نتائج تلاش

  1. نبیل

    سافٹ ویر اچھا کونسا ؟

    مبین صاحب، آپ شاید اوپر میرا پیغام نظر انداز کر گئے ہیں، اس میں یونیکوڈ اردو میں کام کرے اور کئی یونیکوڈ سوفٹویر کے روابط موجود ہیں۔
  2. نبیل

    اردو کی معروف و نایاب کتابوں کو انٹر نیٹ پر محفوظ کریں

    مبین صاحب، ایکسیلنٹ آئیڈیا۔ میں کافی عرصے سے اس سمت میں سوچ رہا تھا اور عنقریب ایک پراجیکٹ شروع کرنے والا تھا۔ میری بھی خواہش ہے کہ پراجیکٹ گٹن برگ کی طرز پر ایک اردو کی بھی آن لائن ڈیجیٹل لائبریری بنے۔ ہم اردو ویب پر اس کا انتظام بخوشی کریں گے۔ جب تک تمام خواتین و حضرات اپنی پسندیدہ تحریریں...
  3. نبیل

    سافٹ ویر اچھا کونسا ؟

    مبین صاحب:خوش آمدید آپ تو ماشاءاللہ کافی کام کرتے رہے ہیں۔ امید ہے کہ اب ہماری محفل کو بھی رونق بخشتے رہیں گے۔ جہاں تک ویب سائٹ ڈیزائن یا ویب پروگرامنگ کے لیے سوفٹ ویر کا تعلق ہے تو میرے قابل دوست آپ کو اپنے مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔ آپ کے لیے پہلا مرحلہ تو اپنے انپیج ڈاکومنٹس میں موجود مواد کو...
  4. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    سیفی: کیا بات ہے آپ کی کسر نفسی کی اور سعادت مندی کی۔۔آپ ہماری محفل کی رونق ہیں اور آپ کا یہاں آنا ہمارے لیے باعث عزت ہے، آپ کیسی باتیں کرتے ہیں؟ آپ شوق سے تبلیغی نصاب کو یونیکوڈ میں کنورٹ کریں۔ میرے خیال میں میں کچھ ضرورت سے زیادہ ذاتی رائے دے گیا۔ ایسا میں عام طور پر اپنے بلاگ پر کرتا ہوں۔...
  5. نبیل

    پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

    سیفی: مجھے مزا آیا ہے جس طرح آپ نے مجھے بھیا کہا ہے۔ دوسرے میرے خیال میں میں یا آپ کونٹینٹ اونر کی حساسیت کا غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔ آپ کو شاید علم نہیں کہ ہمیشہ سے کاپی رائٹ سے مبرا کتاب قراٰن مجید شائع کرنے والے اس کے متن کے کاپی رائٹ کی حفاظت کرتے ہیں، یعنی کہ آپ بلا تکلف ان کا شائع کردہ متن...
  6. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    سیفی: اعجاز اختر صاحب نے کسی طور مذہبی موضوعات کی اہمیت کو کم اہم نہیں جتایا، اور نہ ہی میرے خیال میں زیادہ فورمز سیٹ اپ کرنے سے اسلام کی زیادہ خدمت سرانجام دی جائے گی۔ میرے خیال میں اسلام سے متعلقہ فورم میں قراٰن و سنت کا موضوع کافی ہے۔ میں ابھی بھی یہاں پوسٹ کیے جانے والے موضوعات سے پوری طرح...
  7. نبیل

    پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

    سیفی: مجھے لگتا ہے کہ آپ کچھ دوستوں کی تحریریں یہاں پوسٹ کر رہے ہیں، دیکھیں کہیں وہ اعتراض نہ کر بیٹھیں۔
  8. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    زکریا: بہت اچھی تجویز ہے آپ کی، میں نے بھی اس کے بارے میں سوچا تھا۔ فورم کے ارکان سے درخواست ہے کہ اس پر بھی اپنی رائے دیں۔
  9. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    تیسری قسط اس قسط میں فورم پر پہلے سے موجود کیٹگریز اور فورمز میں ردوبدل سے متعلق پلان کیا جائے گا۔ پہلے تو میں نے سوچا ہے کہ کیٹگری اردو کمپیوٹنگ کا نام تبدیل کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کر دیا جائے۔ میری دانست میں اس سے یہاں پر موضوعات کا سپیکٹرم وسیع ہو گا۔ یوں فورمز اردو ایپلیکیشن پروگرامنگ اور...
  10. نبیل

    اور بھی بیٹھے ہیں تیرے شیدائی راہوں میں

    ُPeinlich Peinlich. موبی اس املا کی غلطی پر شرمندہ ہوں۔ نشاندہی کا شکریہ۔
  11. نبیل

