نتائج تلاش

  1. حسان خان

    جوش زنداں کا گیت - حضرت جوش ملیح آبادی

    لو آگیا وہ کوئی گلستاں لیے ہوئے چہرے پہ رنگِ صبحِ درخشاں لیے ہوئے کلیاں ہر اک روش پہ چٹکنے لگیں تمام گوہر فشانئ لبِ خوباں لیے ہوئے نکلا فضا پہ صبح کا وہ نقرئی جلوس گلبانگِ طائرانِ خوش الحا‌ں لیے ہوئے فیضِ صبا سے مقدمِ صبحِ بہار میں ہر خار و خس ہے جنبشِ مژگاں لیے ہوئے یہ رنگ کیا ہے کشورِ...
  2. حسان خان

    دبیر مسطور اگر کمال ہو سروِ امام کا - مرزا دبیر (غیر منقوطہ سلام)

    لغات: مسطور = لکھا ہوا، نوشتہ شدہ دارالسلام = بہشت مرصع = موتی جڑا ہوا کلاہ = ٹوپی دردا = افسوس اطہر = بہت پاک طالع = قسمت داور = خدا ہراول = آگے کی فوج طعام = غذا ورع = پرہیزگاری داد = انصاف ہمہمہ = گھوڑے کی آواز ادہم = سیاہ گھوڑا صرصر = آندھی گرگ = بھیڑیا دام = چرندہ طالع ہونا = طلوع ہونا...
  3. حسان خان

    دبیر مسطور اگر کمال ہو سروِ امام کا - مرزا دبیر (غیر منقوطہ سلام)

    مسطور اگر کمال ہو سروِ امام کا مصرع ہمارا سرو ہو دارالسلام کا حاصل سرِ عمر کو مرصع کلاہ واہ دردا سرِ علم سرِ اطہر امام کا اسرار طالعِ عمر و حُر کا وا ہوا داور کا وہ عدو وہ ہراول امام کا وہ محرمِ حرم ہو کہ آرامِ دردِ کُل درد و الم ہو اُس کو دوا و طعام کا مسطور حالِ موسمِ سرما ہو کس طرح...
  4. حسان خان

    صلاح الدین ایوبی

    اگر کبھی موقع ملے تو برنارڈ لوئس کی اسماعیلیت اور فاطمی خلافت پر لکھی کتب اور مقالات کا مطالعہ فرمائیے گا۔ پھر آپ پر عیاں ہوگا کہ ان اسماعیلیوں نے اسلامی تاریخ و تمدن میں کتنا اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم نامحسوس طور پر کتنا ان کے مرہونِ منت ہیں۔
  5. حسان خان

    جوش طوفان بن - حضرت جوش ملیح آبادی

    اے طائرِ لب بستہ، آ، مرغِ خوش الحاں بن یہ مردہ دلی تا کے؟ اٹھ، جانِ گلستاں بن تقلید کے دیوانے، تقلید گدائی ہے تحقیقی ہے سلطانی، ہم پایۂ سلطاں بن اے پیرئ افسردہ، آ، درسِ جوانی لے اے ملتِ مفتوحہ، اٹھ، فاتحِ دوراں بن بستر پہ ہے اک دنیا، بیمار ہے اک عالم آ، زخم کا مرہم بن، آ درد کا درماں بن...
  6. حسان خان

    صلاح الدین ایوبی

    کولمبیا یونیورسٹی کی انسائکلوپیڈیا ایرانیکا میں چھپا حسنِ صباح پر مقالہ دیکھئے: http://www.iis.ac.uk/view_article.asp?ContentID=110462 بدقسمتی سے اسماعیلیوں کی زریں تاریخ پر تقریباً سارا معروضی اور علمی کام انگریزی میں ہی موجود ہے۔ اردو میں مجھے اب تک اسماعیلیت پر سوائے افسانوں پر مبنی منفیت...
  7. حسان خان

