نتائج تلاش

  1. نبیل

    تعارف اس فورم کے ناظم

    اصولاً تو بورڈ پر ہر فورم کا ناظم یا ناظمہ کا تقرر ہونا چاہیے، ہم لوگ اس میں سستی دکھا رہے ہیں۔ میں یار دوستوں کو جبری طور پر نظامت پر مقرر کر دیتا ہوں ۔ اب ڈاکٹر صاحب نے لوگوں سے تعارف مانگنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے تو ان سے گزارش ہے کہ وہ اس فورم کی نظامت بھی قبول فرمائیں۔ ڈاکٹر صاحب آپ مجھے...
  2. نبیل

    ونڈوز اردو کلیدی تختہ

    منہاجین، میرے خیال میں آپ سحری کرکے سو جائیں۔ صبح اٹھ کر دوبارہ پوسٹ پڑھیں گے تو آپ کو اردو بلاگنگ پر میری اس پوسٹ کا ربط بھی نظر آئے گا جس میں میں نے قدرے تفصیل سے اردو اوپن پیڈ کے بارے میں لکھا ہے اور اس میں نئے کی بورڈ لے آؤٹ شامل کرنے کا طریقہ بھی بتایا ہوا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ مجھے ابھی تک...
  3. نبیل

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    شاکر، آپ سے کئی مرتبہ عرض کر چکا ہوں کہ ابھی تو چند دن ہوئے ہیں اس کام کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے، ابھی تو ہم نے ڈھنگ سے اس کا ڈھنڈورا بھی نہیں پیٹا۔ میرے خیال میں صرف فورم میں اس پراجیکٹ کا ذکر کرنا کافی نہیں ہے، اس کی وسیع تر پیمانے پر تشہیر کرنا ہو گی۔ میں نے اسی لیے آپ سے عرض کی تھی کہ اس ضمن...
  4. نبیل

    بلاگنگ بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ

    ڈاکٹر صاحب، آپ بے خوف ہو کر اپنے بلاگ پر اردو ویب پیڈ نصب کریں۔ اس ہیک کو یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد یہی تھا کہ دوسرے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
  5. نبیل

    تعارف واہ

    قدیر، تم نے آخر کچے ہونے کا ثبوت دے ہی دیا نا۔ اب تم جواب میں جتنے مرضی نام رکھو، جو الفاظ کی بورڈ سے نکلے ہیں وہ تاریخ میں ثبت ہو گئے ہیں۔ اس وقت سے ڈرو جب جہانزیب تمہارا avatar بدل کر ۔۔۔ کی تصویر لگا دے گا۔ :D
  6. نبیل

    اردو سیارہ اور لینکس میں اردو لوکال

    اعجاز اختر صاحب، میں اس بات کو اپنی خوش قسمتی تصور کروں گا اگر آپ مزید لوگوں کو اس محفل میں شمولیت کے لیے مدعو کریں۔ آپ شوق سے شہزاد عاشق اور نسیم امجد صاحبان کو یہاں آنے کی دعوت دیجیے۔
  7. نبیل

    Visual Basic

    فراز، میری کیا بات کرتے ہو، من آنم کہ من دانم، آتا جاتا کچھ نہیں بس یونہی تک بندیاں کر لیتا ہوں۔ جہاں تک سیکھنے کے لیے موزوں کمپیوٹر لینگویج کا تعلق ہے تو میری نظر میں ہر وہ کمپیوٹر لینگویج موزوں ہے جو میری پرابلم ڈومین سے مناسبت رکھتی ہو۔ جب میں ونڈوز اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کررہا ہوں تو میں زیادہ...
  8. نبیل

    ویئر

    میری دانست میں ویر کا نزدیک ترین مطلب مال بنتا ہے۔ یوں سوفٹ ویر کا مطلب ہو گا نرم مال جبکہ ہارڈ ویر ہوگا سخت مال اور فری ویر ہوگا مال مفت (دل بے رحم)۔
  9. نبیل

    تلاشِ گمشدہ

    ٹھہریے تو سہی! میں تو کتنے دنوں سے تیار تھا منہاجیں کی مزاج پرسی کے لیے۔ اب انہوں نے اپنی مصروفیت کی نوعیت کا ذکر کیا ہے تو ڈانٹ کی بجائے ان کے لیے دل سے دعا نکل رہی ہے۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ منہاجین، آپ وقت ملنے پر آتے رہا کریں۔ آپ (اور قدیر) کے بغیر محفل سونی سی ہو جاتی ہے۔
  10. نبیل

    وی۔بلیٹن؟؟

    فیصل،بہت شکریہ، میں تو اپنی اس پوسٹ کو بھول ہی گیا تھا۔ مجھے دراصل فائل شئیرنگ سوفٹویر کی بدولت کچھ ہاتھ تو لگا ہے، دیکھتے ہیں کب وقت ملتا ہے اس پر کام کرنے کا۔ فی الحال میں اسی فورم کے کام میں مصروف ہوں۔ پھر بھی بہت شکریہ۔ :P
  11. نبیل

