نتائج تلاش

  1. حسان خان

    3ڈی فریکٹلز : میرے تجربوں کے دوران بننے والی تصاویر

    بس ایسے ہی موڈ ہو رہا تھا۔ ہو سکتا ہے دو چار دن بعد کسی اور چیز کا موڈ بن جائے تو یہ تصویر بھی تبدیل ہو جائے۔ :cool:
  2. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    The Bridge Betrayed: Religion and Genocide in Bosnia - Michael A. Sells اگر کسی محترم دوست کو اس کتاب کی برقی کاپی چاہیے ہو تو ذاتی پیغام کے ذریعے رجوع کر سکتے ہیں۔
  3. حسان خان

    3ڈی فریکٹلز : میرے تجربوں کے دوران بننے والی تصاویر

    بہت خوب امجد بھائی :) معذرت چاہتا ہوں کہ پہلے نہیں دیکھ سکا، کیوں کہ اب بدقسمتی سے ٹیگ کی اطلاع موصول نہیں ہوتی۔
  4. حسان خان

    شرکائے فورم کی تصاویر

    یہ بات مجھے بھی پُرمزاح لگی تھی۔ :p جی جناب، بسم اللہ۔ ہم ضرور آپ کا دیدار کرنا چاہیں گے۔
  5. حسان خان

    یزد میں واقع قدیم زرتشتی پرستش گاہ

    زرتشتی تو یقیناً ہر بڑے ایرانی شہر میں پائے جاتے ہوں گے، لیکن جہاں تک میں نے نیٹ وغیرہ پر پڑھا ہے، فی الحال صرف یزد اور کرمان ہی میں ان کی چھوٹی سی برادری ہے۔
  6. حسان خان

    ارمنستان کے دارالحکومت ایروان میں واقع تاریخی مسجدِ کبود

    میں تو اس مسجد کے گنبد کی خوبصورتی سے شدید متاثر ہوا ہوں۔ جائے ورود مسجد کی اندرونی سجاوٹ
  7. حسان خان

    جوش دریوزۂ کرم - جوش ملیح آبادی

    اِدھر بھی نگاہِ کرم، میرِ خوباں! دو عالم ترے اک تبسم پہ قرباں تری جوئے رفتار و موجِ تکلم چہ بادِ بہاری، چہ آہنگِ باراں تری مستیِ چشم و بوئے نَفَس میں طلسمِ خرابات و اسرارِ بُستاں ترے سروِ رنگین و سیمیں کی دھومیں خیاباں خیاباں، گلستاں گلستاں تبسم کی لہروں میں روئے نگاریں شبِ ماہ میں تابِ لعلِ...
  8. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    آفتابِ داغِ دل کا سامنا اچھا نہیں سانولا رنگ آپ کا اے مہ لقا ہو جائے گا (تعشق لکھنوی)
  9. حسان خان

    کب اپنی خوشی سے وہ آئے ہوئے ہیں - تعشق لکھنوی

    کب اپنی خوشی سے وہ آئے ہوئے ہیں مرے جذبِ دل کے بلائے ہوئے ہیں کجی پر جو افلاک آئے ہوئے ہیں اُن آنکھوں کے شاید سکھائے ہوئے ہیں کبھی تو شہیدوں کی قبروں پہ آؤ یہ سب گھر تمہارے بسائے ہوئے ہیں کیا ہے جو کچھ ذکر مجھ دل جلے کا پسینے میں بالکل نہائے ہوئے ہیں ذرا پھول سے پاؤں میلے نہ ہوں گے تم آؤ ہم...
  10. حسان خان

    ارمنستان کے دارالحکومت ایروان میں واقع تاریخی مسجدِ کبود

    یہ مسجد روسی قبضے سے قبل اُس دور کی یادگار ہے جب یہ شہر ایرانی آذربائجان کا حصہ تھا، اور یہاں مسلم آذری اکثریت پر مشتمل تھے۔ وہ دور تو کب کا قصۂ پارینہ ہو چکا ہے، لیکن ابھی بھی کچھ عمارات اُس پچھلے دور کی یاد دلاتی ہیں، جن میں یہ خوبصورت مسجدِ کبود بھی شامل ہے۔ یہ مسجد۱۷۶۸ عیسوی میں تعمیر ہوئی...
  11. حسان خان

