نتائج تلاش

  1. نبیل

    ہند و پاک میں انٹر نیٹ سہولت کا موازنہ

    ڈاکٹر صاحب، آپ اس پوسٹ کو فائر فاکس میں ملاحظہ کریں گے تو آپ کو یہ ہندسے ٹھیک نظر آئیں گے۔ اب اس کی وجہ نہ پوچھنے بیٹھ جائیے گا۔ میں تو ویب پیڈ کے اگے ورژن میں اردو اعداد کا چکر ہی ختم کر رہا ہوں۔
  2. نبیل

    قدیر احمد کی تصاویر

    آُپ لوگ مایوس نہ ہوں، کام آہستہ آہستہ ہوتے رہیں گے۔ فورم بنانے والوں نے اسے انٹرنیٹ ایکسپلورر ذہن میں رکھ کر بنایا تھا اور یہی بات ہمارے گلے پڑ گئی ہے۔ نئے نئے براؤزر نئے نئے آبجیکٹ ماڈلز کے ساتھ آ رہے ہیں جنہیں استعمال کرنا فیشن بھی بن جاتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہ براؤزر ایک دوسرے کے ساتھ...
  3. نبیل

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    دوستو، اگر اردو آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن (Optical Character Recognition) ایجاد ہو جائے تو وارے نیارے ہو جائیں۔ کوئی صاحب ہیں جو اس سمت میں کسی تحقیقی کام کو جانتے ہوں؟ کرلپ کی ویب سائٹ پر کچھ لکھا تو ہوتا ہے اس سے ملتا جلتا۔
  4. نبیل

    جرمنی میں تعلیم

    قمر آپ پہلے اس ربط کو تو ملاحظہ کریں، باقی باتیں بعد میں کریں گے۔
  5. نبیل

    تعارف salam

    بوچی۔۔ آپ تو بالکل ہی بچی بن گئی ہیں :D
  6. نبیل

    کیا یہ زلزلہ تھا؟ ۔۔۔۔ نہیں یہ زلزلہ نہیں تھا

    یہ واقعی نظریہ سازش کا شاہکار ہے۔
  7. نبیل

    تعارف salam

    ڈاکٹر صاحب، آپ محترمہ بوچی کو یہاں لائے ہیں اور دوسرے آپ محسن بھی ہیں، ان کی املا کی غلطیاں ہی درست کر دیا کریں، اگر وقت ہو تو۔
  8. نبیل

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    ڈاکٹر صاحب، اسی لیے میرا مشورہ ہے کہ اگر کئی لوگ اس کام پر آمادہ ہیں تو انہیں اس میں کوآرڈینیٹ کرنا چاہیے تاکہ ایک کام ایک سے زائد مرتبہ کرنے کی صوتحال نہ پیدا ہو۔ شاکر سے میں نے اسی لیے اقبال سائبر لائبریری سے رابطہ قائم کرنے کی درخواست کی ہے کہ شاید وہ اپنا کتابی ذخیرہ اس فارمیٹ میں ہمارے...
  9. نبیل

    تعارف واہ

    شاکر، یہ مستری پنا ہم پر چھوڑ دیں۔ اس محفل کی اصل رونق ہماری سوفٹویر کی مہارت نہیں بلکہ آپ کی جاندار تحریریں ہیں۔ اس فورم اور اردو ویب کو بہتر بنانے کے لیے آپ ہمیں اپنی رائے سے ضرور نوازتے رہیں۔ شکریہ۔
  10. نبیل

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    شاکر، بات تو سنیں۔ آپ کا ارادہ ماشاءاللہ بہت نیک ہے۔ آپ ذرا سب کو ساتھ ملا کر چلیں۔ ڈیجیٹل لائبریری بنانا کافی ڈیمانڈنگ کام ہے۔ آپ ایسا کریں کہ آپ کے ذہن میں اس پراجیکٹ کا جو خاکہ ہے اسے اردو کمپیوٹنگ کی کسی مناسب فورم پر پوسٹ کریں۔ یہ بھی بتائیں کہ آپ کس قسم کی کتابوں کا ڈیجیٹل ایڈیشن تیار کرنا...
  11. نبیل

