

    برائے اصلاح و رہنمائی

    یہ غزل بہت ہلکی ہے عزیزم ، بہر حال مت پوچھ مججے تجھ کو کس کس نے ستایا ہے غم خوار مجھے تو نے ہر آن رلایا ہے .. 'مجھے تجھ کو'؟ واضح نہیں اگرچہ شاید مراد 'مجھے اور تجھے' ہے، دو لخت بھی لگتا ہے اب رات یہ جاتی ہے نزدیک سویرا ہے کہہ کہہ کے یہی میں نے تاروں کو جگایا ہے ... تقابل ردیفین، پہلا مصرع...
  15. الف عین

    یہ آپ کے علاقے میں ملتی ہے کیا؟

    ممبئی کی ہر مشہور چیز کراچی میں مل جانی چاہیے۔ لیکن 'وڈا پاؤ' کا میں نے نہیں سنا کہ کراچی میں ملتا ہو!
  16. الف عین

    آزاد نظم

    درمیان میں فارسی گھسانے کی ضرورت؟ مجھے تو یہ مصرع اب بھی وزن میں نہیں لگ رہا ہے جن کو خونِ جگر میں ڈبو کر کیا تھا زبس دیدۂ سرخ کی طرح احمریں احمریں سے پہلے شاید 'سے' چھوٹ گیا ہے
  17. الف عین

    تہذیبِ نو سے چھن گیا کردار ہے انسان کا----برائے اصلاح

    تینوں مطلعوں میں بیان کی کوئی غلطی نہیں، پھر چوتھا ہی آپ کو کیوں بہتر لگا جو پوسٹ کیا۔ ان سب میں مفہوم کی علطی ہے۔ ١۔ میں انسان سے شیطان کا راستہ روکنا بے معنی ہے ٢ میں پہلا مصرع یہ واضح نہیں کرتا کہ نبی، آپ نے رحمان کا راستہ دکھایا! ٣ میں راستہ عرفان کا طریقہ کیسے ہو سکتا ہے؟
  18. الف عین

    برائے اصلاح

    اشعار جمع کرنے کی اچھی تحقیق کر لی ماشاء اللہ مگر یہ بھی تو دیکھنا تھا کہ تقریباً سبھی میں آنکھ کھول یا اٹھا کر دیکھنا کا محاورہ استعمال کیا گیا ہے، آنکھ خواب دیکھتی ہے نہیں!
  19. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    بغض و حسد کے ساتھ دیپ کا ہندی لفظ ذرا فٹ نہیں لگتا۔ نفرت کے ساتھ ٹھیک رہے گا۔ حصار والا شعر درست ہو گیا
  20. الف عین

    زمین چھوڑ گیا۔

    واقعی صرف زمین ہی نظر آ رہی ہے، سبھی زمین چھوڑ گئے
Top