    یزد میں واقع قدیم زرتشتی پرستش گاہ

    دینِ زرتشت صدیوں تک ایران کا سرکاری و قومی مذہب رہا ہے، لیکن عرب مسلمانوں کی یورش اور فتح کے بعد سے زرتشتیوں کی تعداد میں بتدریج کمی ہونے لگی، تا آنکہ ایک صدی کے اندر ہی ایران کے تقریباً سارے لوگ مسلمان ہو گئے۔ اور اب یزد کے مٹھی بھر زرتشتیوں کو چھوڑ کر ایران میں ان کا کوئی نمایاں وجود نہیں۔ اسے...
  12. حسان خان

    تنوع زندگی کا حُسن ہے۔

    تنوع زندگی کا حُسن ہے۔
  13. حسان خان

    پسندیدہ غیر ملکی گانے

    Kannalane (تامل) ایم پی تھری ربط
  14. حسان خان

    شرکائے فورم کی تصاویر

    جس نے عینک پہنی ہوئی ہے۔
  15. حسان خان

    شرکائے فورم کی تصاویر

    رواں سال جنوری کی ایک تصویر۔۔
  16. حسان خان

    یوکرائن میں یہودی سالِ نو کا جشن

    ۱۴۹۲ عیسوی میں جب ہسپانیہ سے سارے یہودیوں کو بے دخل کیا گیا تھا تو اُنہیں عثمانیوں نے پناہ دی تھی۔ اُنہیں یہودیوں کی چھوٹی سی برادری بوسنیا میں ابھی تک مقیم ہے۔ بوسنیائی مسلمانوں کو البانوی مسلمانوں کی طرح یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہولوکاسٹ کے دوران اُن کے ہاتھ کسی یہودی کے خون سے نہیں رنگے تھے، بلکہ...
  17. حسان خان

    یوکرائن میں یہودی سالِ نو کا جشن

    یہودی تقویم کا ۵۷۷۴واں سال مبارک ہو۔ یہودی روایات کے مطابق ۵۷۷۴ سال قبل اسی روز یعنی یکم تِشری کو آدم و حوا کی تخلیق سے انسانی تاریخ شروع ہوئی تھی، اس لیے یہودی تقویم بھی اسی تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور اس مہینے تِشری کا لفظی مطلب بھی 'ابتداء' ہے۔ نوعِ بشر کی فکری ارتقاء کے بعد اکثر یہودیوں کے...
  18. حسان خان

    گرایانی (بوسنیا) میں مسجد کا افتتاح

    نقوی بھائی، بوسنیائی لوگ پچھلی چھ صدیوں سے حنفی سنی مسلمان ہیں۔ عثمانی ترک حنفی تھے، وہ ہی بلقان میں اسلامی روایات لے کر گئے تھے اس لیے البانیہ کی بکتاشی شیعہ اقلیت کو چھوڑ کر بقیہ بلقانی مسلمان حنفی مسلک سے ہی جڑے رہے ہیں۔ اور جہاں تک صوفی سلسلوں کا تعلق ہے تو یہاں قادری اور رفاعی سلسلوں کا زور...
  19. حسان خان

    گرایانی (بوسنیا) میں مسجد کا افتتاح

    گرایانی وسطی بوسنیا کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔ وہاں واقع یہ مسجد دورانِ جنگ قابض سرب فوج نے زمین بوس کر دی تھی۔ (مساجد کو تباہ کرنا سرب فوج کا محبوب مشغلہ رہا ہے، اُنہوں نے جنگوں کے دوران بوسنیا اور کوسووو کی آٹھ سو سے زائد تاریخی مساجد کو نقصان پہنچایا تھا۔ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنا بڑا...
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ما دهانِ یار را از غنچه بهتر گفته‌ایم غنچه هم این حرف خواهد گفت گر گویا شود (محمد فضولی بغدادی) ہم نے دہانِ یار کو غُنچے سے بہتر کہا ہے۔۔۔ غُنچہ اگر بولنے لگ جائے تو وہ بھی یہی سُخن کہے گا۔
Top