میں اس وقت ایک شعری و تنقیدی نشست میں تھا، کہ فون کی بز بجنے لوحِ ہاتف پر نظر پڑی ، جہاں ’’ نو نمبر ‘‘ کے الفاظجگمگا رہے تھے ، سوچا کہ بھائی ہوگا، ۔ مگر کال رسیو کرنے کے بعد ایک مانوس سی نسوانی آواز مریدِ حلقہ بہ گوش ہوئی ۔ پہلیاں بجھوانے کا عمل جاری رہتا تاوقتیکہ ہم نے ہار مان ہی لی...