نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فوئنیتسا (بوسنیا) کی عتیق مسجد

    جی برادر، قدیم ہی محسوس ہوتے ہیں۔ اوپر عثمانی ترکی میں جو قطعۂ تاریخ لکھا ہوا ہے، اُس کے مطابق یہ مسجد بھی دو سو سال قدیم ہے۔
  2. حسان خان

    اسلام آباد کے پنجرے سے (میری فوٹو گرافی)

    بہت خوب جناب! :)
  3. حسان خان

    ہو گذر گلشن میں گر اُس غیرتِ شمشاد کا - شمس النساء بیگم شرمؔ

    ہو گذر گلشن میں گر اُس غیرتِ شمشاد کا غنچے چٹکیں باغ میں غل ہو مبارک باد کا اے بتو اس آہِ سوزاں سے مری ڈرتے رہو ہے خدا کا قہر ہر شعلہ مری فریاد کا تیرِ مژگاں کا ہدف ہے آہ بھی کرتا نہیں دل مرا پتھر ہے سینہ ہے مرا فولاد کا ہو ملائک سے فزوں کیونکر نہ اُن کا مرتبہ دھیان جن بندوں کو رہتا ہے خدا کی...
  4. حسان خان

    سشمیتا سین کی قرآت اورہمارے سابقہ وزیر داخلہ کی مسلمانیت۔۔اللہ اللہ

    واہ سشمیتا! :cool: سشمیتا سین کے اس باہمی احترام کے رویے نے متاثر کیا۔ :)
  5. حسان خان

    فوئنیتسا (بوسنیا) کی عتیق مسجد

    فوئنیتسا وسطی بوسنیا کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جس کی آبادی سولہ ہزار ہے۔ یہ وہاں واقع عتیق مسجد کی تصاویر ہیں۔ اگر میرے ملک کا مسلم معاشرہ بھی بوسنیا کے مسلم معاشرے کی طرح ہو جائے تو شکرانے کے نفل پڑھوں۔ عثمانی ترکی منبع
  6. حسان خان

    ترکمنوں کی روایتی شادی کی رسومات

    یہ جملہ تصاویر ترکمنستان کی سرحد سے ملحقہ ترکمن اکثریتی ایرانی شہر 'بندر ترکمن' میں ہونے والی ایک روایتی شادی کی ہیں۔ ترکمن ترکی میں طوینڭ قوتلی بولسین یعنی آپ کی شادی مبارک ہو لکھا ہوا ہے۔ جاری ہے۔۔۔۔
  7. حسان خان

    عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

    دوستانِ گرامی! یہ مولانا فضل الرحمٰن اور عمران خان سے متعلق دھاگے میں نواز شریف اور مشرف کہاں سے در آئے؟
  8. حسان خان

    بلقان میں عیدالفطر کی تصاویر

    آمین۔۔ اسی لیے میں مانتا ہوں کہ ہم لوگوں کو مذہبی لحاظ سے بلقان کے مسلمانوں کو ہی مثالی نمونہ بنانا چاہیے۔
  9. حسان خان

    عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

    مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے کسی یہودی ایجنٹ کی ضرورت نہیں، عمران خان :p
  10. حسان خان

    آرٹسٹ، کینوس، شاہکار، تشریح، مفہوم اور ہم

    دیکھیں برادرِ محترم! مذہبی عقائد جیسی چیزوں سے تو مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جسے جو عقیدہ رکھنا ہے ہزار بار رکھے، سانوں کی!! البتہ کسی مذہبی گروہ اور اُس کے پیروکاروں کو خصوصی طور پر تنقید کا نشانہ بنانا مجھے کبھی ہضم نہیں ہوتا۔ اسی لیے آپ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔ اگر شیعہ شدت پسندوں کو (چاہے...
  11. حسان خان

