نتائج تلاش

  1. نبیل

    تعارف کہاں سے کہاں

    1-لاہور 2-لاہور اور ارلینگن (جرمنی) 3-جرمنی
  2. نبیل

    دہشت گردی اور مدرسے

    اس سے پہلے کہ اس موضوع پر بحث دوبارہ چھڑ جائے ،میرے خیال میں اس موضوع کو مقفل کر دینا چاہیے۔ یہ موضوع ہمارے دوست زکریا کے والد صاحب افتخار اجمل بھوپال صاحب نے شروع کیا تھا اور اس کے بعد وہ دوبارہ ہماری فورم پر نہیں آئے۔ چند روز قبل مہوش علی جب اس فورم پر رجسٹر ہوئیں تو انہوں نے اس موضوع پر نئے...
  3. نبیل

    جرمنی میں تعلیم

    افتخار راجہ صاحب نے اس چوپال میں پیغامات کا آغاز کیا ہے۔ مجھے ان کی بات بہت پسند آئی کہ وہ اٹلی میں تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی آفر کر رہے ہیں۔ میں ان کی پیروی کرتے ہوئے یہاں جرمنی میں اعلٰی تعلیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہوں۔ اگرچہ مجھے یہاں سے ماسٹرز کیے پانچ سال ہو...
  4. نبیل

    سرگودھا۔

    اچھا تو گویا اٹلی میں سندھڑی آم نصیب ہو جاتے ہیں آپ کو۔ :?:
  5. نبیل

    New Emoticons

    ویسے اگر کوئی گرافکس کے ماہر صاحب بنی بنائی گرافکس کو ہمارے لیے تبدیل کرنا چاہے تو یہاں فورم پر استعمال کے لیے کافی گرافکس موجود ہیں۔
  6. نبیل

    تعارف نیا ممبر، مجھے خوش آمدید تو کہیے

    زبردست، آخر منہاجین کو بھی اپنی ٹکر کے صاحب ذوق مل ہی گئے۔ ذرا ان کی مشکیں کسیں ڈاکٹر صاحب، یہ دوسروں کو اپنی بذلہ سنجی سے بہت زچ کرتے ہیں۔ :great:
  7. نبیل

    نبیل کا اردو ویب پیڈ

    دوستو آپ کی ستائش کے لیے بے حد مشکور ہوں اور جیسبادی، آپ کی شاباش سے میرا سینہ اتنا پھول گیا ہے کہ سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔ جس پرابلم کا آپ ذکر کر رہے ہیں اس کا مجھے تو علم نہیں ہے۔ ویب پیڈ تو ہر متعلقہ ایڈٹ ایریا میں چلنا چاہیے۔ اس کی تصدیق منہاجین نے بھی کر دی ہے۔ اردو ویب پیڈ میں نے اس...
  8. نبیل

    یونی کوڈ اور فوٹو شاپ

    اس سوال کا جواب تو شاید دبئی والے فیش ڈیزائنر شعیب دے سکیں گے۔ ذرا ان کی توجہ اس جانب مبذول کراؤ۔ اس کے علاوہ اپنا ایٹم فیڈ اور آر ایس ایس والا مضمون بھی چاہو تو یہاں پوسٹ کردو۔
  9. نبیل

    فائر فاکس کا اردو ورژن؟

    محمد اسحاق، میں تو کب سے کمیوٹر سائنس سٹوڈنٹس کی راہ تک رہا ہوں کہ وہ اردو کی ترویج کی جانب نگاہ التفات کریں۔ ابھی اس فیلڈ میں بہت زیادہ کام کرنے کی گنجائش ہے۔ اگرچہ میں اور میرے دوست اپنی سی ہمت کر رہے ہیں لیکن ابھی ہماری منزل کا راستہ کافی دشوار گزار ہے اور ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔...
  10. نبیل

