نتائج تلاش

  1. حسان خان

    ترکی اور بوسنیا میں مولودِ پیغمبر ص کی تقریبات

    ویسوکو، بوسنیا میں منعقد ہونے والی محفلِ میلاد کے مناظر منبع
  2. حسان خان

    ترکی اور بوسنیا میں مولودِ پیغمبر ص کی تقریبات

    سرائیوو، بوسنیا کی سلطان فاتح مسجد میں منعقد ہونے والی تقریب کے مناظر منبعِ اول منبعِ دوم
  3. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    احمد کاویان پُور کا کیا ہوا قرآن کی پہلی دو سورتوں کا آذری ترکی ترجمہ پڑھ رہا ہوں۔ گذشتہ رمضان میں میرا پورے قرآن کا آذری ترجمہ پڑھنے کا ارادہ ہوا تھا، لیکن کتاب کا حجم اور زبان میں اپنی بے بضاعتی دیکھ کر ہمت جواب دے گئی تھی۔ لیکن چونکہ مذکورہ کتاب عربی متن اور آذری ترجمے کے ساتھ صرف ۱۱۲ صفحات...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگرچه زادهٔ هندم فروغِ چشمِ من است ز خاکِ پاکِ بخارا و کابل و تبریز (علامه اقبال) اگرچہ میں ہند میں پیدا ہوا ہوں، لیکن میری آنکھوں کی چمک بخارا، کابل اور تبریز کی پاک خاک کے سرمے سے ہے۔
  5. حسان خان

    مشرقی آرتھوڈوکس دنیا میں روزِ تولدِ حضرتِ مسیح کی تقریبات

    تہران، ایران میں واقع ارمنیوں کی کلیسائے سرکیسِ مقدس میں روزِ تولد کی عبادت کے مناظر منبع ایران بھر میں شامِ غریباں اسی انداز سے منائی جاتی ہے۔ ختم شد!
  6. حسان خان

    مشرقی آرتھوڈوکس دنیا میں روزِ تولدِ حضرتِ مسیح کی تقریبات

    آرتھوڈوکس کلیسا سے تعلق رکھنے والے مسیحی حضرت عیسیٰ کا روزِ تولد جولیَن تقویم کے مطابق ۷ جنوری کو مناتے ہیں۔ آئیے ریڈیو فری یورپ کے توسط سے ایک نظر ڈالی جائے کہ مشرقی یورپ سے لے کر مشرقِ وسطیٰ تک ہم مسلمانوں کے دینی رشتے دار مسیحیوں نے یہ روز کس انداز سے منایا۔ تصاویر کا منبعِ اول تصاویر کا...
  7. حسان خان

    امیر مینائی حشر کے دن رتبۂ والائے سرور دیکھنا - امیر مینائی (نعت)

    حشر کے دن رتبۂ والائے سرور دیکھنا زیرِ پا اورنگِ شاہی، چتر سر پر دیکھنا زیرِ منبر انبیا و اولیا و اتقیا جلوہ فرما ہوں گے وہ بالائے منبر دیکھنا وہ علم جس کا پھرہرا عرش پر سایہ فگن مجتمع زیرِ علم لشکر کے لشکر دیکھنا امتیں جتنی ہیں سب کو بخشوائیں گے نبی ملتجی ہوں گے اُنہیں سے سب پیمبر دیکھنا...
  8. حسان خان

    میر انیس کی فصاحت - غلام ربانی

    جب کوئی خیال یا جذبہ لفظوں کے سانچے میں ڈھل جاتا ہے یا دلی واردات یا کوئی کیفیت لفظوں کے لباس میں سامنے آ جاتی ہے تو شعر بن جاتی ہے۔ مگر شرط یہ ہے کہ طرزِ ادا میں نزاکت ہو، بندش چست ہو، بیان اتنا دل نشین ہو کہ دل میں اتر جائے اور اثر کرے۔ اگر شعر میں اثر نہیں تو وہ شعر نہیں ہے۔ میر انیس کا کلام...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قیصرِ روم سلطان مراد چہارم نے مغل حکمران شاہ جہاں کو لکھا کہ آپ صرف ہندوستان کے بادشاہ ہیں۔ شاہ جہاں کا لقب اختیار کرنا ٹھیک نہیں۔ بات پتے کی تھی۔ بادشاہ نے یمین الدولہ سے کہا کوئی اور لقب اختیار کرنا چاہیے۔ ملک الشعرا ابو طالب کلیم کاشانی نے اسی وقت قصیدہ لکھ کر پیش کیا اور اس میں لقب کی یہ...
  10. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ڈاکٹر غلام علی الانا صاحب کی کتاب An Introduction to Sindhi Literature یعنی سندھی ادب کا تعارف پڑھ رہا ہوں۔ سندھی ادبی بورڈ، جامشورو کی شائع کردہ اس کتاب کے ۸۸ صفحات ہیں اور یہ پہلی بار ۱۹۹۱ میں شائع ہوئی تھی۔ اس میں سندھی زبان سے واقفیت نہ رکھنے والے لوگوں کے لیے سندھی ادب کی مختصر تاریخ درج...
  11. حسان خان

