نتائج تلاش

  1. نبیل

    انٹرویو سیفی صاحب

    سیفی، کیا کہنے۔ :great: آج واقعی لگتا ہے کہ اس محفل کی رونق لوٹ آئی ہے۔ ماشاءاللہ کیا انداز بیاں پایا ہے آپ نے۔ ڈاکٹر صاحب بھی پھڑک اٹھے ہوں گے یہ جوابات دیکھ کر۔
  2. نبیل

    جی میل کے لئے دعوت نامے

    اعجاز اختر صاحب نے یہ ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔ میرے خیال میں ضرورت پڑنے پر اس جیسے دعوت نامے دینے والوں اور ان کے طلب گاروں کی سہولت کے لیے علیحدہ فورم بنا دی جائے گی۔ فی الحال اسی تھریڈ میں جی میل کے دعوت ناموں کی ترسیل کا کام شروع کردیتے ہیں۔ جب اعجاز اختر صاحب کے پاس دعوت نامے ختم ہو جائیں تو...
  3. نبیل

    نامِ مصنف کے ساتھ تاریخ

    عباس، ہمیں بھی بتائیں کہ کس ویب سائٹ کا انتظام سنبھالتے ہیں آپ۔
  4. نبیل

    اردو نویسی

    عباس، آپ ذرا غور کریں تو آپ کو پوسٹ پیج پر فونٹ ٹائپ کامبو باکس نظر آئے گا جس میں نفیس ویب نسخ فونٹ اور ٹاہوما شامل ہیں۔ آپ کو اور کوئی فونٹ چاہییں تو بتائیں۔
  5. نبیل

    نامِ مصنف کے ساتھ تاریخ

    السلام علیکم عباس، آج بڑے دنوں بعد آنا ہوا اور آتے ہی ہمیں کام پکڑا رہے ہو۔ میرے خیال میں سب سے پہلے ایک سسٹم ہونا چاہیے جہاں سب اپنی خواہشات کا اظہار کرسکیں کہ وہ اس فورم میں کیا بہتری چاہتے ہیں۔ اسکے بعد ہم سے جو سکے گا کرتے رہیں گے۔ فورم میں تبدیلی لانے کے لیے اس کے کوڈ میں کچھ ردوبدل کرنا...
  6. نبیل

    چند استفسارات

    طلحہ بٹ، ہو سکتا ہے کہ اعجاز اختر صاحب آپ کو کچھ دنوں تک جواب نہ دے سکیں۔ میری اطلاع کے مطابق وہ ایک دو روز میں امریکہ کی جانب عازم سفر ہونے والے ہیں۔
  7. نبیل

    فورٹران لینگوئیج کے بارے میں ۔۔۔؟؟

    سیفی، یہ وژیوئل انوائرنمنٹ میں اپلیکیشن ڈیولپمنٹ تو نئی نسل کے چونچلے ہیں جنہوں نے پی سی سے آگے کی دنیا نہیں دیکھی۔ آج بھی بزنس انفارمیشن سسٹمز میں کوبول استعمال ہوتی ہے۔ یہ اکثر کہا جاتا رہا ہے کہ یہ ایک متروک زبان ہے، اسکے باوجود اس میں وقت کے ساتھ بہتری لائی جاتی رہی ہے۔ اسکے علاوہ یہ بھی...
  8. نبیل

    ایک الجھن

    سیفی بھائی، ماشاءاللہ۔ آج آپ کی صورت بھی نظر آئی۔ ڈاکٹر افتخار راجہ نے کب سے آپ کے انٹرویو کے سوالات پوسٹ کیے ہوئے ہیں۔ کچھ توجہ تو فرمائیں۔ سیفی یہ والی بات آپ کی سمجھ نہیں آئی۔ کچھ اس کی وضاحت کرنا پسند فرمائیں گے۔ آپ مضمون بے شک تصویری اردو میں پوسٹ کردیں لیکن ہو سکے تو امیج اٹیچمنٹ کے...
  9. نبیل

    مکمل قران شریف کا متن یونیکوڈ میں

    طلحہ بٹ، جزاک اللہ۔ لیجیے اسے میں اپلوڈ کیے دیتا ہوں۔
  10. نبیل

    مائی ایس کیو ایل اور ایس کیو ایل سرور میں فرق

    سلطان ٹیپو، کچھ ویب سائٹس مقبول سوفٹویرز کو مختلف جگہ پر ڈاؤنلوڈ کے لیے اس وجہ سے رکھتی ہیں کہ یوں ایک ہی سرور پر ڈیٹا ٹرانسفر کا بار نہیں پڑتا۔ انہیں ایک دوسرے کا آئینہ (mirror) بھی کہتے ہیں۔ لیکن مرر بنانے کے لیے شرط ایک اچھا انفراسٹرکچر ہونا بھی ضروری ہے۔ فی الوقت پاکستان کی انٹرنیٹ بیک بون...
  11. نبیل

    کیا بات ہے اردو محفل کی!

