بس ہماری کوشش ہے کی جلدی جلدی زینو کو پاکستان سےبھگایا جائے ، ارے آتے ہی آندھی طوفان ، بجلی کے بڑے پول گئے ، پورا کراچی حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بجلی کا 22 گھنٹوں پر مشتمل بریک ڈاؤن ہوگیا ۔ :rollingonthefloor:
آمنہ کی پیدائش پر میں بھاگم بھاگ ہسپتال کے سامنے ہی مسجد میں گیا سجدہ ِ شکر کہ بعد ۔۔
ایک ننھی منی سی نظم کی توفیق ہوئی ۔ سناتا ہوں۔
’’ یہ عجب جبر ہے مشیّت کا
پہلے بیٹی کی آرزو کرنا
اور پھر اس کو الوداع کہنا ‘‘
میں وضاحت کرتا ہوںدوست:
میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ نوید صادق اور میں ایک صف میں کھڑے ہوں اور ہمارا فیصلہ ہورہا ہو کہ ہم سے کون’’ بہترین ‘‘ یا ’’ شاعرِ محفل ‘‘ ہے ۔
پھر آصف شفیع بھی ’’ پینل ‘‘ کے فیصلے کی زد پر ہیں ، وارث صاحب بھی سنیئر شاعر ہیں، اور الف عین بابا جانی بھی ، تو یہ حضرات کیوں...