نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو پلانٹ

    شعیب کا کام بہت اچھا ہے۔ میں صرف یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ فلیش یا ہیوی گرافکس پیج ڈیزائن کے لیے زیادہ ٹھیک نہیں ہیں۔ پاکستان اور انڈیا میں زیادہ تر لوگ ڈائل اپ کنکشن کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہوتے ہیں اور ہمیں پیج ڈیزائن میں اس چیز کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ دوسری بات اردو ویب کے یونیفائیڈ...
  2. نبیل

    تعارف May naaya hon

    حسیب منصوری صاحب، السلام علیکم اور خوش آمدید۔ آپ پہلے یہ تو بتائیے کہ آپ کو اردو لکھنے میں کیا دشواری پیش آرہی ہے؟ اور اسکے علاوہ کچھ اپنے بارے میں بتانا پسند کریں گے کہ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، کس شعبے سے وابستہ ہیں، کیا تعلیم ہے وغیرہ وغیرہ۔۔ :D ؟
  3. نبیل

    نستعلیقی فیشن!

    نستعلیق پر معلومات تلاش کرتے ہوئے یہ ربط ہاتھ لگ گیا۔ ثقہ حضرات سے معذرت خواہ ہوں۔ محض اس بات سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ خط نستعلیق کو کس مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
  4. نبیل

    چند استفسارات

    طلحہ بٹ ،ماشاءاللہ۔ اعجاز اختر صاحب کے ساتھ ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اس کی بورڈ لے آؤٹ کے بارے میں مجھے بھی بتا دیں۔ موقع ملنے پر اسے اردو اوپن پیڈ میں بھی شامل کردوں گا۔ اور آپ کی پھولوں نہ سمانے والی بات بہت بھلی لگی۔۔ :P میرا ای میل ایڈریس ذیل میں ہے: simunaqv at gmail dot com
  5. نبیل

    چند استفسارات

    طلحہ بٹ، اردو اوپن پیڈ میں یہ گنجائش ہے کہ اس میں کئی کی بورڈ لے آؤٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں، لیکن شرط پہلے اس لے آؤٹ کا تیار کرنا ہے۔ اس کا طریقہ بھی اوپر والے ربط میں دیا ہوا ہے۔
  6. نبیل

    تعارف فیصل عظیم صاحب

    کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔ :P
  7. نبیل

    اردو لینکس کے لئے نام

    محمد اسحاق، پہلی بات تو یہ کہ ونڈوز کا اردو ترجمہ دہلیز نہیں بلکہ دریچہ یا کھڑکیاں ہونا چاہیے، دوسرا اردو لینکس کا نام ونڈوز کا اردو ترجمہ کیوں ہو؟ اردو لینکس کا نام طلسم کیسا رہے گا۔ ویسے توجہ مبذول کرنے کے لیے کوئی افسانوی یا زنانہ سا نام بھی سوچا جا سکتا ہے مثال کے طور پر لیلٰی۔ یہ نام...
  8. نبیل

    : عشق کی پائی انتہا نہ کبھو!:

    محترم سرور عالم راز صاحب، السلام علیکم۔ جناب جب آپ ہی یہاں کبھی کبھار تشریف لاتے ہیں تو رونق کیسے قائم ہو سکتی ہے۔ ویسے آپ اگر غور کریں تو بحیثیت مجموعی اس فورم پر پوسٹ کرنے کی شرح میں پہلے کی نسبت کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ اب ادبی چوپالوں کو زیادہ توجہ نہیں ملتی۔ ایک وجہ اس کی یہ بھی...
  9. نبیل

    اردو ویب کا ڈیزائن

    اگرچہ قدیر کا کام قابل قدر ہے :best: لیکن ہم جلد ہی اردو ویب پر ایک کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم نصب کرکے اس پر یہاں کا نظام چلائیں گے۔ میں کچھ دنوں سے جملہ پر تجربات کر رہا ہوں۔ اب یہ وقت ملنے پر منحصر ہے کہ اسے کب اردو ویب روٹ پر انسٹال کروں گا۔ جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ممبو کا ایک فورک ہے۔ میں نے...
  10. نبیل

    چند استفسارات

    طلحہ بٹ، آپ شوق سے تصویری اردو میں پیغامات پوسٹ کیجیے، آپ پر کوئی قدغن نہیں۔ جہاں تک کی بورڈ لے آؤٹس بنانے یا ان میں ترمیم کا تعلق ہے تو اس بارے میں ہمارے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ والے دوست زیادہ علم رکھتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ان میں سے کوئی صاحب آپ کو جلد ہی تشفی بخش جواب دیں گے۔ تصویری اردو...
  11. نبیل

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    حسن علی صاحب، السلام علیکم اور خوش آمدید۔ میں آپ کی یہاں آمد کو اپنے لیے عزت افزائی کا باعث سمجھتا ہوں۔ اگر آپ کسی حد تک ہمارے بارے میں جانتے ہیں تو آپ کو یہ بھی معلوم ہو گا اردو ویب پر ہمارا مقصد بغیر کسی غرض کے انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج ہے۔ میں اس بارے میں آپ کا نکتہ نظر نہیں جانتا، لیکن...
  12. نبیل

    چند استفسارات

    طلحہ بٹ، السلام علیکم اور خوش آمدید۔ مجھے کچھ سمجھ آ رہی ہے کہ دو سو سے اوپر ممبر رجسٹر ہونے کے باوجود صرف چند لوگ ہی پوسٹ کیوں کرتے ہیں۔ مجھے کہیں اس فورم کا مکمل تعارف پوسٹ کرنا ہی پڑے گا۔ میں کئی جگہ اس بات کا ذکر کر چکا ہوں کہ اس فورم میں اردوویب پیڈ شامل ہے جس کی موجودگی میں اردو کی بورڈ...
  13. نبیل

    فورم پر سائنسی مواد!

