نتائج تلاش

  1. س

    میرا مسئلہ

    جی آپ چاہیں تو اسے پانی میں گھول کر پی سکتے ہیں۔ :)
  2. س

    میرا مسئلہ

    "خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی" اگلا مصرعہ آپ خود ہی مکمل کر لیں۔:)
  3. س

    میرا مسئلہ

    لیپی سمیت قریب میں موجود کسی ماہر سے رابطہ کریں۔ چند ڈالر کا خرچہ اور اوبنٹو کا ٹٹو چیٹنگ و ٹاکنگ پر سرپٹ دوڑے گا۔:)
  4. س

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    زرقا مفتی نے ایک سوال کیا تھا اور امید کی جا رہی تھی کہ اس کا جواب تکنیکی بنیادوں پر دیا جاتا نا کہ الزام تراشی میں پڑ کر۔
  5. س

    قادیانیت ،اسلام اورگوگل

    میرا خیال ہے کہ اگر گوگل والوں کو اس غلطی سے آ گاہ کیا جائے تو سب سے زیادہ مناسب ہو گا اور دین کی خدمت کی۔
  6. س

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    اراکینِ محترمین سے گزارش ہے کہ دھاگے کے عنوان کی رعایت کرتے ہوئے مباحثہ میں نہ پڑیں۔ آپ اپنے اپنے پسندیدہ اقتباسات یہاں پیش کر سکتے ہیں لیکن بحث کے لئے یہ دھاگہ مناسب نہیں اسی لئے غیر اقتباسی مراسلات حذف کر دئیے گئے ہیں۔
  7. س

    عباس ٹاؤن میں دھماکے، ۴۵ افراد جاں بحق

    میرا خیال ہے کہ تمام اراکین اپنی رائے کا اظہار کر چکے ،اب معاملہ کسی اور طرف کو جا رہا ہے لہذا اس دھاگے کو بند کیا جاتا ہے۔
  8. س

    ہم نے وہ کیا جو 65 برسوں میں نہیں ہوا۔ کالم نگار: جاوید چودھری

    ظاہر ہے اداروں اور میرٹ کا کباڑہ پچھلے 65 برسوں میں مجموعی طور پر بھی اتنا نہیں ہوا جتنا اس حکومت میں ہوا تو ان کے دعوے کو کم از کم میں تو سچ ہی مانوں گا۔:)
  9. س

    چین کے سرطان زدہ دیہات

    حسیب نذیر گِل ، بہت اچھی معلومات سانجھی کی ہیں آپ نے۔ دنیا میں جہاں جہاں بھی صنعتی ترقی ہوئی ہے وہاں وہاں اس کے ساتھ مربوط بیماریاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں اس میں نہ مشرق و مغرب کی قید ہے نہ چین ، بھارت ،روس ، برطانیہ اور امریکہ کی۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ چینی سر نہیوڑائے ترقی کے راستے پر بڑھتے ہی چلے...
  10. س

    عباس ٹاؤن میں دھماکے، ۴۵ افراد جاں بحق

    جناب آپ شاید کاشفی صاحب سے میری مخاطبت کے پس منظر سے لا علم ہیں اس لئے میرے لکھے کو درست تناظر میں نہیں سمجھ سکے۔ بہر حال میرے سمیت سبھی محفلین آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ کریم ، آپ کو صبر اور جزا سے نوازے اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
  11. س

    ایک ڈرون پائلٹ کااعتراف گناہ

    عسکری جوان جنگ اور بد معاشی میں فرق بھی تو ہوتا ہے نا؟۔ اگر تو امریکہ کی بد معاشی کی شکار اقوام بھی امریکی شہروں پر ڈرون برسا رہی ہوں یا اس کی اہلیت رکھتی ہوں تو شاید کسی حد تک اسے جنگ کہا جائے لیکن صورت حال یہ کہ ممتاز یورپی اور امریکی حربی تجزیہ کار بھی ڈرونز کے استعمال کو جنگی قوانین کی...
  12. س

    عباس ٹاؤن میں دھماکے، ۴۵ افراد جاں بحق

    کاشفی صاحب ، ایسا ہرگز نہیں ہے کہ یہاں کوئی بھی بات صرف آپ پر لاگو کرنے کے لئے کہی جا رہی ہے لہذا آپ سب سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ ہمیں آپ کے ساتھ ذاتی پر خاش نہیں ہے۔ آپ کا فرمانا درست کہ اراکین اپنے غصے کے اظہار کے لئے ایسے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں لیکن جو الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ان پر بھی...
  13. س

