مصر کے سابق ڈکیٹر حسنی مبارک کی دو دنوں میں رہائی کا امکان

کاشفی

محفلین
مصر کے سابق ڈکیٹر حسنی مبارک کی دو دنوں میں رہائی کا امکان
188449_97953413.jpg

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی آئندہ دودنوں میں رہائی کا امکان ہے۔

مصر میں صدر حسنی مبارک کے وکلاء کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کی طرف سے اُن کے موکل کو بے گناہ قرار دینے کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں رہائی کا امکان ہے۔ بدعنوانی کے ایک مقدمے میں عدالت کی طرف سے حسنی مبارک کی رہائی کے احکامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکیل نے کہا کہ قانونی طور پر اُن کے موکل کو ایک اور کرپشن کیس میں تحویل میں رکھا جا سکتا ہے جس کا فیصلہ اِسی ہفتے ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ مصر کے عدالتی نظام کے مطابق مقدمے میں 48 گھنٹوں سے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
 

کاشفی

محفلین
ہم دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
پر ہنستے ہوئے دیکھیں گے
اور دل ہی دل میں رو لیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوح ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
باعزت بری ہوجائیں گے

ہم محکوموں کے سینوں پر، اوپر اور نیچے تلے
گولیاں دھڑدھڑدھڑچلے گی
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔
 
Top