نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ھوای بندگی آورد در وجود مرا وگرنه ذوقِ چنین آمدن نبود مرا (بھائی نند لال 'گویا') مجھے بندگی کی خواہش ہی وجود میں لے کر آئی ہے ورنہ اس طرح دنیا میں آنے کی مجھے آرزو نہیں تھی۔ بہت خوب!
  2. حسان خان

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    پَے سِپَر = پامال، پاؤں سے روندا ہوا خفتہ خاکِ پے سپر میں ہے شرار اپنا تو کیا عارضی محمل ہے یہ مشتِ غبار اپنا تو کیا (علامہ اقبال) ترے نیستاں میں ڈالا مرے نغمۂ سحر نے مری خاکِ پے سپر میں جو نہاں تھا اک شرارہ (علامہ اقبال) کیے پے سپر جس نے ساتوں سمندر وہ ڈوبا دہانے میں گنگا کے آ کر (خواجہ...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (قطعه) مرا گفتند جمعی مهربانان چو دیدندم ز غم در اضطرابی که خوش می‌باش کز دورانِ گیتی عمارت بازیابد هر خرابی کشیدم از جگر آهی و گفتم بدان صاحبدلان نیکو جوابی چه سود آنگه که ماهی مرده باشد که باز آید به جوی رفته آبی (ابنِ یمین فریومدی) سالِ وفات: ۷۶۹ ہجری مہربانوں کی ایک جماعت نے جب مجھے غم کے...
  4. حسان خان

    عاشق ہوا ہے جس کا وہ خالق علی الخصوص - سید برہان اللہ قادری (نعت)

    عاشق ہوا ہے جس کا وہ خالق علی الخصوص کیوں کر نہ ہو سبھی میں وہ فائق علی الخصوص آدم تھا آب و گِل میں ولیکن نبی کا نور پیدا ہوا ہے کُل سے وہ سابق علی الخصوص شانِ نبیِ پاک کو دیکھو تو غور کر خالق تھا جس کے ساتھ بھی ناطق علی الخصوص جوں نورِ شمع شمع سے اور شمع نور سے ہے حق نبی سے اس طرح شارق علی...
  5. حسان خان

    عمر بھائی، آفریدی میرا پسندیدہ ترین کھلاڑی ہے، اس لیے افسوس ہو رہا ہے۔ :(

    عمر بھائی، آفریدی میرا پسندیدہ ترین کھلاڑی ہے، اس لیے افسوس ہو رہا ہے۔ :(
  6. حسان خان

    تبصرہ کتب جامع انگریزی اردو لغت

    قومی مجلس برائے فروغِ اردو زبان، ہندوستان کی ویب سائٹ پر چھ جلدوں پر موجود جامع انگریزی اردو لغت دستیاب ہے جس میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ انگریزی الفاظ کے اردو متبادل درج ہیں، اور تمام جلدوں کو ملا کر کُل صفحات کی تعداد ۶۳۵۰ بنتی ہے۔ لغت کا سالِ طباعت ۱۹۹۴ ہے اور اس کے مدیرِ اعلیٰ پروفیسر کمال الدین...
  7. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    علامہ اقبال کا شعری مجموعہ اسرارِ خودی پڑھ رہا ہوں۔
  8. حسان خان

    آفریدی کا ریکارڈ ٹوٹنے پر افسوس ہو رہا ہے۔ :(

    آفریدی کا ریکارڈ ٹوٹنے پر افسوس ہو رہا ہے۔ :(
  9. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ایسا میں نے جان بوجھ کر بالکل نہیں کیا، بلکہ فی البدیہہ لکھتے وقت جیسا ذہن میں آیا لکھ دیا۔ ورنہ علامہ اقبال جیسی عظیم شخصیت ہر لحاظ سے اس بات کی سزاوار ہے کہ ہمیشہ اُن کے نام کے آگے رحمۃ اللہ علیہ لگایا جائے اور اُن سے قلبی عقیدت رکھی جائے۔ میں خود اُن کے معتقدوں میں شامل ہوں۔ علامہ اقبال...
  10. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میں نے ابھی علامہ اقبال کی کتاب رموزِ بے خودی ختم کی ہے۔ علامہ اقبال کے اس کتاب میں پیش ہوئے بعض افکار مثلا مسلم اقوام کے لیے وطنیت کی مطلق نفی اور مثالیت پسند ہمہ اسلامیت (pan-islamism) سے نہ میں پہلے اتفاق کرتا تھا اور نہ اب کرتا ہوں۔ لیکن اُن کے عظیم شاعر ہونے کے بارے میں اگر کوئی شک تھا تو...
  11. حسان خان

    مولانا جلال الدین رومی کی آرامگاہ

    حضرت رومی علیہ الرحمہ کی یاد میں ایرانی روایتی گلوگار عبدالحُسین مختاباد کا قونیہ میں اپنے گروہ کے ہمراہ کنسرٹ مشہور ایرانی استادِ موسیقی شہرام ناظری کا مولانا کی یاد میں قونیہ میں کنسرٹ محفلِ سماع قونیہ میں مولویہ درویشوں کے سماع کی نمائش ختم شد!
  12. حسان خان