    تعارف تعارف

    ڈاکٹر صاحب،پہلے آپ تو اپنے بارے میں کچھ بتائیں۔ :P
  11. نبیل

    آپکی پسند۔۔۔

    ایسا کرنا میرے خیال میں محفوظ راستہ اختیار کرنے کے مترادف ہوگا۔
  12. نبیل

    آپکی پسند۔۔۔

    میرے خیال میں بہتر ہو گا اگر گانوں کے بول بھی ساتھ ہی پوسٹ کر دیے جائیں۔ اس کے ساتھ اگر گانے والے، جن پر گانا فلمایا گیا اور فلم کے بارے میں معلومات فراہم ہوں جائیں تو وارے نیارے ہو جائیں۔ یہاں میں اپنی اوپر والی فرمائش والے گانے کے بول پیش کر رہا ہوں۔ تمہیں کیسے بتا دوں تم میری منزل ہو، میری...
  13. نبیل

    چیٹ روم کی بابت ایک تجویز

    ڈاکٹر صاحب، اس وقت جو چیٹ سسٹم موجود ہے اس میں الگ سے لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، محض دیے ہوئے ربط پر کلک کرنے کی ضرورت ہے، چیٹ ونڈو کھل جائے گی۔ اس ونڈو میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو پیغام ٹائپ کرنے کے لیے ایڈٹ باکس ڈھونڈنے میں دقت پیش آئے کیونکہ یہ سیاہ بیک گراؤنڈ کے ساتھ ہے اور اس پر کلک کیا جائے...
  14. نبیل

    پیغامات میں نزولی ترتیب

    ڈاکٹر صاحب، یہ مبتدی تو محض اس فورم کا رینک ہے اس سے کسی کی تحقیر مقصود نہیں ہے۔ آپ ہماری فورم کے قابل قدر رکن ہیں، جی کھول کے اس کے معاملات میں ٹانگ اڑائیے۔ :D
  15. نبیل

    آپکی پسند۔۔۔

    نادر اور جہانزیب، آپ تو بچھڑے ہوئے جڑواں بھائی لگ رہے ہیں :D
  16. نبیل

    اِسلام میں موسیقی کا مقام - Status of Music in Islam

    نادر، آپ نے اچھی پوسٹ کی ہے۔ میرے خیال میں اسے اسلامی تعلیمات والی چوپال میں پوسٹ کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔ آپ کو اعتراض نہ ہو تو میں اسے وہاں منتقل کر دوں؟
  17. نبیل

    بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

    مہوش، ماشاءاللہ آپ نے باقاعدہ مقالہ تحریر کردیا ہے اس موضوع پر۔ ہم آپ کی پڑھائی کا حرج نہیں چاہتے لیکن آپ یہاں پھر بھی آنے کا وقت نکالتی رہیں۔ بائی دا وے کیا پڑھ رہی ہیں۔ کچھ اپنے بارے میں تعارف والے فورم میں لکھیں۔ یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ کا ایڈریس ذیل میں ہے...
  18. نبیل

    پیغامات میں نزولی ترتیب

    میرے خیال میں منہاجین نے جس مسئلے کی نشاندہی کی ہے اصل میں اس کا تعلق اس ویب سائٹ کی نیویگیشن سے ہے۔ فورم پر پیغامات کی تعداد اور ان کا سائز بڑھنے کے ساتھ ساتھ فورم کی نیویگیشن کے سقم سامنے آ رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہاں کی نیویگیشن کو بہتر بنانے کے لیے بھی تجاویز اکٹھی کرنی چاہییں۔ ان میں سے جو...
  19. نبیل

    اس موضوع کو بند کرینا چاہیے

    میرے خیال میں موسیقی اور سنیما کی چوپالوں کے بارے میں کچھ غلط فہمی قائم ہو رہی ہے۔ یہ ہر گز مقصود نہیں ہے کہ ان چوپالوں پر محض پاکستانی یا اردو فلموں، ڈراموں یا گانوں پر بات ہوگی۔ آپ شوق سے لالی وڈ، بالی وڈ یا ہالی وڈ کو زیر بحث لا سکتے ہیں۔
  20. نبیل

    بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

    سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اس فورم کے سیٹ اپ ہونے کے بعد کچھ ممبران نے ایسی تجاویز پیش کی ہیں جن کی تکمیل میری زندگی کا خواب ہے۔ اس کی مثالیں اعجاز اختر صاحب کی جانب سے لینکس آپریٹنگ سسٹم کی اردو لوکلائزیشن اور مبین صاحب کی جانب سے اردو کتب کا یونیکوڈ فارمیٹ میں ایک ذخیرہ یا ڈیجیٹل...
Top