    تیرے چپ رہنے سے رکتا ہے دم اے یار مرا - شمس النساء بیگم شرمؔ

    جنابِ عزیز! پسندیدگی کے لیے سپاسگزار ہوں۔ آپ کی گزارش سر آنکھوں پر، آئندہ ضرور اس کا خیال رکھوں گا۔ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ مجھے ان شاعرہ کے نام کے علاوہ ان کی زندگی کے متعلق کچھ بھی نہیں معلوم تھا۔ وہ تو میں آج ان کے دیوان کی پی ڈی ایف بنا رہا تھا تو دیوان سے ایک غزل محفل پر ارسال کر دی۔ آپ...
  12. حسان خان

    آرٹسٹ، کینوس، شاہکار، تشریح، مفہوم اور ہم

    برادرِ محترم۔ پہلے تو دیر سے آمد کے لیے معذرت۔ مسئلہ کچھ ایسا ہے کہ آج کل ٹیگ کرنے کی اطلاع موصول نہیں ہو پا رہی ہے۔ دوسری عرض یہ ہے کہ مجھے آپ کی عالمِ اسلام اور امتِ مسلمہ کے لیے نیک نیتی اور ہمدردی سے انکار نہیں، اور اُسے تحسین کی نظر سے دیکھتا ہوں۔ لیکن ایک مودبانہ گذارش ضرور کرنا چاہتا...
  13. حسان خان

    مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

    او آئی سی، اتحادِ عرب، حتیٰ کہ اقوامِ متحدہ بھی سب ناتواں تنظیمیں ہیں۔ امریکہ کی مرضی اور آشیرواد کے بنا شاید ہی کچھ کہیں ہوتا ہو۔ مثلاً اقوامِ متحدہ تا حال اسرائیل کے خلاف ایک سو تیس سے زیادہ قراردادیں پاس کر چکی ہے، لیکن اسرائیل کی ذات پر کچھ اثر نہیں پڑا۔۔۔
  14. حسان خان

    تعارف آصف اثر حاضرِ خدمت

    وعلیکم السلام خوش آمدید جنابِ والا۔ :)
  15. حسان خان

    تیرے چپ رہنے سے رکتا ہے دم اے یار مرا - شمس النساء بیگم شرمؔ

    تیرے چپ رہنے سے رکتا ہے دم اے یار مرا بول تو ہنس کے تو خوش ہو یہ دلِ زار مرا کہتے ہیں بوسہ دوں ہرگز نہیں یہ کار مرا جان کے ساتھ ہی جائے گا یہ انکار مرا چھوٹنا زلف کے پھندے سے ہے دشوار مرا کیا کروں ہو گیا دل اب تو گرفتار مرا دور سے بھی نہ دکھائی مجھے صورت اک دن کچھ نہیں پاس تجھے اے بتِ عیار...
  16. حسان خان

    بالاکوٹ کی سیر

    خوبصورت علاقے کی سیر کرانے کے لیے بے حد شکریہ جناب :)
  17. حسان خان

    مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

    متفق ہوں! اس لیے 'تھوڑے بہت' کا اضافہ کیا تھا۔ میرا اصل مقصد پاکستان میں سعودی حکومت کے تصور کردہ 'تقدس' پر تنقید کرنا تھا، اس لیے ترکی کی 'غیر مقدس' حکومت سے تقابل پیش کیا۔
  18. حسان خان

    مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

    دلچسپ بات ہے کہ سیکولر ترکی تو اخوانی مظاہرین کی حمایت اور اُن کے خلاف ہونے والے فوجی تشدد کی مخالفت کر رہا ہے، مگر 'خادم الحرمین الشریفین، خلیفۃ اللہ و خلیفۃ الرسول، حافظِ شریعت، حامیِ دین، مبلغِ حقیقی اسلام و سنت، دافعِ کفر و بدعت' سعودی بادشاہ اس وقت بھی فوجی آمروں کی حمایت سے باز نہیں آ رہا۔...
  19. حسان خان

    مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

    مظاہرین سے عالمی اظہارِ یکجہتی مصر میں فوج کی جانب سے کارروائی میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف جہاں جمعہ کو متعدد مسلم ممالک میں مظاہرے ہوئے ہیں وہیں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے مصر میں فوجی قیادت کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے۔ سعودی ٹی وی پر اپنے بیان میں انہوں نے عربوں پر زور...
Top