نتائج تلاش

  1. مغزل

    ہیں خواب میں ہنوز --------- عنیقہ ناز

    ہیں خواب میں ہنوز وہ گیند ریاض احمد نے فہمیدہ کو پہلی ملاقات میں نہیں دی تھی۔ ان کی جان پہچان کو کافی عرصہ ہو چلا تھا۔ تب ایک دن ریاض احمد کو پتہ چلا کہ اب سب ٹھاٹ پڑا رہ جانے کا وقت آگیا ہے۔ فہمیدہ ان کے کتب خانے کی باقاعدآنے والوں میں سے تھی۔ ریاض احمد کی خواہش تھی کہ ان کے بعد تمام کتابیں...
  2. مغزل

    ’’ راستے گھر نہیں جانے دیتے ‘‘----------- تبصرہ نگار: عین عین

    بابا جانی ممکن ہو تو اسے سمت میں شامل کرلیجے گا، والسلام
  3. مغزل

    ’’ راستے گھر نہیں جانے دیتے ‘‘----------- تبصرہ نگار: عین عین

    نوجوان شاعر’’ کاشف حسین غائر‘‘ کے شعری مجموعے ’’ راستے گھر نہیں جانے دیتے ‘‘ پر ’’ عین عین ‘‘ کا مفصل تبصرہ پیش نظر شعری مجموعے کی صورت میں ادبی افق پر ابھرنے والے رنگ خوش نما ہی نہیں بلکہ تازگی اور فرحت کا احساس بخشتے ہیں اور غزل کے میدان میں امکانات کی نوید سناتے ہیں۔ نوجوان شاعر کاشف...
  4. مغزل

    فنا فی اللہ ------- ایک نظم--------سیدانورجاویدہاشمی

    ’’فنا فی اللہ ‘‘ وہ افغانی حسینائیں جنھیں تنّور پر دیکھا انھیں میں ایک پشمینہ تھی اُس کا نام اس کے ساتھ بیٹھی ایک لڑکی نے پکارا تھا: مری پشمینہ! پش می نے سُبحان اللہ سبحان اللہ اچانک ایک چنگاری اُڑی میں بالکونی سے یہ منظر دیکھتا تھا پَٹ پُٹ پَٹا پٹ پُھٹ کئی شعلے بھڑک کر اُن...
  5. مغزل

    بن پڑھے ، بن سنے یقیں نہ کیا------------ سید انور جاوید ہاشمی

    غزل بن پڑھے ، بن سنے یقیں نہ کیا لوگ کہتے رہے یقیں نہ کیا چاند کا عکس گہرے پانی میں دیکھتے رہ گئے یقیں نہ کیا چل پڑے ہم تو طے ہوا رستا ہیں ابھی فاصلے یقیں نہ کیا زندگی، زندگی سمجھتے رہے بن چکے دائرے یقیں نہ کیا نسلِ آدم نہ ایک ہو پائی آدمی بٹ گئے یقیں نہ کیا سیدانورجاویدہاشمی
  6. مغزل

    میں جب اپنے گاؤں سے باہر نکلا تھا (اسلم کولسری)

    یقناً یہی بات ہوگی ، شکریہ جناب
  7. مغزل

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کافرِ عشقم بقولِ حضرتَ خسرو نصیر من رگِ ہر تار گشتہ حاجتَ زنار نیست ہزار نعمتِ دنیا اگر مرا بخشند نثار گوشہ ِ آں چشمِ نیم باز کنم من از ہجومِ خیال ِ مسلسلِ زلفش نصیر سلسلہِ شوق را دراز کنم صاحبزادہ نصیرگولڑہ شریف (وارث صاحب سے ترجمہ کے درخواست ہے )
  8. مغزل

    آج کا شعر - 3

    سجا کے عکس نئی کانچ کی فصیلو ں میں ہم آئینوں کی نمائش میں معتبر ٹھہرے زاہد مسعود
  9. مغزل

