نتائج تلاش

  1. نبیل

    دہشت گردی اور مدرسے

    مہوش: بہت اچھی پوسٹ کی ہے آپ نے۔ مجھے یہ عرض کرنا تھا کہ اس چوپال میں سیاسی باتیں کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ میرا ارادہ بھی یہی ہے کہ اس چوپال کو حالات حاضرہ کی کیٹگری بنا کر وہاں منتقل کردوں۔
  2. نبیل

    فلیش کی فائل کو کیسے edit کیا جائے

    منہاجین: اب کوئی طریقہ بتائیں کہ سیفی کو یہاں واپس لایا جا سکے۔ لگتا ہے میری معذرت انہوں نے قبول نہیں کی۔ کافی زود رنج اور حساس واقع ہوئے ہیں اس محفل کے حاضرین۔۔
  3. نبیل

    فلیش کی فائل کو کیسے edit کیا جائے

    قاسم، محفل میں آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
  4. نبیل

    وکی میں آن لائن ایڈیٹر کام نہیں کر رہا

    مہوش: آصف نے محض سوچا تھا وکی میں اردو ویب پیڈ شامل کرنے کا لیکن انہوں نے ابھی تک اس منصوبے کوعملی جامہ نہیں پہنایا اور میرا خیال ہے یہ ایسے ہی رہے گا۔ اگر آپ کو اردو لکھنی ہو تو آپ اردو ایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ استعمال کر سکتی ہیں۔
  5. نبیل

    السلام علیکم

    نوید ، ٹھہریے، سنیے تو۔ گوگل پر اردو محفل ڈھونڈنے سے اس فورم کا ربط تو آ جاتا ہے لیکن ابھی تک اردو فورم یا Urdu Forum ڈھونڈنے پر اس کا ربط ٹھیک سے نہیں ملتا۔ منہاجین نے کی ورڈز کا ذکر تو کیا ہے لیکن میں نے سنا ہے کہ اب گوگل سرے سے اس میٹا انفارمیشن کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ...
  6. نبیل

    بی بی کوڈ باکس - BBCode Box

    قدیر: ایڈیٹر تو وہی ہے، بس نئے BBCodes کا اضافہ کیا گیا ہے۔ منہاجین: میں اس سلسلے میں دیکھتا ہوں کیا کیا جا سکتا ہے۔
  7. نبیل

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی سنسر شپ

    ایک اطلاع کے مطابق پاکستان میں واشنگٹن ٹائمز (یا پھر پوسٹ) کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ وہی جریدہ ہے جس نے جنرل مشرف کا وہ انٹرویو شائع کیا تھا جس میں انہون نے ریپ ہونے کو پاکستان میں منافع بخش کاروبار قرار دیا تھا۔ یہ غالبا پہلا موقعہ ہے کہ پاکستان میں کسی ویب سائٹ کو یوں بلاک کیا گیا...
  8. نبیل

    السلام علیکم

    نوید: میں نے ابھی تک محض گوگل میں یو آر ایل سبمٹ کرنے کی سروس استعمال کی ہے۔ یہ دو روز قبل کی بات ہے۔ اب یہ معلوم نہیں کہ اس سے گوگل کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے۔ :D
  9. نبیل

    کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھیئے۔

    ویسے تو ہمارے منصوبے کے مطابق جب اردو ویب کا پورٹل لانچ ہوگا تو اس میں لنکس منیجر، ڈاؤنلوڈ منیجر وغیرہ شامل ہوں گے۔یہ منصوبہ کچھ سست رفتاری کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ شاید اردو ویب کے پس منظر میں کام کرنے والوں کی عدیم الفرصتی ہے۔ میں کئی دنوں سے اس موضوع پر سوچ رہاں کہ ہمیں ایک نئی قیادت کی...
  10. نبیل

    السلام علیکم

    نوید بھائی، تو پھر لیجیے پنگا۔ ہمیں صرف اس وقت بتائیں جب دوڑ لگانی پڑ جائے :D
  11. نبیل

