نتائج تلاش

  1. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    معزز حاضرین محفل، السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میں سب سے پہلے فورم کے ان ارکان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو یہاں باقاعدگی سے پوسٹ کرتے رہے ہیں اور جن کی وجہ سے اس اردو کی پہلی یونیکوڈ فورم کو قبول عام حاصل ہوا ہے۔ اس فورم کو سیٹ اپ کرتے ہوئے میرے ذہن میں تفریحی سے...
  2. نبیل

    السلام علیکم

    راز صاحب: آپ کی ستائش کا بہت شکریہ۔ اب آپ کی شخصیت بھی ہمارے لیے کوئی راز نہیں رہی ہے۔ جہاں تک فورم میں دلچسپی کے عنصر کا تعلق ہے، میں اس سلسلے میں اپنی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ میں بہت جلد فورم کی تنظیم نو کروں گا جس سے یہاں نئے موضوعات کا اضافہ ہوگا اور پہلے سے موجود موضوعات میں تھوڑا بہت ردوبدل...
  3. نبیل

    ترجمہ

    اعجاز اختر صاحب: نشاندہی کا شکریہ۔ دراصل یہ سطور phpBB کی لینگویج فائلز میں شامل نہیں ہیں بلکہ یہ فائل اٹیچمنٹ MOD کے ساتھ آئی ہیں۔ وقت ملنے پر انہیں بھی ترجمہ کر دوں گا۔ اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ phpBB کی لینگویج فائلز کے ساتھ ساتھ ہر MOD سے وابستہ ٹیکسٹ کا ترجمہ بھی ہونا ضروری ہے۔ اردو کی...
  4. نبیل

    آپ کون سا اردو سافٹ وئر استعمال کرتے ہیں

    خواتین و حضرات، اب چوری کے بعد اتنی سینہ زوری تو نہ دکھائیں :roll:
  5. نبیل

    انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن پر معلومات اکٹھی کریں

    موبی: اس انفارمیشن کا شکریہ۔ عمران صاحب اس فورم پر بھی رجسٹرڈ ہیں۔ میں ان سے ای میل پر رابطہ کرنے کی کوشش کروں گا۔
  6. نبیل

    انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن پر معلومات اکٹھی کریں

    سیفی: ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔ فورم کے باقی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ بھی یہاں اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کریں۔
  7. نبیل

    تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہئے!

    محترم سرور راز صاحب: آپ کے تبصرے کا بے حد شکریہ۔ میں نے کئی مرتبہ عرض کیا ہے کہ میں اس فورم کی تکنیکی سپورٹ کا بار اٹھا رہا ہوں۔ ایک غلطی مجھ سے اور میرے دوستوں سے یہ ہوئی کہ ہم نے اپنی تمام تر اس تکنیکی پہلو پر ہی صرف کر دی اور فورم پر پیش کیے جانے والے موضوعات اور دوسرے مواد کے متعلق کوئی...
  8. نبیل

    فائر فاکس اور آپیرا

    شارق مستقیم صاحب: زہے نصیب، آپ کو بھی بوریت سے فرصت ملی تو آپ نے ہماری محفل کو عزت بخشی۔ آپ آتے رہا کریں۔ ہمیں آپ کے قیمتی مشوروں کی ضرورت ہے۔ والسلام
  9. نبیل

    سورت البقرہ کی پہلی پانچ آیات ربانی

    فاروق رانا صاحب: میں نے فورم کے پوسٹ پیج کو اس کی پرانی صورت پر بحال کر دیا ہے۔ والسلام
  10. نبیل

    سورت البقرہ کی پہلی پانچ آیات ربانی

    فاروق رانا صاحب: اردو ایڈیٹر استعمال کرنے کا مشورہ آپ کو زکریا نے نہیں دیا تھا، یہ گستاخی مجھ سے سرزد ہوئی تھی۔ میں نے عرض کیا تھا کہ اسے ایک عارضی حل سمجھ کر استعمال کر لیں۔ میں آج شام ہی فائرفاکس میں فورم کے پوسٹ پیج کے ٹیکسٹ ایریا کی پرانی صورت بحال کر دوں گا۔ آپ نے جو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں...
  11. نبیل

    سورت البقرہ کی پہلی پانچ آیات ربانی

    فاروق رانا صاحب: اگر آپ ونڈوز استعمال کرتے ہیں تو ایک عارضی حل اردو ایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ میں لکھ کر وہاں سے فورم کے پیج میں کاپی پیسٹ کرنا ہوسکتا ہے۔
  12. نبیل

