نتائج تلاش

  1. نبیل

    lang_main.php کا ترجمہ نمبر 6

    منہاجین بار بار بات کا رخ میری طرف موڑ دیتے ہیں۔ منہاجین کی جو رائے ہے میں بھی اس سے متفق ہوں کہ اردو فورم کا انسٹالیشن پیکج پہلے بہتر انداز میں ٹیسٹ کیا جانا چاہیے اور پھر اسے عوام الناس کی خدمت میں پیش کیا جانا چاہیے۔ میں یہ پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اس وقت اردو phpBB اور اردو ممبو کے...
  2. نبیل

    بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

    جی جیسبادی، پاسورڈ انگریزی میں ہی رہتا ہے۔
  3. نبیل

    ان پیج

    ڈاکٹر صاحب، جلدی سے ڈاؤنلوڈ کرلیں اس سے پہلے کہ ہم یا پردیسی بھائی اندر ہوجائیں :chicken:
  4. نبیل

    جرمنی میں تعلیم

    جرمنی میں ہومیو پیتھی کی تعلیم ڈاکٹر صاحب، بد قسمتی سے میں ہومیوپیتھی کے بارے میں نہ ہونے کے برابر جانتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں یہ بھی نہیں جان پایا کہ آخر آپ کس سطح کی تعلیم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مجھے جرمنی میں ہومیوپیتھی کی تعلیم سے متعلقہ ذیل کے روابط ملے ہیں...
  5. نبیل

    lang_main.php کا ترجمہ نمبر 6

    جی نوید صاحب، آپ کا ارادہ نیک ہے۔ میرا کہنے کا مطلب تھا اس طرح شاید آپ صرف ایک موڈ پبلک ڈومین میں دے پائیں گے، پورا اردو انویژن کا پیکج شاید نہیں دے سکیں گے کیونکہ انویژن فری ویر نہیں ہے جبکہ phpBB فری ویر اوپن سورس ہے۔
  6. نبیل

    کھیل

    ہا ہا۔۔ میں اپنے بارے میں بتا چکا ہوں کہ مجھ پر مشتاق احمد یوسفی کا جملہ فٹ بیٹھتا ہے کہ جسم تتیّے جیسا اور مزاج بھی ایضاً۔ لوگ مجھے جبھی کہتے ہیں کہ بھائی اپنی صحت دیکھو اور اپنے شوق دیکھو۔
  7. نبیل

    بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

    میں نے ابھی ڈوبتے دل کے ساتھ نوٹ کیا ہے کہ پیچان اردو پورٹل کے حافظ سعد شیخ ہماری فورم پر رجسٹر تو ہو گئے ہیں لیکن پتا نہیں وہ لاگ ان کر سکیں گے یا نہیں۔ انہوں نے بھی امانت صاحب کی طرح ہماری وارننگ کو پرکاہ کی اہمیت نہیں دی۔ نجانے یہ قابل لوگ ہماری باتوں درخوراعتنا کیوں نہیں جانتے۔ آپ لوگوں کی...
  8. نبیل

    بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

    آپ خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ اس موضوع پر ڈسکشن کسی نہ کسی بہانے سے جاری رکھیں، اس سے میرے دل کو تقویت ملتی ہے۔ منہاجین کسی طرح امانت علی گوہر کو یہاں گھیر کر لائے تھے، وہ نجانے کہاں غائب ہو گئے ہیں۔
  9. نبیل

    lang_main.php کا ترجمہ نمبر 6

    نوید بھائی، میرا مطلب ڈسٹریبیوٹ کرنے سے تھا، یعنی عوام کی خدمت میں پیش کرنا۔
  10. نبیل

    فائر فاکس کا اردو ورژن؟

    محمد اسحاق، پاکستان تو میں آتا رہوں گا، آپ لوگوں سے صلاح مشورے کے لیے یہ پلیٹ فارم بھی اچھا ہے۔ ان چوپالوں کا مقصد یہی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ آپ اپنے اور اپنے دوستوں کی دلچسپیوں کے بارے میں بھی بتائیں کہ آپ کیا کام کرنا چاہتے ہیں، کیا ارادے ہیں اورکیا آئیڈیاز ہیں۔ میں اپنے...
  11. نبیل