    پاک ایران گیس پائپ لائن کی اہمیت (از رسول بخش رئیس)

    جی نہیں ، زرداری صاحب جاتے جاتے ایک اور ڈرامہ کر رہے ہیں۔ پانچ سال میں نہ تو انہوں نے توانائی بحران پر کوئی سنجیدہ فیصلہ کیا نہ اقدام اب جاتے جاتے یہ شوشہ چھوڑ کر جا رہے ہیں تا کہ آنے والی نئی حکومت کو ٹف ٹائم دے سکیں کیونکہ یہ یقینی ہے کہ پی پی پی اپنے لچھنوں کی وجہ سے دوبارہ حکومت میں نہیں آ...
  14. س

    ایک ڈرون پائلٹ کااعتراف گناہ

    قیصرانی بھائی ، امریکہ پر کسی نے جنگ مسلط نہیں کی اور نہ وہ حالتِ جنگ میں ہے بلکہ وہ بد معاشی کرنے یہاں آیا ہے۔
  15. س

    ایک ڈرون پائلٹ کااعتراف گناہ

    عاطف بھائی ، بہت معلوماتی تحریر ہے۔ جب یہ آرٹیکل میں نے روزنامہ دنیا کے میگزین میں پڑھا تو ارادہ کیا تھا اسے یہاں شریک کروں گا لیکن آپ نے پہلے ہی چھکا مار دیا۔ اس بارے میں اگر کوئی مزید معلومات ہیں تو وہ بھی عوام کے سامنے لائیں تا کہ انسانی حقوق کے چمپئنز کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آ سکے۔
  16. س

    عباس ٹاؤن میں دھماکے، ۴۵ افراد جاں بحق

    کاشفی صاحب ، یہی ہے آپ کا وہ رویہ جس کی وجہ سے آپ ہر دھاگے کا ستیاناس کر دیتے ہیں۔ اب آپ چاہیں تو مجھے بھی سپاہِ صحابہ کا ہمدرد کہہ کر اپنی بھڑاس نکال سکتے ہیں کیوں کہ آپ یہی کچھ کرتے چلے آئے ہیں، جبکہ بحث اور تنقید کا بنیادی اصول برداشت اور صبر سے بات سننا اور اس کا مہذب انداز میں جواب دینا...
  17. س

    بانجھ دھرتی کے باسی (از رؤف کلاسرا)

    عاطف بٹ بھائی ہم نے تو رؤف کلاسرا کے لکھنے سے قبل ہی بہت سوچ بچار کے بعد ٹانڈے اور ٹینڈے جلا دئیے تھے اور عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ :)
  18. س

    الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دےدیا۔۔

    محترم ، پھر سے وہی پرانی گردان شروع کر دی آپ نے؟۔ اگر ایم کیو ایم کے اثاثوں پر بات کرنا نفرت ہے تو جو کچھ آپ ہر دھاگے میں کرتے آئے ہیں اسے کیوں کر جائز قرار کیا جا سکتا ہے؟۔ آپ نے اپنے کم و بیش سبھی مراسلوں میں دل کھول کر دوسروں پر طعن و تشنیع کی ہے اور جس نے بھی آپ کو سمجھانے کی کوشش کی اسی کے...
  19. س

    ممتاز شاعرہ اور افسانہ نگار "شبنم شکیل" وفات پاگئیں

    انا للہ و انا الیہ راجعون شبنم شکیل نہ صرف ایک ادیبہ ، شاعرہ اور دانشور تھیں بلکہ ایک معلمہ بھی تھیں۔ 1942 میں لاہور میں پیدا ہوئیں ، کنئیرڈ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہیں پھر اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں اردو ادب میں ایم اے کیا۔ کوئین میری کالج میں استاد مقرر ہوئیں۔...
  20. س

    الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دےدیا۔۔

    جی مجھ پر دل کھول کر الزام لگائیں۔ اور میں بتائے دیتا ہوں کہ میں عمران خاں کو ووٹ دینے والا ہوں اور میرا پی ٹی آئی سے تعلق ہے۔
Top