نتائج تلاش

  1. حسان خان

    نہرم (جمہوریۂ آذربائجان) کا نامعلوم مزار

    جمہوریۂ آذربائجان کی ضلع بابک کے گاؤں نہرم (Nehrəm) میں ایک نامعلوم مزار موجود ہے۔ احتمالاٌ یہاں امام کی اولاد دفن ہے، البتہ اس بارے میں دقیق معلومات موجود نہیں ہیں۔ بہرحال، اٹھارویں صدی عیسوی میں اس جگہ تعمیر ہونے والی معبد نے اس جگہ کو مقامی لوگوں کے لیے مقدس جگہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ عباس...
  2. حسان خان

    سرائیوو (بوسنیا) کی سڑکیں اور لوگ

    آج بوسنیا کے وسطی اور مشرقی حصے میں ہلکی بارش ہوئی اور دارالحکومت سرائیوو میں بھی بونداباندی دیکھی گئی۔ آج دارالحکومت کی سڑکیں چلنے پھرنے والے لوگوں سے بھری ہوئی تھیں اور ہمارے عکاس دمیر حیدرباشیچ کے کیمرے نے اس کی چند دلچسپ جزئیات محفوظ کی ہیں۔ ان تصاویر میں پنشن پانے والے بزرگ شہری اقتصادی...
  3. حسان خان

    جنگِ بوسنیا تصاویر کے آئینے میں

    ۵ جولائی ۱۹۹۶: کراویتسا کے پہاڑوں میں موجود اجتماعی قبر سے ملنے والی ایک انسانی کھوپڑی کے سامنے تحقیقات کے لیے نشانی لگائی جا رہی ہے۔ ۲۴ جولائی ۱۹۹۴: پیلیتسا گاؤں میں ملنے والی اجتماعی قبر میں عالمی جنگی جرائم عدالت کے لیے تفتیش کار آدھی سڑ جانے والی لاشوں کا معائنہ کر رہے ہیںِ۔ مارچ ۱۹۹۷...
  4. حسان خان

    جنگِ بوسنیا تصاویر کے آئینے میں

    نوے کے عشرے میں جب یوگوسلاویہ کا خاتمہ ہو رہا تھا تو سلووینیا اور خرواتستان (کروشیا) کی طرح بوسنیا نے بھی آزادی کا اعلان کر دیا۔ لیکن جہاں اول الذکر دو ریاستیں کم و بیش قومی لحاظ سے یک جنس تھیں، وہیں بوسنیا میں اکثریتی گروہ 'بوسنیائی مسلمان' کے علاوہ خروات اور سرب اقلیتیں بھی موجود تھیں۔ خاص طور...
  5. حسان خان

    جمہوریۂ آذربائجان میں واقع بُرجِ سوموق

    اٹھارویں صدی عیسوی میں تعمیر شدہ اور ۱۹۸۱ میں یوسلی گوسمان کی فلمائی گئی فلم 'ڈرو مت، میں تمہارے ساتھ ہوں' کی وجہ سے مشہور دفاعی مورچہ 'بُرجِ سوموق'۔۔۔۔ عکاس عباس آتیلائے اس برج کی تصاویر کو اُن لوگوں کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جنہوں نے ابھی تک اس برج کو نہیں دیکھا ہے۔ اٹھارویں صدی عیسوی سے...
  6. حسان خان

    شیراز کی خوبصورت نصیرالملک مسجد

    منبع شیراز کے عجائب گھر میں میرزا حسن علی نصیرالملک کا مومی مجسمہ ختم شد!
  7. حسان خان

    شیراز کی خوبصورت نصیرالملک مسجد

    مزید تصاویر جاری ہے۔۔۔۔
  8. حسان خان

    شیراز کی خوبصورت نصیرالملک مسجد

    شعراء کے شہر شیراز میں واقع یہ خوبصورت مسجد ۱۸۸۸ء میں ایک قاجاری بزرگ میرزا حسن علی ملقب بہ نصیرالملک کے حکم سے تعمیر ہوئی تھی، اس لیے اس مسجد کا نام بھی نصیرالملک مسجد ہی ہے۔ اس باشکوہ مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی اندرونی تزئین و آرائش میں رنگین شیشوں کا استعمال ہوا ہے۔ ویسے قاجاری بھی...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز خاطرم نمی‌رود آن ساقِ سیمگون مشکل خیالِ سیم ز یادِ گدا رود (قاآنی شیرازی) وہ چاندی جیسی پنڈلی میری یادداشت سے محو نہیں ہو پا رہی؛ ویسے بھی گدا کے ذہن سے چاندی کا خیال نکل جانا مشکل ہی ہوتا ہے۔
  10. حسان خان