    تعارف تعارف

    فیصل، پھر بھی مخصوص مدات میں کچھ نہ کچھ تو بچا لیتے ہوگے۔ کہیں نہ کہیں تو خفیہ اکاؤنٹ ہوں گے تمہارے۔ دراصل جو شخص بھی اپنی تباہ حالی کا رونا کثرت سے روئے تو بس سمجھ لینا چاہیے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ :P خیر کچھ دن انتظار کرلو، ویب سائٹ بنانے میں بھی تمہارا ہاتھ بٹا دیں گے۔ اگر جہانزیب میاں کے...
  12. نبیل

    تعارف تعارف

    فیصل ، شکر ہے کہ آپ کی شکل بھی نظر آئی۔ آُپ نے اپنی فورم کیا بنائی ہے، یہاں آنا ہی چھوڑ دیا۔ بہرحال یہاں آتے رہا کریں اور ہمیں اپنے مشوروں سے بھی نوازتے رہا کریں۔ :P
  13. نبیل

    زلزلہ زدگان کی مدد کےلیئے اسٹال

    فیصل تمہاری بات ٹھیک ہے، میرا خیال ہے کہ میں ہی ناکارہ ہوں کہ گھر بیٹھے انتظار کر رہا ہوں کہ کوئی مجھ سے آکر سامان لے جائے۔ مجھے خبر ملی ہے کہ دوسرے شہروں میں تو لوگ سامان اکٹھا کرکے پی آئی اے کے پاس جمع کروا رہے ہیں۔ ڈاکٹر افتخار راجہ صاحب، کچھ بتائیں کہ کس قسم کے پمفلٹ چھاپے آپ نے۔
  14. نبیل

    اردو محفل میں پنجابی

    جہانزیب، محض تصحیح کے لیے کہہ رہا ہوں، یہ بات مولانا مودودی نے نہیں بلکہ جماعت اسلامی کے ہی ایک سابق امیر میاں طفیل محمد نے کی تھی۔
  15. نبیل

    Visual Basic

    فراز، مائیکروسافٹ نے ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ایک نئی پروگرامنگ لینگویج سی شارپ کو بھی متعارف کرایا جس سے ایسی پروگرامنگ لینگویج لانا مقصود تھا جس کے ذریعے ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جاسکے۔ سی شارپ میں اپنے وقت کی تمام ماڈرن پروگرامنگ لینگویجز...
  16. نبیل

    اردو محفل میں پنجابی

    قدیر، جن صاحب کا تم نے ذکر کیا ہے، ان کی سندھی زبان کے لیے کافی گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے ایک سندھی فونٹ بنایا ہوا ہے اور ان کے سندھی پیڈ کے بارے میں تم نے ہی مجھے بتایا تھا۔ اگر ماجد صاحب اس محفل میں تشریف لائیں تو یہ ہمارے لیے بہت باعث مسرت ہوگا۔ بائی دا وے پنجابی کے بارے میں تمہارے ریمارکس...
  17. نبیل

    ایک ٹائپنگ ٹیوٹر کی ضرورت!

    اردو پریس سے یاد آیا کہ اس نام سے ایک سی ڈی تو میں بھی خرید کرلایا ہوا ہوں پاکستان سے، اب مل نہیں رہی۔ اگر یہ کاپی رائٹڈ پروگرام ہے تو پھر میں اسے ڈاؤنلوڈ پر نہیں رکھ رہا۔ آپ لوگ آپس میں ہی معاملہ طے کر لیں۔
  18. نبیل

    اردو محفل میں پنجابی

    اگر چہ میں خالص پنجابی نہیں ہوں اور گھر سے میں نے اردو ہی سیکھی ہے، پھر بھی پنجابی، سندھی اور پشتو میرے لیے اہم ہیں۔ جہاں تک پنجابی اور بلوچی کا تعلق ہے تو میری معلومات کے مطابق ان دونوں زبانوں کے لیے اردو کا کی بورڈ ہی کافی ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ سندھی اور پشتو کا بندوبست میں اردو اوپن پیڈ میں کر...
  19. نبیل

    ایک ٹائپنگ ٹیوٹر کی ضرورت!

    میرے خیال میں یہ ٹائپنگ ٹیوٹر پاکستان میں عام دستیاب ہوگا۔ قدیر، تم شمیل قریشی کو اس ٹائپنگ ٹیوٹر کے حصول کے متعلق بتا دو تاکہ وہ بھی ٹائپنگ میں رواں ہو جائیں۔ میری دانست میں انپیج سے قطع نظر اس ٹائپنگ ٹیوٹر کا استعمال اس لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں صوتی کی بورڈ کے ذریعے ٹائپنگ...
  20. نبیل

    محفل فورم کی تنظیم نو

    ڈاکٹر صاحب، ویسے اپنا اپنا دیس چوپال کے پس منظر خیال یہی تھا کہ آپ اپنی مقامی خبروں اور واقعات کے متعلق لکھیں۔ اسے چیک کریں۔ اگر آپ کو اس کے تعارفی ٹیکسٹ میں کوئی بہتری کی گنجائش نظر آتی ہے تو ضرور بتائیں۔ میں یہاں مزید کئی فورمز شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، فی الحال اس فورم کو اپگریڈ کرنے کی...
Top