نتائج تلاش

  1. حسان خان

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    مستحفظ (mustahfaz) = یاد کیا ہوا، محفوظ کیا ہوا "اگر ایک مختصر سا نصاب مثلاً نصابِ خسرو مبتدی کو خوب طرح یاد ہو اور چند قاعدے جو اس رسالے میں جمع کیے گئے ہیں سمجھا کر مستحفظ کرا دیے جائیں اور اُن قاعدوں کا استعمال ان چند اشعارِ فارسی میں جو اوپر مرقوم ہوئے ہیں مبتدیوں کو دکھایا جاوے تو میرا...
  2. حسان خان

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    منضجر (munzajir) = بے آرام، دل تنگ، بیزار، بے قرار، آزردہ، ملول "جس طرز پر فی زماننا ہذا تعلیم ہوتی ہے اس میں ایک بڑا نقص یہ دیکھا جاتا ہے کہ کسی بات میں متعلم سے غور اور خوص نہیں کرایا جاتا۔ ذرا شاگرد رکا اور معلم نے لقمہ دیا۔ حالانکہ جو بات شاگرد خود نکال سکتا ہو ضرور ہے کہ اُسی سے نکلوائی...
  3. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    تاجک فارسی خوانی کی مشق کے لیے چند مفید روابط پیش ہیں: =============== پاکستانی شاعر علامہ اقبال کا پورا فارسی کلام روسی خط میں آدم الشعراء رودکی کا مجموعۂ کلام گذشتہ صدی کے تاجک شاعر لایق شیر علی کا مجموعۂ کلام مثنویِ مولانا جلال الدین رومی شاہنامۂ فردوسی معاصر تاجک شاعر مومن قناعت کی تصنیفات...
  4. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    عطرِ دیوانِ حافظ- مولوی ابوالحسن صدیقی بدایونی دیوانِ مولانا غنیمت (فارسی) دیوانِ مرزا مظہر جانِ جاناں (فارسی) دیوانِ حضرت احمد جام زندہ پیل (فارسی) دیوانِ سید محمد حسینی گیسو دراز چشتی (فارسی) کلیاتِ حزین- شیخ محمد علی حزین (فارسی) کلیلہ و دمنہ - ابوالمعالی نصراللہ منشی (فارسی) سبکِ شعر...
  5. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) بعد از روز ہائے سردِ زمستان

    اچھی تجویز ہے۔ شکریہ۔ :)
  6. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) بعد از روز ہائے سردِ زمستان

    ساکنانِ دارالحکومت اڈے پر عوامی نقلیات (پبلک ٹرانسپورٹ) کے انتظار میں ہیں۔ فوارے بہار کے انتظار میں ہیں تاکہ دوبارہ فعال ہو جائیں۔ طالبات درس کے لیے جا رہی ہیں۔ ختم شد!
  7. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) بعد از روز ہائے سردِ زمستان

    دوشنبہ کے مرکز کے فوارے بھی سردیوں میں خاموش ہیں۔ دارالحکومت کے باغِ رودکی میں آثارِ برف دارالحکومت کے کوچے میں ایک خانم مطالعے میں مشغول ہیں۔ شدید سردیوں کے بعد ابھی تک شہر کے باغات میں لوگ کم دکھائی دیتے ہیں۔ یہ دو مرد بیلاروس سے آئے کسی درخت کے پودے کو زمین میں لگا رہے ہیں۔...
  8. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) بعد از روز ہائے سردِ زمستان

    شہرِ دوشنبہ کی سڑکیں برف باری اور شدید خنکی کے بعد دوشنبہ کے بعض کوچوں میں کہ جہاں آفتاب کم پہنچتا ہے، ابھی بھی برف دیکھی جا سکتی ہے۔ ایک آدمی اپنی دکان کے سامنے پانی ڈال رہا ہے۔ دوشنبہ کی سڑکوں کی نگہبانی کرنے والے ملازمین نے سردیوں میں برف کو سڑکوں کے کنارے پر جمع کیا تھا اور اب موسم...
  9. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) بعد از روز ہائے سردِ زمستان