    پردیسی بھائی کا بتائے ہوئے ٹوٹکے نے آج کام کر ہی دکھایا۔ اس پیغام کے لکھنے کے وقت گوگل پر اردو فورم، اردو محفل اور Urdu Forum پر سرچ کیا گیا تو اس فورم کا ربط پہلے نمبر پر آ رہا ہے جبکہ Urdu Mehfil پر سرچ کرنے پر اس کا ربط دوسرے نمبر پر آ رہا ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا...
  12. نبیل

    تعارف محفل کو سلام

    آصف جاوید، السلام علیکم اور خوش آمدید۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس محفل میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوں گے۔ آپ اپنے بارے میں کچھ بتانا پسند کریں گے؟ آپ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، کس تعلیمی قابلیت کے حامل ہیں اور آجکل کیا مصروفیت ہے، وغیرہ وغیرہ۔ اگر چاہیں تو ڈاکٹر افتخار راجہ ایک تفصیلی انٹرویو...
  13. نبیل

    فائر فاکس کمپیوٹر

    ذرا PCs کا ایک نیا ڈیزائن ملاحظہ فرمائیں۔۔
  14. نبیل

    ویب ڈیویلپمنٹ BOM

    زکریا، آپ کا بہت شکریہ، آپ نے ایک بہت بڑا عقدہ حل کردیا ہمارا۔ صرف قدیر ہی نہیں، اس مسئلے سے میرے سمیت اور بھی بہت لوگ دوچار رہے ہیں۔ آپ کے بتائے ہوئے ربط کو سرسری طور پر دیکھا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر آپ ٹیکسٹ فائل میں شامل ہوئے ہوئے بوم کو نکالنے کا طریقہ بھی بتا دیں۔ ونڈوز پر تو یہ فائل کھولنے...
  15. نبیل

    ایک الجھن

    اظہر، میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ کافی دنوں سے اس پر لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں، وقت ملنے پر انشاءاللہ اس موضوع پر اپنا مصرعہ بھی لگاؤں گا۔ مختصراً یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میری دانست میں قراٰن کی حقانیت اس بات پر منحصر نہیں ہے کہ اس کی کسی آیت میں نظریہ اضافت کا ثبوت موجود ہے یا نہیں۔ اللہ...
  16. نبیل

    فورم کی نظامت (ماڈریشن) کا کام!

    میرے خیال میں کسی بورڈ کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اچھی پریکٹس یہ ہے کہ ہر چوپال کے لیے کم از کم ایک ناظم مقرر کردیا جائے۔ اس وقت اس بورڈ کے ناظمین کے پاس خطوط کو تقسیم کرنے، انہیں منتقل یا مقفل کرنے وغیرہ کے اختیارات ہیں۔ بورڈ میں چند تکنیکی تبدیلیاں کرکے ان ناظمین کو مزید اختیارات...
  17. نبیل

    اردو او سی آر؟

    پہلے تو انفارمیشن کا بہت شکریہ۔ دوسرے میری ایک درخواست ہے تم سے، اگر برا نہ مانو تو اپنا نام بدل لو پروفائل میں جا کر، تمہیں بدتمیز کہنے کو دل نہیں کرتا۔ یہ تو تمہیں بھی معلوم ہوگا کہ دوسروں کو اچھے ناموں سے پکارنا چاہیے۔ یہی بات اپنے آپ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ باقی تمہاری مرضی، جو چاہو کرو۔...
  18. نبیل

    تعارف اہل محفل کو آداب

    عتیق الرحمٰن صاحب، بہت عنایت ہے آپ کی کہ آپ میری درخواست پر یہاں تشریف لے آئے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسی طرح اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے اور اپنے بلاگ جیسی شگفتہ تحاریر سے نوازتے رہیں گے۔ :welcome:
  19. نبیل

    ویب ڈیویلپمنٹ BOM

    زکریا، کچھ وضاحت کرنا پسند فرمائیں گے کہ یہ بوم کیا بلا ہے؟
  20. نبیل

    مائی ایس کیو ایل اور ایس کیو ایل سرور میں فرق

    السلام علیکم سلطان ٹیپو صاحب۔ خدا کا شکر ہے کہ آپ تو نظر آئے۔ یہاں آتے رہا کریں، رونق رہتی ہے۔ جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے، اس کا کسی حد تک تسلی بخش جواب دینے کی کوشش کروں گا، باقی میرے دوست آپ کو بتا دیں گے۔ پہلا فرق تو یہ ہے کہ مائی ایس کیو ایل ایک اوپن سورس ڈیٹا بیس ہے یعنی آپ اسے بلا...
Top