نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شاہِ عالمگیر را باید ثباتِ عدل و داد گر ندارد ایں دو چیز آخر زوالِ کشور است (خوشحال خان خٹک) دنیا کو مسخر کر لینے والے بادشاہ کے لیے لازم ہے کہ وہ عدل و انصاف کا قیام کرے؛ اگر یہ دو چیزیں اُس کے پاس نہ ہوں تو بالآخر ملک کا زوال ہو جائے گا۔ ہر کہ در کوچۂ آں ماہ مکانے دارد کفرِ محض است اگر میلِ...
  2. حسان خان

    مئی کے پہلے ہفتے تک یوٹیوب کی بحالی متوقع

    پراکسی کا کام مجھے جھنجھٹ والا لگتا ہے، اس لیے میں نے آج تک پراکسی استعمال نہیں کی، ڈاؤنلوڈ کر لیتا ہوں جس ویڈیو کی ضرورت ہو۔ اور یقین مانو جن کی دینی غیرت یوٹیوب کے نام پر سب سے زیادہ جوش مارتی ہے اُنہی لوگوں کو میں نے پراکسی سے یوٹیوب استعمال کرتے دیکھا ہے۔
  3. حسان خان

    مئی کے پہلے ہفتے تک یوٹیوب کی بحالی متوقع

    جس کی بھی تیاری ہو یار، کم سے کم ہم اس پابندی کے باعث پیدا ہونے والی گھٹن سے تو رہا ہوں گے۔
  4. حسان خان

    مئی کے پہلے ہفتے تک یوٹیوب کی بحالی متوقع

    http://www.nation.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-english-online/islamabad/22-Apr-2013/youtube-may-return-next-month
  5. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    اس پہ صلوٰت پڑھو کر کے جگر دو ٹکڑے جس کے نانا نے کیا قرصِ قمر دو ٹکڑے (منسوب بہ میر انیس)
  6. حسان خان

    سر زبیر کے ساتھ اک ملاقات

    واہ جناب، بہت خوب :) ماشاءاللہ آپ تینوں حضرات تصاویر میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔
  7. حسان خان

    بڑھتی شدت پسندی - ریاض سہیل (بی بی سی اردو)

    صوفی غازی شاھ اندرون سندھ کا پہلا مزار ہے، جس کو پچیس جنوری کے دن دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، بم دھماکے میں گدی نشین حاجن شاھ سمیت چار افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوئے۔ بروہی اور بلوچ برداریوں کی اکثریتی عقیدت مندوں کے اس مزار کو کیوں نشانہ بنایا گیا نوجوان گدی نشین سرور شاہ اس سے لا علم ہیں۔ ’...
  8. حسان خان

    جون ایلیا زمستان - جون ایلیا

    نہیں شوریدگانِ شہر میں وہ سوزِ جاں اب کے ہیں شامیں سوختہ جانوں کی بے شورِ فغاں اب کے ہیں شوقِ گرمئ آغوش کے جذبے زمستانی شب اندر شب ہو جیسے برفباری کا سماں اب کے کوئی لہجہ یہاں شعلے پہن کے اب نہیں آتا نہیں سایہ فگن محفل پہ سانسوں کا دھواں اب کے سرود و ساز ہیں سرما فروشِ حلقۂ یاراں دلوں میں...
  9. حسان خان

    مزدور - علامہ نجم آفندی

    مجھ سے نفرت کیوں ہے بچّو میں اگر مزدور ہوں کیا تمہیں یہ وہم ہے انسانیت سے دور ہوں ہے فقط سامانِ آسائش اگر انسانیت میرے ہاتھوں سے بنی ہے بیشتر انسانیت میرے ہی دم سے ہے جو کچھ ہے تمہارے آس پاس یہ مکاں، یہ باغ، یہ بستر، یہ برتن، یہ لباس میں نے لوہے کو گلایا، میں نے توڑے ہیں پہاڑ میں نے گلشن...
  10. حسان خان

    ارے۔۔۔ - علامہ نجم آفندی

    لگی جو راہ میں سرمایہ دار کو ٹھوکر وسیع ہو گئی ہمدردیوں کی راہ گذر کسی نے ہیٹ اٹھایا کسی نے پاکٹ بُک ہر ایک سمت سے جیسے ابل پڑے نوکر بہت خفیف سی چہرے پہ آ گئی جو خراش تو شاہراہ سے تا اسپتال تھا محشر بندھا وہ بنگلے پہ تانتا مزاج پرسی کا کہ زندگی اُسے دو روز ہو گئی دوبھر اُسی سڑک پہ تھا اک...
  11. حسان خان