    اعجاز اختر صاحب، ذرا ماؤس سے کھینچ کر دیکھیں، یہ مساوات تحریری شکل میں ہی ہے۔ بلاک ڈائیاگرام البتہ تصویر ہی ہے۔
  14. نبیل

    تعارف نديم علي

    جی علی صاحب، مجھے آپ کو خوش آمدید کہنے میں تاخیر ہوگئی، کچھ مصروف رہا ہوں۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی کہ ماشاءاللہ دھیمے لہجے میں بات کرتے ہیں۔ آج کل کے زمانے میں یہ خوبی شازونازر ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ آپ کمپیوٹر گرافکس میں کتنا تجربہ رکھتے ہیں؟ کوئی قابل ذکر کام کیا ہے تو ہمیں بھی دکھائیں۔...
  15. نبیل

    ڈاٹ نیٹ میں یونیکوڈ ڈویلپمنٹ؟

    محمد اسحاق، کچھ نہ کچھ ہنٹ تمہیں اس آرٹیکل سے بھی مل جائے گا۔ جب مجھے وقت ملے گا تو اس موضوع پر ایک تفصیلی آرٹیکل بھی لکھوں گا۔ ویسے یہ کام تم ہی کیوں نہیں کرتے۔ جب تم ڈاٹ نیٹ میں یونیکوڈ اردو پر مبنی اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کر چکو تو اسکے بعد دوسروں کو اپنے نتائج سے مستفید ہونے کا موقعہ دو۔
  16. نبیل

    پائریٹڈ سوفٹویر اور دینی کتب

    میں شاکر کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ یہ بحث صرف وقت کا زیاں ہے اور ہمارے اصل مقصد سے توجہ ہٹانے کا باعث بن رہی ہے۔ شاکر یا پردیسی چاہیں تو اس تھریڈ کو مقفل کرسکتے ہیں۔
  17. نبیل

    اِسلام میں موسیقی کا مقام - Status of Music in Islam

    کورش، السلام علیکم۔ آپ کی پوسٹ کا بہت شکریہ۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اب جب کہ اس موضوع پر دونوں نکتہ ہائے نظر سامنے آ چکے ہیں، میرے خیال میں موضوع کو مقفل کر دینا چاہیے۔ اگر کوئی صاحب اس پر مزید گفتگو کرنا چاہیں تو وہ مجھے ذاتی پیغام بھیج کر رابطہ کرسکتے ہیں۔
  18. نبیل

    اردو لائبریری پراجیکٹ کے لیے علیحدہ فورم

    اردو لائبریری پراجیکٹ کے لیے علی عزیز دوستو، السلام علیکم میں نے محسوس کیا تھا کہ ڈیجیٹل اردو لائبریری پر گفتگو ایک ہی تھریڈ میں طول پکڑ رہی تھی اور اسی میں میں ایک سے زیادہ موضوعات زیر بحث آرہے ہیں۔ اس پرایجیکٹ پر بہتر طور پر مربوط انداز میں کام کرنے کے لیے ایک علیحدہ فورم تشکیل دے دی گئی...
  19. نبیل

    فورم پر سائنسی مواد!

    یہ تو ایکسپلورر پر بھی صحیح دکھائی دے رہا ہے، وہ بھی کسی پلگ ان کو انسٹال کیے بغیر۔ کچھ عرصہ پہلے تک تو Math Player انسٹال کرنا پڑتا تھا اس مقصد کے لیے۔ جیسبادی، پہلے تو آپ کا شکریہ کہ آپ ہماری سستی کے باوجود صبروتحمل سے کام لیتے ہیں۔ میں وقت ملتے ہی پوسٹ پیج پر ٹیکسٹ باکس کے سائز میں...
  20. نبیل

    ڈاٹ نیٹ میں یونیکوڈ ڈویلپمنٹ؟

    محمد اسحاق، ویلکم بیک۔ کیسے رہے تمہارے امتحانات، اور یہ کیا جان نیش کی تصویر ہے تمہارے ایواٹار میں؟ مجھے تمہاری بات کی سمجھ نہییں لگی، تم نے کوئی سوال پوچھا ہے یا تمہیں جواب مل گیا ہے اپنے کسی سوال کا؟ اگر تمہارے سسٹم میں اردو نصب ہوئی ہوئی ہے اور ڈاٹ نیٹ بھی انسٹال ہوا ہوا ہے تو اردو پر...
Top