    دوشنبہ کا موسم فروری کے اوائل کی سردی اور برف باری کے بعد ذرا ذرا گرم ہو رہا ہے اور شہر اپنی سفید قبا اتار رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے دارالحکومت کی سڑکیں، فٹ پاتھیں، کوچے اور میدان برف سے پُر تھے، لیکن اب صرف سایہ دار جگہوں اور عمارتوں کے کناروں میں برف کو دیکھ پانا ممکن ہے۔ پچھلے چند سالوں میں سابقہ...
  10. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    میں غائب کہاں ہوں؟ یہیں محفل پر ہوں۔ :)
  11. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    حضرت حافظ شیرازی کی مشہور غزل روسی اور فارسی خط میں: ================= Агар он турки шерозӣ ба даст орад дили моро Ба холи ҳиндуяш бахшам Самарқанду Бухороро Agar on turki sherozî ba dast orad dili moro Ba xoli hinduyash bakhsham Samarqandu Bukhororo اگر آن ترکِ شیرازی به دست آرد دلِ ما را به...
  12. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    Қарор аст, ки рӯзи ҷумъа, алайҳи раисиҷумҳури пешини Покистон Парвиз Мушарраф расман иттиҳоми хиёнат ба давлат эълон шавад. Qaror ast, ki rözi jum'a, alayhi raisijumhuri peshini Pokiston Parviz Musharraf rasman ittihomi xiyonat ba davlat e'lon shavad. قرار است، که روزِ جمعه، علیهِ رئیسِ جمهورِ...
  13. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    اب میں ذیل میں تاجک اخبارات سے کچھ اقتباسات روسی اور فارسی دونوں خطوں میں پیش کروں گا تاکہ پڑھنے کی مشق ہو سکے۔ =============================== Яке аз музокиракунандагон, ки аз Толибони покистонӣ дар музокирот бо ҳукумати Навоз Шариф намояндагӣ мекунад, мулоқоти ахираш бо Шӯрои Толибони...
  14. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    ذیل میں تاجک فارسی کے لیے استعمال ہونے والے روسی خط کے حروفِ تہجی پیش کیے گئے ہیں۔ =============== А а اَ۔۔۔ مثلاً: мактаб مکتب Б б ب۔۔۔ бародар برادر В в و۔۔۔ ворис وارث Г г گ۔۔۔ гарм گرم Ғ ғ غ۔۔۔ ғам غم Д д د۔۔۔ дарахт درخت Е е اے۔۔۔ дег دیگ Ё ё یا۔۔۔ ёвар یاور؛ اس لفظ کا تلفظ تاجک...
  15. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    ایزدِ مطلق و یکتا کو صد سپاس کہ اردو محفل پر ایسے کئی افراد موجود ہیں جو ہمارے اسلاف کی عزیز ترین تمدنی و ادبی زبان فارسی کے خوب عالم ہیں اور ادبیاتِ فارسی سے محبت کرتے ہیں۔ فارسی نہ صرف ہمارے اپنے خطے کے پیشروؤں کی تحریری زبان ہے، بلکہ یہ ہمارے تین ہمسائے ممالک ایران، افغانستان اور تاجکستان کی...
  16. حسان خان

    قرغیزستان کا خوبصورت خطۂ ارسلان آب

    فرغانہ پہاڑیوں کے جنوب مغربی دامن میں واقع اور سطحِ سمندر سے ۱۶۰۰ میٹر بلند قرغیزستان کا ارسلان آب خطہ اپنے لطفِ آب و ہوا اور خوبصورت مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں خصوصی شہرت کا حامل ہے۔ جغرافیہ اور اور علمِ نباتیات کے ماہرین اخروٹ کے درختوں کے جنگلات سے مملو ارسلان آب کو ایک منفرد خطہ مانتے ہیں۔...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چنان با غیر کردی آشنایی که بی او در خیالِ من نیایی (نوری لاری) تم نے غیر سے اتنی آشنائی کر لی ہے کہ اُس کے بغیر میرے خیالوں میں بھی نہیں آتے۔ شاد می‌خواهم به یادش خاطرِ محزون کنم بی‌رقیب آن مه ‌نمی‌آید به یادم چون کنم؟ (طایر شیرازی) میں اُس کی یاد سے اپنی خاطرِ محزوں کو شاد کرنا چاہتا ہوں لیکن...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر گه ز من حدیثی، آن دلنواز پرسد عمداً کنم تغافل، شاید که باز پرسد (واقفی مشهدی) جب بھی وہ دلنواز محبوب مجھ سے کوئی بات پوچھتا ہے تو میں جان بوجھ کر تغافل برتتا ہوں کہ شاید وہ دوبارہ پوچھے۔
  19. حسان خان

    منجمد آبشاروں کے درمیان واقع آذربائجانی گاؤں لازا

    گاؤں کے بزرگ رہائشی: اسی سالہ رقیہ ننہ (دادی) اور اُن کے اکیاسی سالہ ہم سفر نصرت دائی (ماموں) اس جوڑے کے نو بچے، اکتالیس نواسے، اور دس پر نواسے ہیں۔ باڑے کے اطراف میں کھیلتی بچی لازا گاؤں لازا گاؤں میں پتھریلی زمین کے اردگرد واقع مکانات مویشیوں کی دیکھ بھال کرنے والی ریحان خالہ ہوا کے سرد...
  20. حسان خان

    منجمد آبشاروں کے درمیان واقع آذربائجانی گاؤں لازا

    عباس آتیلائے اس بار آپ لوگوں کو ضلعِ قوسار کے دوردراز پہاڑوں، منجمد آبشاروں اور خطرناک راستوں کے لیے مشہور لازا گاؤں کی سیر کرا رہے ہیں۔ تاریخ: ۱۱ فروری ۲۰۱۴ء متن اور تصاویر کا منبع قوسار کے دوردراز گاؤں لازا کو جاتا ہوا خطرناک راستہ لازا کا راستہ گاڑی کے اندر سے ایسا نظر آتا ہے۔ راستے...
Top