فائر فاکس یوزرز سے گزارش

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل میں نے کچھ روز قبل ہی اپنے کمپیوٹر پر فائرفاکس انسٹال کیا ہے۔ میں نے نوٹ کیا کہ فورم پر پیغام ٹائپ کرنے کے لیے اردو ویب پیڈ فائرفاکس پر کام نہیں کر رہا۔ مجھے اس بات کی حیرانی ہے کہ مجھے ابھی تک اس بات کا پتا ہی نہیں ہی تھا۔ میں نے فوری طور پر اس صورتحال کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ویب پیڈ فائر فاکس میں تو کام کرنے لگا لیکن اس نے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کام کرنا بند کردیا، لہذا میں سے اسکی پرانی صورت پر واپس لے آیا ہوں۔ اب میں ذرا صبر سے کام کرکے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔ امید کرتا ہوں کہ ایک دو روز میں یہ کام بھی ہو جائے گا۔

دوسری بات جو میں نے نوٹ کی وہ یہ اردو چیٹ فائر فاکس پر بالکل صحیح کام کرتی ہے۔ دراصل چیٹ میں پیغام ٹائپ کرنے کے ایڈٹ باکس قدرے چھپا ہوا ہے اور ٹیب دبانے پر ایک سیاہ پٹی کی شکل میں نمایاں ہوتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
ٹیکسٹ باکس کے طور پر تو فائرفاکس میں صحیح کام کرتا ہے۔ حالانکہ میں نے جاوا سکرپٹ بھی بند کیا ہؤا ہے۔ ہاں "ماؤس پیڈ" اب نظر نہیں آ رہا۔ اگر میرا حافظہ صحیح ہے تو پہلے نظر آیا کرتا تھا۔ مجھے معلوم نہیں کہ ویب پیڈ اس کے علاوہ کیا سہولت فراہم کرتا ہے کیونکہ ایکسپلورر میں استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہؤا۔

اب جو آپ نے تبدیلی کی ہے اس سے ٹیکسٹ باکس بہتر کام کر رہا ہے، اس سے پہلے "کرسر" کبھی کبھی مستی کیا کرتا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی ابھی ایک تبدیلی کی ہے اور اس کے بعد ویب پیڈ کو فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر دونوں میں استعمال کرکے دیکھا ہے۔ یہ اب دونوں جگہ کام کر رہا ہے۔

جیسبادی: آن سکرین کی بورڈ آپ کو شاید اس لیے نہیں نظر آ رہا کہ آپ نے جاوا سکرپٹ بند کی ہوئی ہے :?:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب:

میں یہ پیغام فائر فاکس کے ٹیکسٹ ایریا میں ہی ٹائپ کر رہا ہوں۔ آپ شاید لینکس استعمال کرتے ہیں۔ وہاں بھی اسے صحیح ہی چلنا چاہیے۔ پھر بھی اگر آپ کو مشکل کا سامنا ہو تو بتائیں، میں لینکس پر آزما کر دیکھوں گا۔
 

جیسبادی

محفلین
لینکس پر فائرفاکس میں صحیح کام کرتا ہے۔ لینکس پر ہی لکھ رہا ہوں۔ لینکس قونقرر پر بھی آزمایا تھا، صحیح پایا۔

فائرفاکس میں باقی مسلئہ جو ہے وہ پیغام پڑھتے وقت دائیں بائیں "سکرول" پٹی کا نہ ظاہر ہونا ہے، اگر پیغام کی چوڑائی زیادہ ہونے کو وجہ سے اس کی ضرورت پڑے۔ ٹیکسٹ باکس میں یہ پٹی البتہ ظاہر ہوتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بھائی، ونڈوز ایکس پی کے فائر فاکس کی ہی بات کر رہا ہوں۔ اردو پیڈ کیوں کہ مجھے استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی اس لئے اس کی بات نہیں ہے۔ فائر فاکس میں لاگ ان کے باکس میں تو انگریزی کا انتخاب کرنے پر بھی (اور ونڈوز کی لنگویج بار سے بھی انگریزی سلیکٹ کرنے پر) کبھی کرسر ہی نہیں آتا، اگر آتا ہے (یا اب آنے لگا ہے جاوا ڈس ایبل کرنے کے بعد) تو ٹائپ کرنے پر کچھ دکھائی ہپی نہیں دیتا۔ یوزر نیم میں تو کرسر حرکت ہی نہیں کرتا، مگر پاس ورڈ میں کرسر حرکت کرتا ہے مگر نفیس نستعلیق اور بڑا فانٹ دینے کے باعث (غالباً) کیا ٹائپ ہوا ہے، دکھائی نہیں دیتا۔
اور ابھی دیکھا کہ جاوا نکال دینی سی میرا جی میل غائب ہو گیا
 

جیسبادی

محفلین
اعجاز، غالباً آپ نے کوئی فونٹ زبردستی فائرفاکس میں لگائے ہوئے ہیں جس سے کرسر مستی کرتا ہے۔

جاواسکرپٹ بند کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ترجیحات میں جا کر بند کر دیا جائے۔ یہ طریقہ غلط ہے۔
صحیح طریقہ یوں ہے:

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=156
 
Top