    افورسم

    موبی: آپ کی تحریر میں ہ اور ھ کا استعمال اکثر الٹ نظر آتا ہے، اسکی کیا وجہ ہے؟
  12. نبیل

    محفل فورم کی تشہیر؟

    عزیز دوستو، السلام علیکم میں سوچ رہا تھا کہ ہماری فورم کو شروع ہوئے تین مہینے ہونے کو آئے ہیں لیکن ابھی تک گوگل نے اسے ڈھنگ سے انڈکس نہیں کیا ہے۔ شاید یہ بھی ایک وجہ ہے ہ لوگوں کو ابھی تک اس کا پتا نہیں چل رہا۔ کیا ہی اچھا ہو اگر سرچ انجنز پر “اردو فورم“، "Urdu Forum" وغیرہ کے سرچ رزلٹس میں...
  13. نبیل

    اور بھی بیٹھے ہیں تیرے شیدائی راہوں میں

    زکریا: اس وقت سارا جرمنی یہی سوال پوچھ رہا ہے کہ اب کیا ہونے والا ہے۔ اگر 19 اکتوبر تک یہ اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھا تو یہ بھی امکان ہے کہ نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس وقت تک تو شروڈر صاحب ہی جمے رہے گیں اقتدار کی کرسی پر۔
  14. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    دوسری قسط دوسری قسط کے ساتھ حاضر ہوں۔ یہاں میں ایک نئی کیٹگری فن، فنکار اور کھیل کے لیے متعارف کرانے کی تجویز پیش کر رہا ہوں۔ اس میں ذیل کے موضوعات پیش کیے جائیں گے؛ موسیقی: پسندیدہ گانوں کے بول وغیرہ فلم بین: فلموں کے ریویو، اداکار کھیلوں کی دنیا: کرکٹ (اور دوسری سپورٹس)
  15. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    پہلی قسط لیجیے جناب مجوزہ تبدیلیوں کی پہلی قسط حاظر ہے۔ جہانزیب کی تجویز کے مطابق کیٹگری ادھر ادھر کی باتیں کو سب سے اوپر لایا جائے گا۔ ایک امکان یہ ہے کہ اسے دو کیٹگریز عام باتیں اور خاص باتیں میں تقسیم کر دیا جائے۔ ان عام اور خاص باتوں میں ذیل کے نئے موضوعات شامل ہوں گے: تعارف: اس فورم میں...
  16. نبیل

    افورسم

    کیا انپیج میں کوئی Search & Replace All فنکشن ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کے ذریعے یکبارگی ڈاکومنٹ میں موجود تمام “ے“ کے آگے ایک اضافی سپیس شامل کی جا سکتی ہے۔
  17. نبیل

    اور بھی بیٹھے ہیں تیرے شیدائی راہوں میں

    کچھ ماہ قبل جرمنی کے ایک انتہائی اہم صوبے کے اتخابات میں شکست کے بعد چانسلر شروڈر نے فیصلہ کیا کہ اب ان کے پاس حکومت چلانے کے لیے ضروری مینڈیٹ نہیں رہا۔ اپوزیشن کیونکہ نہایت طاقتور ہو گئی تھی اس لیے وہ شروڈر کی ہر قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی تھی۔ چانسلر شروڈر نے نئے مینڈیٹ کے لیے دوبارہ...
  18. نبیل

    ٹکسالی اردو کیا ہے؟

    منہاجین: شارق صاحب نے اگر فراخی دل دکھا ہی دی ہے تو اسے ٹیسٹ کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں۔ مجھے شبہ ہو رہا ہے کہ یاسر شاہ صاحب کو بھی آپ نے کچھ ناراض سا کر دیا ہے۔ چلیں اسے بھی لہو گرم رکھنے کا بہانہ تصور کیے لیتے ہیں۔
  19. نبیل

    ہزل : کوئی صورت نظرنہیں آتی

    یاسرشاہ صاحب، السلام علیکم آپ اپنے اسلوب سے باقاعدہ شاعر لگتے ہیں، ذرا اپنا تعارف کرائیں۔ اگر ایسی بات ہے تو آپ کو مناسب رینک دیا جانا چاہیے۔
  20. نبیل

    تعلق بالرسول صلی اللہ علیہ و +لہ وسلم

    سیفی: جی بالکل ٹھیک کہا آپ نے۔ آپ نے تو مذہبی فورمز پر پوسٹ کرنا چھوڑ ہی دیا۔ یہ آپ کی فرمائش پر سیٹ اپ کی گئی تھیں۔ اس وقت تو یہاں فورمز زیادہ ہیں اور پوسٹس کم :o
Top