    مولانا جلال الدین رومی کی آرامگاہ

    تصاویر کا منبع: ایرانی خبر رساں ادارہ ایسنا تصویرکَش: داؤد قہردار تاریخ: ۲۹ دسمبر ۲۰۱۳ء بمطابقِ ۲۵ صفر ۱۴۳۵ھ قونیہ (ترکی) میں واقع حضرتِ مولانا رومی رح کی آرامگاہ مولانا کی آرامگاہ کے پاس ایک قدیمی دیوار مولانا کی آرامگاہ کے پاس واقع قبرستان مولانا کی آرامگاہ کے ساتھ موجود عجائب خانہ...
  13. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    علامہ اقبال کا شعری مجموعہ رموزِ بے خودی پڑھنا شروع کر رہا ہوں۔ آج کل مجھ میں مشرق پرستی کا جذبہ بڑی شدت سے جوش مار رہا ہے۔ اس لیے اپنے تمدن کے ادبی ذخیرے کے مطالعے کا دل کر رہا ہے۔ اور اسی وجہ سے یہ خواہش بھی انگڑائی لے رہی ہے کہ وسطی ایشیا کی کلاسیکی ادبی زبان چغتائی (ازبک) ترکی اور عربی زبان...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چون چراغِ لاله سوزم در خیابانِ شما ای جوانانِ عجم جانِ من و جانِ شما (علامه اقبال) اے جوانانِ عجم! میری اور تمہاری جان کی قسم، کہ میں تمہارے چمن میں چراغِ لالہ کی مانند جل رہا ہوں۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آتشین لعلی که تاجِ خسروان را زیور است اخگری بهرِ خیالِ خام پختن در سر است (امیر علی‌شیر نوایی) بادشاہوں کے تاج پر زیور کے طور پر موجود آتشیں (یعنی سرخ) لعل درحقیقت سر میں خام خیالات پکانے کے لیے ایک انگارا ہے۔ یہ کہہ کر بادشاہوں کی مذمت کی گئی ہے کہ اُن کے سروں پر موجود تاج اور جواہرات اُن کی...
  16. حسان خان

    افغان درسی کتاب میں علامہ اقبال پر مضمون

    اپنے محبوب ملک سے تعلق رکھنے والے مشہور ترین شاعر کے بارے میں ہمسایہ ملک کی درسی کتاب میں یہ مضمون دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ اسی لیے اس مضمون کا ٹوٹا پھوٹا ترجمہ آپ کی بصارتوں کے سامنے پیش کرنے کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔
  17. حسان خان

    افغان درسی کتاب میں علامہ اقبال پر مضمون

    ہم نے پچھلے سبق میں کامیابی کے راز کے بارے میں پڑھا۔ علامہ اقبال بھی اُن دانشمندوں میں سے ہیں جو انسانوں کی کامیابی کے راز کے بارے میں اعلیٰ افکار رکھتے ہیں۔ محمد اقبالِ لاہوری ایک بزرگ سخنور، توانا شاعر، اور آزادی طلب سیاستدان تھے۔ وہ اپنے معاشرے کے اور دیگر استعمار زدہ ملکوں کے درد کو بخوبی...
  18. حسان خان

    روحِ قائد سے - حُسین سحر

    بحرِ امواجِ بلا خیز کو تسخیر کیا تو نے ہر گردشِ ایام کو زنجیر کیا خواب دیکھا تھا جو اک شاعرِ مشرق نے کبھی تو نے اس خواب کو آسودۂ تعبیر کیا افقِ دہر پہ روشن ہے جو سورج کی طرح تو نے اس حرفِ جہاں تاب کو تحریر کیا صاحبِ عزم! تری سعی و عمل کے قرباں تو نے تقدیر کو بھی تابعِ تدبیر کیا توڑ کر رکھ...
  19. حسان خان

    قائد کے نام - حُسین سحر

    ہمارا جذبۂ ملت ہوا جواں تجھ سے ملا ہے قوم کی پہچان کا نشاں تجھ سے سب اہلِ شوق ہوئے گامزن سوئے منزل سفر یہ جاری ہوا میرِ کارواں تجھ سے جو بے بصر تھے انہیں دیکھنا نصیب ہوا جو بے صدا تھے انہیں مل گئی زباں تجھ سے نَفَس نَفَس نے ترے کی عجب مسیحائی ہمارے پیکرِ مردہ میں آئی جاں تجھ سے جو بت تھے...
  20. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میں نے آج دوِجیندرلال رائے کے بنگالی ڈرامے 'سہراب رستم' کا ہندی ترجمہ پڑھا ہے۔ مجھے یہ بنگالی/ہندی ڈرامہ تو بالکل اچھا نہیں لگا لیکن پچھلے سال اسی موضوع پر آغا حشر کاشمیری کا اردو ڈرامہ پڑھا تھا جو مجھے بہت پسند آیا تھا۔ انہوں نے رستم اور سہراب کی فارسی داستان کو اپنی پوری روح کے ساتھ جس طرح...
Top