    آج کا شعر - 3

    تمھاری ادھ کھلی کھڑکی نے روک رکھا ہے وہ چاند جو کہ ابھی جھیل میں نہیں اترا علی ساحل
  10. مغزل

    آج کا شعر - 3

    مجھے جتنی اذیت چاہیے تھی مل گئی ہے مگر یہ دل ضرورت سے زیادہ جل گیا ہے فیصل عجمی
  11. مغزل

    خواب --- ایک نظم --- علی ساحل

    ’’خواب‘‘ چلو اک رسم کا آغاز کرتے ہیں بچھڑنے سے ذرا پہلے وہ باتیں جو ابھی ہم کرنے والے ہیں انہیں کاغذ پہ لکھتے ہیں اور اس کاغذ کی کشتی کو وہاں جاکر سمندر کے سفر پر بھیج دیتے ہیں جہاں ہم روز ملتے تھے اگر وہ کاغذی باتیں کسی دن لوٹ آئیں تو اسی دن راستے تبدیل کرلیں گے تمھارے خواب کی...
  12. مغزل

    باعثِ وحشتِ دلگیر بنانے لگا تھا---------- عماد اظہر

    غزل باعثِ وحشتِ دلگیر بنانے لگا تھا جب خدا خاک کی تقدیر بنانے لگا تھا خوں بہا مجھ سے نہ مانگو کہ یہ مرنے والا اس قبیلے کے لیے تیر بنانے لگا تھا ایک معبودِ تفکر نے دیا مجھ کو جگا ورنہ میں خواب کی تعبیر بنانے لگا تھا اس لیے دستِ ہوا پر ہوا افسوس کہ وہ نقشِ پا کے لیے زنجیر بنانے لگا...
  13. مغزل

    میں جب اپنے گاؤں سے باہر نکلا تھا (اسلم کولسری)

    شناور صاحب کیا کرتے ہوبھئی۔ رات ہی میں نے یہ غزل ایک دوست سے سنی، (ایک شعر تو عرصہ سے یادتھا) میں نے سوچا یہاں پیش کروں ، احتیاطاَ تلا ش کیا تو موجود پایا، جواب نہیں صاحب ۔ کلام پر کیا کہوں کہ زبان گنگ ہے ، ہاں اتنی عمدہ پیش کش پر مبارکباد، سدا خوش رہیں جناب۔
  14. مغزل

    آج کا شعر - 3

    ہاں مت کھائیو فریبِ ہستی ہر چند کہیں کہ ہے نہیں ہے غالب
  15. مغزل

    الف بے پے کا کھیل 31 ویں لڑی۔

    ثبوت یہ ہے کہ ہم آگئے ہیں سو ، سلام عرض ہے
  16. مغزل

    ایک یاد گار تصویر

    چلیے بھائی کہہ لیتے ہیں آخری ۔
  17. مغزل

    چھ سواریوں والی موٹر سائیکل۔۔۔۔ مقابلہ پاکستان جیت گیا

    واہ خوب مراسلہ ہے ، اور مہوش بہن کے مراسلے میں ایک حد تک اتفاق کرتا ہوں ، وگرنہ عوام کو ’’ پبلک ٹرانسپورٹ ‘‘ مہیا کرنا ریاست کی زمہ داری ہے ۔ اور وہی بہترین حل ہے ۔ شکریہ
  18. مغزل

    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارہ

    سب سے خوبصورت جملہ دیا ہے شاہ صاحب ، واہ
  19. مغزل

    بسم اللہ الرحمن الرحیم کی بہترین خطاطی درکار ہے

    رضا صاحب ،آداب ،۔۔ لیجیے صاحب ، کچھ نمونے حاضر ہیں، عارف کریم صاحب ، یہاں ساتھ ہی فری ہینڈ 10 کی ویکٹر بیس فائل موجود ہے ، امید ہے فونٹ میں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگی،
  20. مغزل

    بسم اللہ الرحمن الرحیم کی بہترین خطاطی درکار ہے

    بہت شکریہ جناب ،میں بھی کچھ کام ارسال کرتا ہوں
Top