میرے دادا کا پورا نام حاجی نظام الدین خان غوری قادری ہے۔ اتنے بڑے نام کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ نظام الدین تو اُن کا ذاتی نام ہے، خان نسلی-خاندانی نام ہے، غوری اُن کے افغان والد کی عطا کردہ قبائلی شناخت ہے، اور قادری سلسلے سے بیعت ہونے کی وجہ سے قادری کا لاحقہ اپنے نام کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ پہلے اپنی...