    سر اقبال رح - تلوک چند محروم

    (علامہ اقبال کی وفات پر تلوک چند محروم کی کہی گئی رباعیات) ۱۹۳۸ء (۱) اقبال کی موت پر بپا ماتم ہے اے اہلِ وطن بہت بڑا ماتم ہے نغموں سے کہو کہ آج نالے بن جائیں رضوانِ ریاضِ شعر کا ماتم ہے (۲) تھی باعثِ نازشِ وطن ذات تری ہاں، ذات تھی مجمعِ کمالات تری ہر بات تری تھی بہرِ تزئینِ وطن اقبالِ سخن طراز...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) دوشینه به خواب حشر دیدم برپا دربانِ ارم ستاده در دست عصا رفتم که اجازت طلبم گفت که‌ای گفتم که غلامِ علی‌ام گفت بیا (میر غلام علی آزاد بلگرامی) کل رات میں نے خواب میں دیکھا کہ روزِ حشر برپا تھا اور جنت کا دربان ہاتھ میں عصا لیے کھڑا تھا۔۔۔۔ میں اُس کے پاس گیا کہ اُس سے جنت میں داخل ہونے...
  13. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    شاعر کا شاعری سے کوئی بھی محرک ہو سکتا ہے لیکن پڑھنے والوں کو تو اُس سے قطع نظر شاعر کے فن کو سراہنا چاہیے۔ مثال کے دور پر تلوک چند محروم اور اُن کے بیٹے جگن ناتھ آزاد جیسے لوگوں کے لیے اقبال کے سارے نظریات سے اتفاق کسی طرح بھی ممکن نہیں تھا، لیکن اس کے باوجود مذکورہ دو افراد اقبال اور اُن کی...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چرا بی‌هوده می‌گردی به صحرا و به دشت ای دل چو آن سلطانِ خوبان کرده اندر دیده منزل‌ها (بھائی نند لال 'گویا') اے دل! تو بے فائدہ ویرانوں اور جنگلوں میں کیوں بھٹک رہا ہے جب کہ خوبصورتوں کے سلطان نے تو تیری آنکھوں میں ٹھکانا کیا ہوا ہے۔
  15. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آذری کتب کی ایک ویب سائٹ پر تبریز کی پرانی چھپی جماعتِ یکم سے لے کر جماعتِ ششم تک کی آذری ترکی کی درسی کتب مل گئی ہیں۔ فی الحال جماعتِ یکم کے لیے مطبوعہ درسی کتاب 'آنا دیلی - بیرینجی کتاب' یعنی 'مادری زبان - کتابِ اول' پڑھ رہا ہوں۔ :)
  16. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    استادِ سخن امیر مینائی کے نعتیہ کلام کا مجموعہ محامدِ خاتم النبیین (ص) پڑھ رہا ہوں۔ نعتیہ ادب اور کلاسیکی اردو ادب میں دلچسپی رکھنے والوں کو یہ کتاب ضرور پسند آئے گی۔
  17. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    بہت خوب فلک شیر صاحب۔۔ میں نے یہ کتاب نہیں پڑھی ہے، لیکن اس کی تعریفیں بہت سنی ہیں کہ فارسی عرفانی مثنویات میں اس کا رتبہ بہت بلند ہے۔ توفیق ہوئی تو میں بھی ضرور پڑھوں گا۔ نیٹ پر آغا محمد اشرف دہلوی کا نثری ترجمہ اور شیخ وجیہ الدین کا منظوم دکنی اردو ترجمہ بھی دستیاب ہے۔
  18. حسان خان

    بھائی نند لال 'گویا' دی اک فارسی غزل پنجابی ترجمے نال

    دین و دنیا در کمندِ آں پری رخسارِ ما ہر دو عالم قیمتِ یک تارِ موئے یارِ ما شبدارتھ: دین = دھرم؛ کمند = پھاہی؛ رخسار = گلھاں، بھاو، چہرہ؛ ہر دو عالم = دوویں جہان، لوک پرلوک؛ یک = اک؛ تارِ مو = وال دی تار؛ یار = متر ارتھ: ساڈے دین تے دنیا اُس پری ورگے، (سندر) مکھڑے والی پھاہی وچ بَجھے پئے ہن۔...
  19. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    غالب اور شاہانِ تیموریہ - خلیق انجم انشائے بہارِ بے خزاں - غلام امام شہید پارسی سرایانِ کشمیر تیمور - ہیرلڈ لیمب (اردو ترجمہ) اشعارِ فارسیِ اقبالِ لاہوری Baber: First of the Moguls - Fernarnd Grenard مرزا محمد رفیع سودا - خلیق انجم سفینۂ شیخ علی حزیں تذکرۂ شاہ طہماسپ (فارسی) سوانحِ نور...
  20. حسان خان

    الطاف نوٹنکی کی شر انگیزی پھر شروع۔۔۔

    الطاف نوٹنکی کی شر انگیزی پھر شروع۔۔۔
Top