    مبارکباد سالگرہ

    سالگرہ مبارک ہو :) شمشاد بھائی، آپ صرف پچیس سال کے ہیں؟ میں تو آپ کو چالیس سے اوپر کا سمجھتا تھا۔
  12. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    بالفرض بلوچستان کے ہزارہ پاکستانی نہ بھی ہوں تو بھی فرقہ وارانہ حملوں میں اُن کا قتل اتنا ہی مذموم ہے جتنا اُس وقت ہوتا جب وہ پاکستانی ہوتے (جو کہ وہ ہیں)۔ اُن کے، بقول آپ کے، غیر پاکستانی ہونے سے نہ تو اُن پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو اپنی دہشت گردی کا کوئی جواز عطا ہوتا ہے اور نہ ہی ہزارہ...
  13. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    اس مضمون کے مطابق ہزار برادی کے افراد سب سے پہلے ۱۸۴۰ عیسوی میں بلوچستان آئے تھے۔ اور یہ اہم بات بھی معلوم ہوئی کہ بلوچستان مسلم لیگ کے بانی بھی ایک ہزارہ قاضی محمد عیسیٰ تھے۔ http://dawn.com/2012/06/29/hope-fades-away-for-hazaras-of-pakistan/
  14. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    زمانۂ قریب میں افغانستان سے آئے ہزارہ کو اگر پاکستانی شہریت مل چکی ہے یا اب اگر وہ پاکستانی ہیں (پکے والے) تو پھر مجھے اور آپ کو اس پر اعتراض کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔ اور اب چونکہ وہ مہاجر نہیں رہے ہیں تو اقوامِ متحدہ کی بنا ریاست والے مہاجر لوگوں کی فکر بھی ختم ہو جانی چاہیے۔ لیکن اگر آپ کو اس...
  15. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    اس مضمون کے مطابق امیر عبدالرحمن خان (وفات ۱۹۰۱ عیسوی) نے جب ہزارہ جات (ہزارہ کا آبائی علاقہ) پر حملہ کیا تھا تو وہاں سے کافی لوگ بلوچستان منتقل ہو گئے تھے۔ یعنی یہ پاکستان بننے سے بھی پہلے سے بلوچستان میں آباد ہیں۔ پھر کیسے آپ ان پر غیر پاکستانی یا قابض مہاجر ہونے کا اتہام لگا سکتے ہیں؟...
  16. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    اس کے مطابق تو ہزارہ برادری بیسویں صدی کی ابتدا سے بلوچستان میں آباد ہے: http://pakistanthinktank.org/tag/hazara-people-in-balochistan
  17. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    ہزارہ برادری کی مرضی تھی کہ وہ جدھر جانا چاہتے تھے جائیں۔ تاریخ میں یوں اجتماعی ہجرتیں ہوتی رہی ہیں، میں خود پختون مہاجروں کا 'ہندوستانی مہاجر' بیٹا ہوں اور میرے آباؤ اجداد تاریخ میں پتا نہیں کہاں کہاں کا چکر لگا کر کراچی آئے ہیں۔ اب یہ تو ہماری تقدیر تھی کہ کراچی آ گئے، آباؤاجداد فرنگستان کا...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری تولدِ پاکستان - محمد عبدالرحمن خان ضمیر (مع اردو ترجمہ)

    تولدِ پاکستان در موقعِ تاسیسِ پاکستان بطرزِ رودکی از: مرحوم محمد عبدالرحمن خان ضمیر، رئیسِ سابقی دانشکدۂ دولتیِ حیدرآباد دکن مژدہ اے از آسماں آید ہمی جشنِ پاکستانیاں آید ہمی (آسمان سے مژدہ نازل ہو رہا ہے کہ پاکستانیوں کا جشن آ رہا ہے۔) سرحد و پنجاب و ہم بنگال و سند تحتِ ظلِ مومناں آید ہمی...
  19. حسان خان

    فارسی میں فعل مضارع کی ایک صورت کے بارے میں سوال

    شیخ سعدی کا یہ شعر دیکھئے: نامم بہ عاشقی شد و گویند توبہ کن توبت کنوں چہ فائدہ دارد کہ نام شد یہاں بھی دو ایسے افعال ایک ساتھ ہیں، جن کے فاعل الگ الگ ہیں۔ لہذا افعال کی ضمیر بھی اپنے اپنے فاعل کی طرف الگ لوٹ رہی ہے۔ شدن کا فاعل 'نام' ہے، جبکہ گفتن کا فاعل غائب ہے، اور یہاں اس سے نصیحت کرنے...
  20. حسان خان

    فارسی میں فعل مضارع کی ایک صورت کے بارے میں سوال

    گویند اور می شود دونوں کے فاعل الگ الگ ہیں۔اطلاق شدن کا فاعل "نام" ہے، جب کہ فعلِ گفتن کا فاعل غائب ہے۔ یہاں یہ مقصود ہے کہ اہلِ علم نے صیغوں کے کیا نام رکھے ہوئے ہیں۔
Top