    السلام علیکم

    نوید اصغر، السلام علیکم میں آپ کو بھی اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ابھی تک اس فورم کی شہرت منہ زبانی ہی بڑھ رہی ہے، سرچ انجنز نے ابھی اسے گھاس نہیں ڈالی۔ امید کرتا ہوں کہ جیسے ہی گوگل اسے انڈکس کرلے گا، اس کی شہرت میں دن دوگنی رات چوگنی اضافہ ہوگا۔
  12. نبیل

    غالب دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن کے پاؤں

    نذرانہ، آپ کہاں رہ گئے تھے؟ امید کرتا ہوں کہ اب آپ باقاعدگی سے آتے رہیں گے۔
  13. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    منہاجین نے کہا۔۔۔ ۔۔تو میں نے کب کہا کہ آپ نے کہا کہ میں نے کہا :x اور جیسبادی، BBCode Box پسند کرنے کا شکریہ، امید ہے دوسروں کو بھی پسند آیا ہوگا۔
  14. نبیل

    اللہ سے معافی مانگو

    میرے براؤزر میں اس پوسٹ میں ایک خالی ڈبہ مجھے یاد دلا رہا ہے کہ خود میں نے Real Player انسٹال نہیں کیا ہوا۔ :(
  15. نبیل

    السلام علیکم

    پردیسی بھائی، وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی ستائش کا اور دعاؤں کا بہت شکریہ۔ یہ فورم ایک اکیلے آدمی کی کاوش کا کارنامہ نہیں ہے بلکہ کئی لوگوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔ میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اسے اسی طرح رونق بخشتے رہیں گے۔ والسلام
  16. نبیل

    بی بی کوڈ باکس - BBCode Box

    http://www.urduweb.org/inc/img/titlebann.swf عزیز دوستو، السلام علیکم میں سوچا کہ محفل فورم کی تنظیم سے قبل آپ کو کچھ سوغات دے دوں اور اسی لیے اس فورم میں BBCode Box کا موڈ انسٹال کر دیا ہے۔ اس کے ذریعے اب آپ اپنے پیغام کو کئی نئے طریقوں سے آراستہ کر سکیں گے۔ ایک مثال تو میں نے اوپر فلاش...
  17. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    منہاجین، جن موضوعات کا آپ نے ذکر کیا ہے انہیں ختم کرنے کا تو میں نے بھی نہیں کہا۔ جیسا کہ گزشتہ کسی پیغام میں گزارش کر چکا ہوں کہ قراٰن و سنت کا موضوع بدل کر مثال کے طور پر اسلامی تعلیمات کر دیا جائے گا کہ اس چوپال میں اسلام سے متعلق زیادہ موضوعات پر مضامین پوسٹ کیے جا سکیں۔ جیسا کہ آپ نے ذکر...
  18. نبیل

    گھوسٹ ممبرز

    ایک اور خیال جو مجھے آیا ہے وہ ہے اس فورم کے سب ممبران کو اکٹھے ای میل بھیجنے کا۔ اس سے بعض ممبران کو غیر ضروری میل تو پہنچے گی لیکن یوں مجھے باری باری ہر ممبر کا سٹیٹس چیک نہیں کرنا پڑے گا۔ ابھی مجھے دیکھنا ہے کہ فورم کی ایڈمنسٹریشن میں یہ فنکشن کہاں موجود ہے۔
  19. نبیل

    گھوسٹ ممبرز

    جی بالکل ٹھیک ہے، ایسا ہی کروں گا۔ فی الحال جو ممبران لاگ ان نہیں ہو پا رہے وہ مجھے urduwebforum@gmail.com پر ای میل رابطہ کر سکتے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ وہ فوری طور پر لاگ ان کر سکیں۔
  20. نبیل

    گھوسٹ ممبرز

    یہ وہ ممبر ہیں جنہوں نے اس فورم پر رجسٹر تو کیا ہے لیکن اس پر کبھی کوئی پیغام نہیں ارسال کیا۔ اس کی اک وجہ یہ بھی ہے کہ کئی حضرات رجسٹر کرنے کے بعد لاگ ان نہیں کر پاتے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب رجسٹریشن کے وقت ایک حد سے زیادہ لمبا نام ٹائپ کردیا جاتا ہے مثلاً افتخار اجمل بھوپال، کاشف اسرا راحمد...
Top