    تاشقند، وسطی ایشاء کا سب سے بڑا شہر

    بہت عمدہ معلومات اور تصاویر جناب۔ :)
  11. حسان خان

    سوئیڈن میں مسلمان ہراسی کے خلاف مقامی خواتین کی 'حجاب مہم'

    سوئیڈن میں حجاب کرنے والی مسلمان خواتین کو پیش آنے والی معاشرتی امتیازات کے خلاف سوئیڈن کی مقامی خواتین نے حجاب مہم شروع کی ہے۔ مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والی یہ خواتین سماجی ذرائع ابلاغ میں حجاب کے ساتھ تصویریں اپلوڈ کر رہی ہیں، اور اس کا مقصد مسلمان خواتین کی مذہبی آزادی کے ساتھ یک جہتی دکھانا...
  12. حسان خان

    ’مصدق حکومت کے خاتمے میں سی آئی اے کا کلیدی کردار تھا‘

    اگر محمد مصدق جیسے جمہوری رہنما کا امریکی سازش کے تحت تختہ نہیں پلٹا جاتا تو آج ایران کا نقشہ ہی مختلف ہوتا۔ اب اگر یہ کہا جائے کہ عالمِ شرق کے اکثر مسائل میں بالواسطہ امریکہ کا بھی ہاتھ ہے تو کوئی خلافِ حقیقت بات نہیں ہے۔ کتھے او فواد پائی تسی؟ پس نوشت: محمد مصدق کی والدہ نسلاً آذری تھیں۔
  13. حسان خان

    ’مصدق حکومت کے خاتمے میں سی آئی اے کا کلیدی کردار تھا‘

    سی آئی اے کے حال ہی میں جاری کی گئی دستاویزات میں پہلی بار اس بات کا باضابطہ اعتراف کیا گیا ہے کہ 1953 میں سی آئی اے نے مصدق حکومت کا تختہ الٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ان دستاویزات کے ایک اقتباس میں لکھا ہے کہ ’ایران میں فوجی بغاوت سی آئی اے کی ہدایت پر کی گئی تھی امریکی خارجہ پالیسی کے...
  14. حسان خان

    مصر کے سابق ڈکیٹر حسنی مبارک کی دو دنوں میں رہائی کا امکان

    مصر میں آنے والا عوامی 'انقلاب' اتنی بری طرح ناکام ہوتے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
  15. حسان خان

    مبارکباد امجد میانداد سالگرہ مبارک

    سالگرہ مبارک امجد بھائی :) اللہ خوش رکھے آپ کو۔
  16. حسان خان

    امیر مینائی آستانِ شہِ لولاک پہ ہے سر اپنا - امیر مینائی (نعت)

    امیر مینائی کے نعتیہ دیوان 'محامدِ خاتم النبیین' کا مطالعہ کیجیے:
  17. حسان خان

    امیر مینائی آستانِ شہِ لولاک پہ ہے سر اپنا - امیر مینائی (نعت)

    آستانِ شہِ لولاک پہ ہے سر اپنا واہ کیا اوج پہ ہے نجمِ مقدر اپنا قسمت اپنی ہے رسا، بخت ہے یاور اپنا فخر ہے سارے رسولوں کا پیمبر اپنا خوفِ عصیاں ہے کسے، دہشتِ محشر کیا ہے ہے جو محبوبِ خدا شافعِ محشر اپنا ہیں وہ تصویر کہ ہے الفتِ حضرت روغن تیغ وہ ہیں کہ ولا شہ کی ہے جوہر اپنا سامنے چشمِ تصور کے...
  18. حسان خان

    طالب علموں میں نقل مقاری اور اسکے نقصانات

    محترم، یہ طنز نہیں تھا، صرف اطلاع تھی۔ مقصد یہ تھا کہ آپ اس کے مطلب سے آگاہ کر دیں گے۔ ورنہ میں خود کونسا اردو کا استاد ہوں جو کسی کی تحریر پر طنز کرتا پھروں؟ باقی میں نے آپ کا وہ مراسلہ نہیں پڑھا تھا جس میں آپ نے اپنی اردو کمزور ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔ اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
  19. حسان خان

    طالب علموں میں نقل مقاری اور اسکے نقصانات

    یہ مقاری لفظ میں نے آج پہلی بار پڑھا ہے۔
Top