    سورت البقرہ کی پہلی پانچ آیات ربانی

    منہاجین: دراصل آپ ابھی تک ونڈوز کے اردو کی بورڈ سے ٹائپ کرکے مطمئن رہے ہیں۔ میں نے تو اب جا کر نوٹ کیا کہ ویب پیڈ فائر فاکس میں نہیں چل رہا۔ اسی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی تھی کہ دوسرے مسائل کھڑے ہوگئے۔ آج شام کو گھر جا کر اسے اس کی پرانی صورت میں بحال کر دوں گا اور کوئی تسلی بخش حل سامنے آنے پر ہی...
  13. نبیل

    گول ت (ۃ)

    فاروق رانا صاحب کی فرمائش پر “ۃ“ O یا Shift+o پر میپ کر دیا گیا ہے۔
  14. نبیل

    سورت البقرہ کی پہلی پانچ آیات ربانی

    فاورق رانا صاحب: جہاں تک گول ت (ۃ) کا تعلق ہے، یہ جلد ہی دستیاب ہو جائے گی۔ نکتہ دو اور تین پھر سے فائر فاکس کے مسائل ہیں۔ ان کی نشاندہی کا شکریہ۔ میں کوشش کروں گا کہ اس کا حل معلوم کر سکوں۔ اس اثناء میں اگر ہو سکے تو اانٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر لیں۔
  15. نبیل

    فائر فاکس یوزرز سے گزارش

    اعجاز اختر صاحب: میں یہ پیغام فائر فاکس کے ٹیکسٹ ایریا میں ہی ٹائپ کر رہا ہوں۔ آپ شاید لینکس استعمال کرتے ہیں۔ وہاں بھی اسے صحیح ہی چلنا چاہیے۔ پھر بھی اگر آپ کو مشکل کا سامنا ہو تو بتائیں، میں لینکس پر آزما کر دیکھوں گا۔
  16. نبیل

    ہم آپ کے ہیں کون!

    روزنامہ جنگ کے جناب نیر زیدی کی 18 مئی 2005ء کو شائع ہونے والی تحریر: پاکستانی عوام کو یہ سوال 1960ء کی دھائی میں کرناچاہئے تھا جب روس پر امریکی جاسوس U-2 کو مار گرایا گیا تھا اور پاکستانی عوام کو پتہ چلا تھا کہ یہ پروازیں پشاور میں بڈھ بیر میں امریکی فوجی اڈے سے ہوئی تھیں۔ سوویت یونین کے...
  17. نبیل

    فائر فاکس پر اکیلے اعراب کا ڈسپلے؟

    فائر فاکس پر اکیلے اعراب کا ڈسپلے میں آج کل اردو ویب پیڈ کو اپ گریڈ کرنے پر کام کر رہا ہوں اور اس میں ایک نیا آن سکرین کی بورڈ بھی شامل ہو گا۔ اس آن سکرین کی بورڈ میں ونڈوز کے آن سکرین کی بورڈ کی طرح حروف کی میپنگ دکھائی جائے گی اور یہ شفٹ کیز کے ساتھ میپنگ بھی تبدیل کرے گا۔ میں نے اسے انٹرنیٹ...
  18. نبیل

    فائر فاکس یوزرز سے گزارش

    میں نے ابھی ابھی ایک تبدیلی کی ہے اور اس کے بعد ویب پیڈ کو فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر دونوں میں استعمال کرکے دیکھا ہے۔ یہ اب دونوں جگہ کام کر رہا ہے۔ جیسبادی: آن سکرین کی بورڈ آپ کو شاید اس لیے نہیں نظر آ رہا کہ آپ نے جاوا سکرپٹ بند کی ہوئی ہے :?:
  19. نبیل

    مختلف فونٹس استعمال کرنے سے متعلق ایک تجویز

    مختلف فونٹس استعمال کرنے سے متعل جیسبادی متعدد بار اس بات کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ فورم کا پیج مختلف آپریٹنگ سسٹمز اور ویب براؤزرز کے لیے مناسبت رکھنے والے فونٹ کے ساتھ ڈسپلے ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں جیسبادی نے عبدالستار منہاجین کی ویب سائٹ پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ کی مثال بھی دی جہاں یوزر اپنی...
  20. نبیل

    فائر فاکس یوزرز سے گزارش

    دراصل میں نے کچھ روز قبل ہی اپنے کمپیوٹر پر فائرفاکس انسٹال کیا ہے۔ میں نے نوٹ کیا کہ فورم پر پیغام ٹائپ کرنے کے لیے اردو ویب پیڈ فائرفاکس پر کام نہیں کر رہا۔ مجھے اس بات کی حیرانی ہے کہ مجھے ابھی تک اس بات کا پتا ہی نہیں ہی تھا۔ میں نے فوری طور پر اس صورتحال کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے...
Top