    علی سردار جعفری سجاد ظہیر کے نام - علی سردار جعفری

    مجھے یقیں ہے کہ زنداں میں بھی لبوں پہ ترے وہ موجِ نور وہ ہلکا سا اک تبسم ہے تری حیات سہی نفرتوں کے گھیرے میں تری نظر میں محبت بھرا تکلم ہے مجھے یقیں ہے کہ زنداں میں بھی خیال ترا بنا رہا ہے نئے آدمی کی تصویریں نیا سماج، نئی زندگی، نئی تہذیب پہنائی جاتی ہیں جس کو ہزار زنجیریں کھڑی ہوئی ہے ترے...
  8. حسان خان

    علی سردار جعفری ایشیا سے بھاگ جاؤ - علی سردار جعفری

    اب سے ہوگا ایشیا پر ایشیا والوں کا راج دستِ محنت کو ملے گا دستِ محنت سے خراج زندگی بدلی ہے بدلا ہے زمانے کا مزاج پھوڑ دیں گے ہم یہ آنکھیں ہم کو مت آنکھیں دکھاؤ ایشیا سے بھاگ جاؤ ہم نے دیکھے ہیں بہت ظلم و ستم، قہر و عتاب نوچ لیں گے ہم تمہاری سلطنت کا آفتاب ہم بھی دیں گے تم کو اب جوتے سے جوتے کا...
  9. حسان خان

    وادی کاغان

    اعلیٰ تصاویر ہیں بھائی جان۔ انہیں دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔
  10. حسان خان

    صلاح الدین ایوبی

    حسن صباح فاطمی دورِ حکومت میں اسماعیلی ائمہ کے نائب اور داعی تھے۔۔۔ جبکہ صلاح الدین ایوبی زنگی دور کی شخصیت ہیں۔ اُن دونوں کا ہم عصر ہونا ممکن نہیں۔
  11. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    اس مسئلے پر میں لوگوں کی مذہبی اور لسانی وابستگی کے بجائے اُن کی پاکستانی شہریت کے حوالے سے فیصلہ کرنا مناسب سمجھتا ہوں۔ میں پھر یاد دلا دوں کہ پاکستان کوئی لسانی، نسلی، یا مذہبی ریاست نہیں ہے، بلکہ 'پاکستانیوں' کی ریاست ہے۔ اگر کوئی گروہ پاکستانی شہریت رکھتا ہے، تو پھر وہ چاہے جب بھی پاکستان...
  12. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    سن کر خوشی ہوئی۔ :)
  13. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    شکر ہے آپ نے واضح کر دیا، ورنہ میں تو حیرت میں پڑ گیا تھا کہ آپ میں فوجی بھوت کیسے سرایت کر گیا۔ :)
  14. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    کس چیز کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں؟
  15. حسان خان

    ماہا پری کی خرابی صحت

    اللہ اُنہیں شفایاب کرے اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین
  16. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    سلام بھائی۔ کیا حال ہے؟ اردو محفل پر آپ نے آنا کم کر دیا ہے۔
  17. حسان خان

    ہمارے سیاستدان وکی لیکس پر

    پورے متن کا ترجمہ کرنا ضروری نہیں ہے، یہی کافی ہے کہ صرف ایک دو سطروں میں یہ بتا دیا جائے کہ نفسِ مضمون کیا ہے۔ مثلا نواز شریف والا اقتباس پیش کرنے سے پہلے آپ یوں لکھ سکتی ہیں: ویکی لیکس کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے امریکی ارکانِ سینیٹ سے ملاقات میں کہا کہ اُنہیں یقین ہے کہ ممبئی...
  18. حسان خان

    ہمارے سیاستدان وکی لیکس پر

    زرقا باجی، انگریزی خبر یا اقتباس کا حوالہ دیتے ہوئے اہلِ محفل کی سہولت کے لیے اردو میں بھی نفسِ مضمون کا خلاصہ پیش کر دیا کیجئے۔
Top