یہاں قدر ( بروزنِ درد) کا محل ہے ’’ قِدَر ‘‘ کا نہیں۔
کیا غلط تلفظ باندھنے سے وزن میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ؟؟؟
املا کی غلطی اپنی جگہ اس وقت صرف اظہر کو اظر کرنا ؟؟؟
باقی کوئی شعر ایسا نہیں جس میں عین غین نہ موجود ہو ؟؟ اب وہ فنی ہو یا معنوی، صرفی ہویا نحوی یا املا شریف کی۔ ۔...
شکریہ بجو، :battingeyelashes:
مجھے فون پر نسوانی آواز سے اتنا ڈر لگنے لگا ہے کہ بس مت پوچھیں ۔(نہیں نہیںخدا نخواستہ میں بیگم کی برائی تو نہیں کررہا ) ۔۔:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
اکمل صدیقی صاحب ، اردو محفل میں خوش آمدید ، آپ سے التماس ہے کہ اپنے بارے میں مفصل تعارف پیش کیجے ، فرحان کا شکریہ کہ آپ کو محفل کی راہ سجھائی ، والسلام
وارث صاحب،
آداب و سلامِ مسنون
تو ہر دم می سرائی نغمہ و ہر بار می رقصم
یہ مصرع میں نے یوں سنا اور پڑھا ہے
( صحت کوئی نہیں کہ محض انتخاب کی کتب میں دیکھا ہے )
’ تو ہر دم می سرا نغمہ کہ ہر دم می سرے رقصم ‘‘
کیا یہ معنوی طور پر درست ہے ؟؟
میں نے مکمل زمان ذکی تاجی قوال سے مکمل سن رکھی ہے
مبارک ہو ساجد بھائی ، اللہ منے میاں کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک، اپنی اور اپنے محبو ب صل اللہ علیہ وسلم کے رضا کا تابع بنائے اور دین و دنیا اور اخروی کامیابیاں نصیب فرمائے ۔آمین
( مٹھائی ادھار رہی ، شامل کے ابا جس دن آپ کا نمبر مجھے ایس ایم ایس کردیں گے بات بھی ہوجائے گی انشا اللہ)
بہت خوب نوید بھائی ، خالد صاحب کا شکریہ ، مگر کچھ عیوب در آئے ہیں غزلو ا میں ۔
مطلع میں ،فراغ چراغ ۔۔۔ پھر ایاغ کا قافیہ۔ ؟؟؟
(ایک بات میرے لیے نئی ہوگی کہ سب قوافی زبر کے ہیں ، ایک ( دو بار ) پیش کا کیو ں ؟؟ کیا ایسا کرنا چائز ہے ؟؟)
واہ رے منے، بہن کی پریشانی پر خوش ہو رہی ہو۔۔ ہی ہی ہی ۔۔ توبہ ہے ۔
ان انسٹال کر کے پروگرام فائل سے فولڈر ڈیلیٹ کر دو۔ اور دوبارہ انسٹا ل کرتے وقت دوسرا کوئی پارٹیشن استعمال کر و ،
انشا اللہ افاقہ ہوگا۔
والسلام
بھئی جواب نہیں فرخ بھیا،
مسعود منو ر کا مزاح نما طنز عمدہ اور شستہ ہے ،
آپ کی انتخاب کی داد نہ دینا حق تلفی ہوگی سو داد و داد۔
والسلام
( طبیعت خراب ہونے کہ وجہ کر حاضری کم کم ہے محفل میں )
نظم
مری موجودگی کا پھول پانی پر کِھلا ہے
سلطنت، صبحِ بہاراں کی
بہت نزدیک سے آواز دیتی ہے
سبک رفتار ۔ ۔ ۔
پیہم گھومتے پہیے ۔ ۔
گراں خوابی سے جاگے ،
آفتابی پیرہن کا گھیر دیواروں کو چھوتا
پیار کرتا۔ ۔ ۔
رقص فرماتا ۔۔۔
ارے !!!
سورج نکل آیا ۔۔۔۔
(ثروت حسین )