    صوتی کی بورڈمشکلات

    شارق صاحب، ہو سکتا ہے مجھے جاننے میں غلطی ہوئی ہو لیکن میں نے یہی دیکھا تھا کہ محض فائل کی ایکسٹنشن کو gz سے pdf پر تبدیل کرنے سے فائل ٹھیک طرح نظر آنے لگتی تھی۔
  12. نبیل

    اردو نیوز سائٹس

    شارق صاحب، اگر آپ اور کچھ صاحب علم لوگوں کو اس محفل میں لا سکیں تو کمال عنایت ہوگی۔
  13. نبیل

    سرگودھا۔

    جہانزیب۔۔تم بھی۔۔ :P
  14. نبیل

    ہندوستان میں اردو

    ڈاکٹر افتخار راجہ کہتے ہیں۔۔۔۔ ڈاکٹر صاحب، آپ نے بہت اچھی پوسٹ کی، میں آپ کی مذکورہ بالا بات سے جزوی اختلاف کرنا چاہوں گا۔ میرے خیال میں غیر ملکی زبان سیکھنا معیوب نہیں بلکہ اس کا اپنانا معیوب ہے۔ یہ بات آپ نے انگریزی کی مثال دے کر خود ہی بتا دی ہے۔ آج کل کے دور میں انگریزی سیکھے بغیر جدید...
  15. نبیل

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    میرے خیال میں آن لائن لائبریری کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ان کتابوں کو آن لائن ہی پڑھا جائے۔یہ اب قاری کی صوابدید پر ہے کہ وہ کمپیوٹر سکرین پر پڑھنے کو ترجیح دیتا ہے یا کہ اسے پرنٹ کرکے پڑھنا پسند کرتا ہے۔ میں ذاتی طور پر آرٹیکلز کو پرنٹ کرکے ہی پڑھتا ہوں۔ مہوش: آپ کی تجویز بالکل مختلف نوعیت کی...
  16. نبیل

    صوتی کی بورڈمشکلات

    شارق صاحب، بہت عرصے سے آپ سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ آپ نے اپنی سائٹ پر ان PDF فائلوں کی ایکسٹینشن gz کیوں رکھی ہوئی ہے۔ کم از کم کچھ ہفتے پہلے تک تو ایسا ہی تھا۔ :?
  17. نبیل

    متفرقات کی اہمیت

    شارق صاحب، اگر آپ کسی موضوع پر ایک نئی فورم چاہیں تو بس ہمیں حکم کرنے کی دیر ہے، فورم حاضر ہو گی۔ :P
  18. نبیل

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    شاکر، اصل میں ہمارا آئیڈیا پراجیکٹ گٹن برگ کی طرز پر انٹرنیٹ پر ایک ڈجیٹل لائبریری بنانے کا ہے۔ گٹن برگ ڈجیٹل لائبریری میں وہی کتابیں شامل کی جاتی ہیں جن کے کاپی رائٹ یا تو وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں یا پھر پبلشر خود سے اس کی مفت آن لائن اشاعت کی اجازت دے دیتا ہے۔ مختلف ملکوں میں مختلف...
  19. نبیل

    نبیل کا اردو ویب پیڈ

    مہوش مجھے Fckeditor کا پتا ہے۔ اب آپ نے ذکر چھیڑ ہی دیا ہے تو بتاتا چلوں کہ میں نے Fckeditor سمیت کئی آن لائن ویزی وگ ایڈیٹرز میں کامیابی سے رائٹ ٹو لیفٹ ایڈیٹنگ شامل کر لی ہے۔ میں فی الحال اردو ویب پیڈ پر کام کر رہا ہوں۔ اس پر کام مکمل ہونے کے بعد میں ویزی وگ پر توجہ دوں گا۔ اس سلسلے میں میرا...
  20. نبیل

    بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

    مہوش، میں نے آپ کی آخری پوسٹ بعد میں دیکھی۔ مجھے زکریا کی رائے سے جزوی اتفاق ہے۔ میرے خیال میں نستعلیق پر ریسرچ جاری رکھنا وقت کا زیاں نہیں ہے۔ یہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ شاید مستقبل قریب میں آپریٹنگ سسٹمز، گرافک ایلگورتھمز، پراسیسرز وغیرہ اس قابل ہو جائیں گے کہ نستعلیق صحیح طرح رینڈر ہو...
Top