    فائر فاکس کا اردو ورژن؟

    منہاجین نے کہا۔۔ منہاجین، اس سے پہلے کہ میں کوئی غلط سلط بات کروں، چند گھنٹے انتظار کر لیتے ہیں کہ ہمارے فائر فاکس کے سپیشلسٹ حضرات اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کریں۔ اگر آپ اتنی دیر انتظار نہیں کر سکتے تو فائر فاکس میں Extras->Extensions پر جائیں اور اس ونڈو میں XPI فائل کو فائل ایکسپلورر سے...
  12. نبیل

    کرکٹ

    بھائی لنک تو صحیح دے دیا کرو، اصل لنک یہ ہے: http://media.putfile.com/afridi-100-off-45-balls-Cricket
  13. نبیل

    گھوسٹ ممبرز

    مجھے لگتا ہے کہ رجسٹریشن پیج پر دی گئی وارننگ کا لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا اور وہ بدستور طویل اردو ناموں کے ساتھ رجسٹر کر رہے ہیں۔ میں اب یوں کرتا ہوں کہ وارننگ ٹیکسٹ کو ذرا واضح اور بڑا کرکے لکھ دیتا ہوں۔
  14. نبیل

    کیا بات ھے جناب کی

    رحیم، یہ لنک تو ہمیں کچھ بھی نہیں دکھا رہے۔ یہ کیا راز ہے؟
  15. نبیل

    lang_main.php کا ترجمہ نمبر 6

    منہاجین، ذرا دھیرج، یہ ایکسل شیٹ میں نے بنائی تھی اور اردو ویب ٹیم کو دعوت دی تھی کہ ذرا ایک مناسب امتزاج دریافت کرلیں۔ لگتا ہے تراجم کرنے والے حضرات خود تو شرماتے ہی رہے یہ کام کرنے سے۔ چلیں یوں کرتے ہیں کہ میں اپنی سمجھ کے مطابق ایک ترجمہ ترتیب دے لیتا ہوں۔ اسکے بعد ہم دوسرے صاحبان علم کی...
  16. نبیل

    غزل: اُن کے جلوے سحاب ہیں جیسے

    سہیل، آپ وہی ہیں نا جنہیں اردو لکھنا دشوار لگتا ہے۔ کمال ہے عام اردو آپ سے لکھی نہیں جاتی جبکہ اردو اشعار آپ اتنی روانی سے کہتے ہیں۔ اس کی مثال تو ان ہکلے گلوکاروں جیسی ہے جو عام جملہ بولنے میں بے تحاشہ ہکلاتے ہیں جبکہ خوب مست ہو کر گاتے ہیں۔
  17. نبیل

    lang_main.php کا ترجمہ نمبر 6

    منہاجین اصل بات بتانے سے کنی کترا رہے ہیں۔ اردو phpBB کا انسٹالیشن پیکج تیار ہوا ہوا ہے اور میرے دوست جہانزیب، منہاجین، قدیر وغیرہ اس کی بیٹا ٹیسٹنگ پر مامور ہیں۔ اصل میں یہ کام ان کی عدیم الفرصتی کے باعث آگے نہیں بڑھ رہا۔ میں نے ابھی تک جہانزیب کی ترجمہ شدہ فائلیں اس انسٹالیشن پیکج میں نہیں...
  18. نبیل

    Help required from Urdu gurus

    سہیل، اچھا کیا آپ نے یہ نکتہ اٹھایا۔ میں یہاں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے انگریزی کو دیس نکالا نہیں دیا ہوا۔ اگرچہ یہاں پوسٹ کرنے کا طریقہ ترجیحاً اردو میں ہے لیکن آپ چاہیں تو شوق سے انگریزی میں پوسٹ کرسکتے ہیں۔ بس اس بات کا دھیان رکھیں کہ اسے لیفٹ الائن کردیں اور کوئی اور مناسب فونٹ منتخب کر لیں۔
  19. نبیل

    اطالوی زبان کی تعلیم

    دراصل لاطینی زبانوں کی جڑ ایک ہے اور ان میں سے کئی ایک دوسرے سے کافی مماثلت رکھتی ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ رومینیا کی زبان بھی اطالوی اور ہسپانوی زبانوں سے قربت رکھتی ہے۔
  20. نبیل

    کھیل

    ہائے ہائے کیا یاد دلا دیا ہے، میرا پسندیدہ شو، میرا مطلب ہے کھیل۔ بہت شکریہ رحیم۔ مجھے گولڈ برگ کے مقابلے ہمیشہ بہت پسند آتے ہیں۔
Top